یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کا فیصلہ، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ڈی جی ورکس سمیت انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں بلا تفریق سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ازسر نو کار پیٹنگ اور پیچ ورک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن منصوبے کے تحت موجود فٹ پاتھوں کی مرمت اور نئے فٹ پاتھ بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت سیکٹرز میں خراب سٹریٹ لائٹس و پولز کی مرمت اور نئی سٹریٹ لائٹس و پولز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ اسی طرح شہریوں کی رہنمائی کیلئے سائنیج بورڈز کی تنصیب، لین مارکنگ اور ربر سپیڈ بریکرز کی تنصیب بھی اس منصوبے کے تحت کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹرز میں سیوریج و ڈرینج سسٹم سمیت مین ہولز اور کرب سٹونز کی تعمیر و مرمت بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام سیکٹرز اور مراکز کی بحالی و اپ گریڈیشن جن میں سڑکوں، گلیوں، مارکیٹوں اور مراکز کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ضمن میں انجینئرنگ ونگ نے تمام پرانے سیکٹرز کے سروے کے بعد ابتدائی تخمینہ بھی مکمل کر لیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سپر مارکیٹ، جناح سپر، آبپارہ کراچی کمپنی اور بلیو ایریا سمیت مختلف سیکٹرز میں یکساں طور پر بحالی و اپگریڈیشن کے کاموں کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کمرشل مراکز میں مرمتی کاموں کے دوران تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی کو بھی مشاورت میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ پرانے سیکٹرز میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے اعلی معیار اور کم لاگت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹرز کی اپ گریڈیشن سمیت بیوٹیفکیشن کیلئے آرکیٹیکٹس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کیلئے جدید ترین مشینری کا حصول اور اپنے وسائل کو بھی بروئے کار لایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بناناہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے ،فضائی ناکامی سے زمین بوس بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے ،فضائی ناکامی سے زمین بوس ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا: جسٹس جمال مندوخیل امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری اسحاق ڈار کی قطری وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے تمام سیکٹرز سیکٹرز کی بحالی
پڑھیں:
حیدرآباد ؛ تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی
سٹی 42 : حیدرآباد میں تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی زیر صدارت ضلعی سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا، جس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو، اسسٹنٹ کمشران و دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں پٹاخہ فیکٹری دھماکے کے افسوسناک واقعے اور شہر میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ حیدرآباد میں شادی و بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس کو تمام شادی ہالوں کو رات 12 بجے تک بند کروانے کا حکم دیا ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اجلاس میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور عمارتوں کے نیچے قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بھی کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا۔