چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس سمیت سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی توسیع(این-فائیو تا ایم-ون)منصوبے سمیت 17ایونیو،ایچ 16کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس سلسلہ میں ان منصوبوں کے ڈیزائن سمیت مختلف تیکنیکی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں 17ایونیو انٹرچینج منصوبے کے ڈیزائن اور تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور ابتدائی ڈیزائن بھی کنسلٹنٹس کی مدد سے تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے پی سی-ون کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کے انجینئرنگ اور پلاننگ ونگز کی تجاویز کی روشنی میں ڈیزائن کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ منصوبہ کے ڈیزائن میں انجینئرنگ نقطہ نظر سے تمام تر تیکنیکی پہلوں کا جائزہ لیکر شامل کیا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مارگلہ ایونیو کی این فائیو سے ایم ون تک آئی سی ٹی 2.

7 کلومیٹر حدود تک توسیع کے پی سی-ون کی سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی سے منظوری ہوچکی ہے۔

ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اجلاس کو بتایا کہ این ایچ اے نے اپنی باقی ماندہ ایریا اور حدود کیلئے پی سی-ون کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سے حاصل کی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں اس ترقیاتی منصوبے کیلئے ابتدائی رقم بھی مختص کر دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد شہر جی ٹی روڈ این فائیو کے زریعے موٹر وے ایم ون سے براہ راست منسلک ہو جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے مضافات میں رہنے والے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام ان منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے انکی جلد تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی جدت، بہترین منصوبہ بندی اور شہریوں کی سہولت کیلئے یہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالخلافہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل وراثت خدائی حکم ہے، وراثت کا حق دلانا ریاستی ذمہ داری ہے، خواتین کی حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب اٹھائیسویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترامیم شامل کی جائیں گی، مصطفی کمال پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے بتایا گیا کہ اس اجلاس کو بتایا اسلام آباد کے کہ اس منصوبے اجلاس میں منصوبے کے کا جائزہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی