اسلام آباد میں پولیس کی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔
دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں لیکن حفاظتی اقدامات ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔
تین ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس والوں کی جانب سے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر رواں ماہ لوئر دیر کے علاقے میاڑ میں ہونے والی فائرنگ کے معاملے میں پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ واقعہ 10 نومبر کی علی الصبح پیش آیا جب نامعلوم افراد نے قریباً ڈیڑھ بجے کے قریب کرکٹر کے گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی۔ حملے میں دروازوں، کھڑکیوں اور دیواروں پر گولیوں کے نشانات پڑ گئے، تاہم حملہ آور فوری طور پر فرار ہو گئے تھے اور نسیم شاہ کے اہل خانہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
پولیس کے مطابق اس کیس کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشنز راشد احمد خان کر رہے تھے، جبکہ ٹیم میں ایس ڈی پی او جندول سرکل علیم خان، ایس ایچ او میاڑ ادریس خان اور سی آئی او حیات محمد خان بھی شامل تھے۔
مختلف سی سی ٹی وی ویڈیوز اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے بتایا کہ نسیم شاہ کے والد ظفر شاہ کی درج کردہ نامزدگی کی روشنی میں تینوں افراد کی شناخت ممکن ہوئی، جنہیں بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔
تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے، جبکہ پولیس کے مطابق حملے کا محرک مقامی خاندانوں کے درمیان زمین کے جھگڑے سے منسلک ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے سے چند دن قبل زمین کے مسئلے پر تناؤ بڑھ گیا تھا، اور حملے کے دن مخالف گروہ نے مبینہ طور پر اس وقت فائرنگ کی جب دوسرا فریق تنازع والی زمین پر گندم کاشت کر رہا تھا۔ چونکہ نسیم شاہ کی والدہ کے رشتہ دار انہی فریقین میں سے ایک سے تعلق رکھتے ہیں، اسی مناسبت سے ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: چاولوں سے بھری پلیٹ کے ساتھ 7 اپ، فاسٹ بولر نسیم شاہ پر کڑی تنقید
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے کرکٹر کے گھر کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews فائرنگ کا واقعہ قومی کرکٹر ملزمان گرفتار نسیم شاہ وی نیوز