تامل فلموں کے معروف اداکار ابھینے 44 سال کی عمر میں چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ابھینے آج صبح چنئی میں 44 سال کی عمر اپنے گھر پر چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھینے کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی مشکلات کے باعث اپنی خراب صحت کے باوجود کام کر رہے تھے۔ وہ اکیلے رہتے تھے۔
ابھینے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم “تھلّو واد ھو ایلا مائی” سے کیا تھا، جو دھنوش کے بھائی سیلورا گھون نے لکھی تھی یہ فلم چھ اسکول کے طلبہ کی زندگیوں پر مبنی تھی اور اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔
ابھینے نے بعد میں کئی تمل اور ملیالم فلموں میں اداکاری کی، تاہم 2014 کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہوں نے وقفہ لے لیا۔ وہ ایک عرصے تک ڈبنگ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
عرفان صدیقی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔
عرفان صدیقی کا شمار صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
وہ خارجہ امور کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرپرسن تھے جبکہ بزنس ایڈوائزری، ہیومن رائٹسس، انفارمیشن و براڈ کاسٹنگ، داخلہ اور منشیات کنٹرول سمیت مختلف کمیٹیوں کے رکن تھے۔