data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مانچسٹر:۔ دنیا کے معروف فٹبالر اور النصر کلب کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد فٹبال سے ریٹائر ہونے والے ہیں، تاہم وہ اپنے شاندار کیریئر کے اختتام کے لیے ذہنی طور پر طویل عرصے سے تیار ہیں۔

40 سالہ پرتگالی اسٹار، جو اَب تک کلب اور ملک کے لیے مجموعی طور پر 952 گول اسکور کر چکے ہیں، نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ایک ہزار گول کا ہدف حاصل کرنے کے بعد کھیل کو خیرباد کہیں گے۔

برطانوی میزبان پیئرس مورگن کو دیے گئے انٹرویو میں پانچ بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو نے کہا: میں سمجھتا ہوں کہ میں تیار ہوں، لیکن یہ بہت مشکل ہوگا۔ میں نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تیاری 25 یا 26 سال کی عمر سے ہی شروع کر دی تھی۔ یقین ہے کہ میں اس دباو ¿ کو برداشت کر سکوں گا، البتہ کسی گول کے بعد ملنے والا ایڈرینالین کا احساس کبھی نہیں بھول سکتا۔

 رونالڈو نے کہا کہ اب وہ اپنے لیے، اپنے خاندان اور بچوں کی پرورش کے لیے زیادہ وقت نکالنا چاہتے ہیں کیونکہ “ہر چیز کا ایک آغاز اور ایک انجام ہوتا ہے”۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فارورڈ نے اپنی سابقہ ٹیم کے بارے میں بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اداس ہوں کیونکہ یونائیٹڈ دنیا کے اہم ترین کلبوں میں سے ایک ہے اور آج بھی میرے دل کے قریب ہے، لیکن کلب کے اندر کوئی مضبوط ساخت نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ صورتحال مستقبل میں بدلے گی، کیونکہ کلب کی صلاحیت غیر معمولی ہے۔

رونالڈو کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت غلط سمت میں جا رہا ہے اور مسئلہ صرف کوچ یا کھلاڑیوں کا نہیں، بلکہ پورے نظام کا ہے۔ انہوں نے موجودہ منیجر روبن اموریم کے بارے میں کہا کہ “وہ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن فٹبال میں معجزے ممکن نہیں ہوتے”۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رونالڈو نے نے کہا

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف