بلاول کا حق ہے وہ اظہار رائے کرسکتے ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی تک بات نہیں کر سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے، اعتراضات کیے ہیں، کمنٹ کرنا میرا بنتا نہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی، بلاول بھٹو کا حق ہے کہ وہ اظہار رائے کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تو تبھی بات کی جاتی ہے۔ اگر پیشرفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد روانہ ہوگیا، کل مذاکرات شروع ہوجائیں گے، خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان والے دانش مندی سے کام لیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز