حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچستان حکومت کا وہ ہیلی کاپٹر جس کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء اور افسران صوبے کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران استعمال کرتے ہیں، اسے ٹریکٹر کے ذریعے کھینچاجا رہا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ہینگر سےایئر پورٹ کے رن وے پر لانے کے لیے ٹگ موجود ہے تاہم اس کے خراب ہونے کی صورت میں ٹریکٹر سے مدد لی جاتی ہے۔

صوبائی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر درست اور فعال حالت میں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے

پڑھیں:

آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مرحومہ شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن نقوی امریکی نیوز چینل سی این این میں بطور پروڈیوسر کام کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بے نظیر بھٹو کا وہ آخری انٹرویو کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا تھا۔

انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا کہ نہیں pic.twitter.com/exM3M0NcMN

— AI creator شرارتی (@Shararti_Ai) November 3, 2025

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے سوال کیا کہ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا یا نہیں اور کچھ نے ان کے عہدوں پر ردعمل ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ محسن نقوی پاکستان کی بااختیار شخصیات میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ صحافی، چینل اور اخبار کے مالک، وفاقی وزیر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں۔ اکثر صارفین ان پر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بے نظیر بھٹو بے نظیر بھٹو انٹرویو محسن نقوی نگران وزیراعلی پنجاب وفاقی وزیر داخلہ

متعلقہ مضامین

  • فلپائن؛ طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، 6 اہلکار ہلاک؛ مجموعی تعداد 86 ہوگئی
  • فلپائن میں سمندری طوفان سے 66 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
  • فلپائن: طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 66 افراد ہلاک، لاکھوں بےگھر
  • نریندر مودی قاتل ہیں، انہوں نے گجرات میں قتل عام کیا، میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ویڈیو وائرل
  • آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
  • آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
  • امریکی نائب صدر وینس اور اریکا کرک کی گلے لگنے کی ویڈیو وائرل، شادی کی قیاس آرائیاں
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل