Daily Mumtaz:
2025-11-05@20:19:58 GMT

فلپائن میں سمندری طوفان سے 66 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

فلپائن میں سمندری طوفان سے 66 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

 

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ اس سال آنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سمندری طوفان کلمیگی کے نتیجے میں فلپائن کے سے زیادہ آبادی والے جزیرے سیبو کے تمام قصبوں میں سیلاب آیا ہے، اس جزیرے پر سب سے زیادہ 9، اموات ہوئی ہیں۔

سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا ہے 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، لوگ عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز سڑکوں پر بہہ رہے ہیں۔

مرنے والوں میں امدادی فوجی ہیلی کاپٹر کے عملے کے چھ ارکان بھی شامل ہیں جو سیبو کے جنوب میں واقع منڈاناؤ جزیرے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، اس ہیلی کاپٹر کو امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے وہاں تعینات کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

کینٹکی ( نیوزڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار طیارہ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت کارگو طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کا دھواں دور دور تک اٹھتا دکھائی دیا۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ سے تمام آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی گئیں، حادثے کے مقام پر آگ بجھانے اور ریسکیو کا کام جاری ہے، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلپائن؛ طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر بھی تباہ، 6 اہلکار ہلاک؛ مجموعی تعداد 86 ہوگئی
  • حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل
  • فلپائن: طاقتور سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 66 افراد ہلاک، لاکھوں بےگھر
  •  شامی جنگ میں لاپتہ ہونے والے بعض افراد زندہ ہیں، اقوام متحدہ کا انکشاف
  • امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
  •   کینیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 26 افراد ہلاک
  • بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثہ‘ درجنوں مسافر ہلاک
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک