بھارت کے وسطی حصے میں ایک خوفناک ٹرین حادثے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جب ایک مقامی مسافر ٹرین منگل کی رات ایک کارگو ٹرین سے ٹکرا گئی۔

یہ حادثہ شہر بیلاس پور کے قریب پیش آیا، جو ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 115 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ حکام کے مطابق، مسافر ٹرین نے کارگو ٹرین کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک مسافر ڈبہ کارگو ٹرین کے ایک ویگن کے اوپر چڑھ گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ڈبے کو زمین پر اتارا اور آئرن کٹرز کی مدد سے اسے کاٹ کر کھولا، جہاں مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں، اور حادثہ زدہ پٹڑی پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔

حکام کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں مسافر ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ اس کی معاون خاتون ڈرائیور شدید زخمی ہیں اور ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ حادثے میں تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

بھارتی ریلوے نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جاں بحق و زخمی افراد کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں ٹرین حادثے کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں۔ ملک بھر میں روزانہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد 14 ہزار ٹرینوں پر سفر کرتے ہیں، جو 64 ہزار کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک پر چلتی ہیں۔ اگرچہ حکومت نے ریلوے سیفٹی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، لیکن ہر سال سینکڑوں حادثات پیش آتے ہیں، جنہیں اکثر انسانی غلطی یا پرانے سگنلنگ سسٹم کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال مشرقی بھارت میں ایک خوفناک ٹرین تصادم میں 280 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جو ملک کی تاریخ کے بدترین ریلوے حادثات میں سے ایک تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کارگو ٹرین

پڑھیں:

امریکا: یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 3 ہلاک، 11 زخمی

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی وِل میں یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ گورنر اینڈی بشیئر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

حادثہ لوئی وِل محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا، جب جہاز کے ایک پر سے آگ بھڑک اٹھی اور وہ زمین سے ٹکرا کر آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک کا امریکا میں پہلا ایوارڈ شو، تقریب کب اور کہاں منعقد ہوگی؟

فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے تک شعلوں پر قابو پانے کی کوشش کی، جبکہ قریبی صنعتی علاقے کی عمارتیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ وفاقی ہوا بازی انتظامیہ (FAA) کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ طیارہ ہوائی (ہونولولو) کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

یو پی ایس نے تصدیق کی کہ طیارے میں 3 عملے کے ارکان سوار تھے، جبکہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی حمایت ترک کرنے تک امریکا سے تعاون نہیں ہوسکتا، آیت اللہ خامنہ ای

لوئی وِل کے میئر کریگ گرین برگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقامی ایمرجنسی سروسز نے ایئرپورٹ کے 5 میل کے علاقے میں شیلٹر اِن پلیس آرڈر جاری کر دیا ہے تاکہ عوام کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

FAA امریکا تباہ یو پی ایس کارگو طیارہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
  • امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • امریکا: یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 3 ہلاک، 11 زخمی
  • کینٹکی، کارگو طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی
  • بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں؛ متعدد ہلاکتیں
  • کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
  • بھارت: ٹرک اور بس کے تصادم میں 21 مسافر ہلاک
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک