لاس ویگاس کے قریب صحرائی علاقے سے 300 انسانی باقیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست نیواڈا کے صحرائی علاقے میں لاس ویگاس کے قریب 300 سے زائد انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں، جنہوں نے حکام اور مقامی آبادی کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ باقیات دراصل جلائے گئے انسانوں کی راکھ پر مشتمل ہیں، جو بیورو آف لینڈ مینیجمنٹ (بی ایل ایم) کی حدود میں پائی گئی ہے۔ اس مقام پر تجارتی پیمانے پر انسانی راکھ کا اخراج وفاقی قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔
مقامی شخص کی اطلاع پر جب تفتیش کی گئی تو ابتدا میں 70 پائلز کی نشاندہی ہوئی، تاہم بعد ازاں تعداد بڑھ کر 315 کے قریب جا پہنچی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہڈیوں کے پاؤڈر کی شکل میں راکھ ہے، جلائی گئی لاشیں نہیں۔
ریاستی قانون کے مطابق ذاتی سطح پر راکھ پھیلانے کی اجازت ہے، تاہم اگر یہ عمل تجارتی نوعیت اختیار کرے یا وفاقی زمین پر انجام دیا جائے تو یہ قانونی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ فی الحال کسی شخص یا ادارے کو ذمہ دار نامزد نہیں کیا گیا اور اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ یہ راکھ کہاں سے لائی گئی، کس مقصد کے لیے پھینکی گئی، اور اس کے پیچھے کون ہے۔
مقامی قبرستانی ادارے Palm Mortuaries & Cemeteries نے دریافت شدہ راکھ کو مخصوص صراحیوں میں محفوظ کر لیا ہے تاکہ اگر متاثرہ خاندان یا لواحقین سامنے آئیں تو انہیں ان باقیات کی حوالگی ممکن بنائی جا سکے۔
تحقیقاتی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف قانونی پیچیدگیوں کو جنم دیتا ہے بلکہ سماجی و اخلاقی سوالات بھی اٹھاتا ہے کہ انسانی باقیات کے احترام کے ضوابط کس حد تک نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔