data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صبح سے مختلف ریاستی اور مقامی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق کیلیفورنیا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ آفس کے  ترجمان کاکہنا ہےکہ  ووٹنگ اسٹیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے (1500 جی ایم ٹی) کھولے گئے جو رات 8 بجے (0400 جی ایم ٹی بدھ) تک کھلے رہیں گے، انتخابات کے آغاز سے قبل ہی ریاست بھر میں 20 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز ڈراپ باکسز اور ابتدائی ووٹنگ مراکز کے ذریعے جمع کرائے جا چکے تھے۔

الیکشن حکام کے مطابق ووٹرز اپنے بیلٹ منگل کے دن پوسٹ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں، تاہم انہیں لازمی طور پر آج کی تاریخ کے ساتھ پوسٹ مارک کیا جانا چاہیے اور 12 نومبر تک موصول ہونے والے بیلٹس ہی شمار کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ووٹ سینٹرز اور کاؤنٹی الیکشن دفاتر پر آج کے دن بھی ووٹر رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے۔

مقامی انتخابی حکام نے کہا کہ اگرچہ اس ضمنی انتخاب میں ووٹر ٹرن آؤٹ محدود رہنے کی توقع ہے، تاہم عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد ووٹ کاسٹ کریں اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ sos.

ca.gov پر چیک کریں۔

ابتدائی نتائج پولنگ ختم ہونے کے کچھ دیر بعد جاری کیے جائیں گے، جبکہ مکمل نتائج کی توثیق رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چین نے صوبہ پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جاری کر دی ہے۔ یہ تازہ ادائیگی بیجنگ کے پاکستان میں صوبائی ترقی اور ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کےپروگراموں میں مسلسل مالی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزارتِ اقتصادی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے تکنیکی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری ترقیاتی تعاون کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔

ذرائع کے مطابق ستمبر 2025 کے دوران چین کی مجموعی ادائیگیاں تقریباً 20 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران چین کی مجموعی معاونت، جس میں گرانٹس اور قرضے دونوں شامل ہیں، 97.5 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔پنجاب کے منصوبے کے علاوہ، چین نے ملک کے مختلف علاقوں میں اہم تعمیرِ نو اور بحالی کے منصوبوں کے لیے مالی تعاون جاری رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں خیبر پختونخوا کے ضلع باڑہ میں مکمل طور پر تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے 44.7 لاکھ ڈالر، بلوچستان میں مکانات کی تعمیر کے لیے 60 لاکھ ڈالر، اور پاکستان کے نئے جیوڈیٹک ڈیٹم کے قیام کے لیے 10.8 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔چین قومی اہمیت کے حامل کئی بڑے منصوبوں میں بھی شراکت دار ہے، جن میں شاہراہِ قراقرم (ٹھاکوٹ تا رائیکوٹ سیکشن) کی منتقلی، پاکستان اسپیس سینٹر(سپارکو ) کا قیام اور قائداعظم یونیورسٹی میں چین-پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر برائے ارضی سائنسز کا قیام شامل ہے۔

یہ تمام منصوبے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور سائنسی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وسیع تر ترقیاتی شراکت داری کا حصہ ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • امریکی تاریخ میں طاقتور نائب صدر رہنے والے ڈک چینی چل بسے
  • امریکا کی 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز
  • نیویارک کے میئر کا انتخاب: ظہران ممدانی کی سبقت برقرار، ووٹنگ آج متوقع
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی شیڈول جاری، 28 دسمبر کو پولنگ ہوگی
  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • زہریلا کھانسی سیرپ
  • چین نے پاکستان کے لئے لاکھوں ڈالر کی رقم جاری کردی