نیوجرسی میں بم کی دھمکیوں پر ووٹنگ عارضی طور پر معطل، نیویارک کے پہلے مسلم میئر کی کامیابی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی کی سات کاؤنٹیوں میں پولنگ اسٹیشنز کو بم کی دھمکیاں ملنے کے بعد ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے معطل کر دیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھمکیاں برگن، ایسیکس، کیمڈن، مرسر، ہیڈن، مڈلسیکس اور سمرسیٹ کاؤنٹی کے پولنگ مراکز کو موصول ہوئیں، نامعلوم افراد نے موبائل کالز اور ای میلز کے ذریعے بم کی دھمکیاں دیں، جس پر فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا، حکام نے تمام پولنگ اسٹیشنز کی تلاشی لی تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا، جس کے بعد ووٹنگ کا عمل دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سیکیورٹی کے مطابقپولیس حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دھمکیاں ووٹرز کو خوف زدہ کرکے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے دی گئی تھیں، نیویارک میں تاریخی نوعیت کا میئر شپ الیکشن جاری ہے جہاں پہلی مرتبہ ایک مسلمان نژاد امیدوار زہران ممدانی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
زہران ممدانی نے بم دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات جمہوریت پر حملے کے مترادف ہیں۔ ان کی انتخابی مہم میں سماجی انصاف، پولیس اصلاحات اور کم آمدنی والے طبقے کی نمائندگی جیسے نکات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
خیال رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حمایت یافتہ امیدوار کے حق میں ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم نژاد زہران ممدانی کامیاب ہوتا ہے تو میں اس ریاست کو فنڈز دینا بند کردونگا، پھر دیکھتاہوں کہ یہ کیسے کوئی حکومت چلاتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میئر نیویارک کے امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکا کا امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ میرے سامنے آئے ہیں ، ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیدوار میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک کی ورکنگ کلاس کو ریلیف دلوائیں گے، وہ اپنے شہر میں خوف محسوس کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا، اگر نیویارک کو کوئی کیمونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔
واضح رہے کہ نیویارک میئر کا انتخاب آج ہورہا ہے، ابتدائی پولز میں ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا تھا، 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے تھے، ووٹرز کی تعداد 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہے۔
کامیابی کی صورت میں ظہران ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے۔