2025-09-18@04:21:15 GMT
تلاش کی گنتی: 467
«کہ پولیس»:
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا، میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...

لندن: ٹومی رابنسن کے ’یونائیٹ دی کنگڈم‘ مارچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک، جھڑپوں میں 26 اہلکار زخمی
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دائیں بازو کے رہنما ٹومی رابنسن کے زیرِ اہتمام “یونائیٹ دی کنگڈم” مارچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، جسے شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرے میں شریک افراد نے برطانیہ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ لندن پولیس کے مطابق وائٹ ہال کی سڑک مظاہرین کی بڑی تعداد کے باعث ناکافی ثابت ہوئی۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے 1600 پولیس اہلکار تعینات تھے، جن میں سے 26 زخمی ہوئے، 4 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 25 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ادھر “اسٹینڈ اپ ٹو...
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ہنجروال میں مضرِ صحت دہی بڑے کھانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ 24 سالہ علی شیر کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی Post Views: 4
کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت جمال کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال 8 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے کراچی پولیس آفس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 2025 میں 8 ماہ کے دوران گزشتہ 2024 کے مقابلے میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکت کے واقعات میں 32 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 16 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ گاڑیاں چوری کرنے کی واردات...
خاران(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مقامی زمینداروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد مزید 4 افراد کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ Post Views: 3
شیر شاہ پولیس نے پراچہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک کر دیا۔ شیرشاہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا بڑے مالیاتی اسکینڈل میں پھنس گئے۔ ممبئی پولیس نے 60 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکا دہی کے کیس میں راج کندرا کے خلاف ’لُک آؤٹ نوٹس‘ جاری کردیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے ان کے ساتھ بھاری مالی دھوکا دہی کی ہے۔ یہ معاملہ جوڑے کی بند ہوچکی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ سے جڑا ہوا ہے۔ شکایت کنندہ کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے پہلے قرض لیا اور پھر اسے سرمایہ کاری کے نام پر ظاہر کرکے ماہانہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل میں گراؤنڈ میں بم دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں واقع کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوا ہے، زخمی کو طبی امداد جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائی جاری ہیں جبکہ شواہد اکھٹے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
کراچی: شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 51 سالہ یامین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ سعید کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ حادثہ ہمدرد کٹ سے ساکران جانے والے روڈ پر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاکو کو پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ارشد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جبکہ گڈاپ میں قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 10 ون مینا بازار کے قریب گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او سرجانی پولیس عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 19 سالہ درخشاں دختر عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفیہ کی طبعی موت واقع ہوئی ہے جو کہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھی۔ ایک سوال...
ایف سی لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح 10 بج کر 5 منٹ پر ایک خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد مبینہ طور پر 5 دہشتگرد اندر گھس آئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی جس میں اب تک 4 حملہ آور ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سمیت کئی دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔ واقعے میں پولیس کے ایس ایچ او اور ایلیٹ...
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بلاک آر عجوہ ہوٹل کے قریب ہوا ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس حوالے سے پولیس مضروب کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔
سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن روڈ پر مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت حسیب اور میر احمد کے نام سے کی گئی۔ سچل پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مرتضیٰ چوک گلشن لطیف کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 36 سالہ معشوق علی کے نام سے کی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا لیاری کے علاقے بغدادی حاجی پیر محمد روڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ چھیپا کے حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے گولی کندھے پر لگنے...
اپر دیر: خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے ایک بڑا اور کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں یہ آپریشن بھرپور حکمت عملی کے تحت کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
صحافی خاور حسین کی گولی لگی لاش واقعے کے 3 گھنٹے بعد بھی تاحال گاڑی میں پڑی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد شہید بینظیرآباد سے فرانزک ٹیم سانگھڑ پہنچ گئی۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلیے فرانزک ٹیم کے اہلکار واقعے کا تمام پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی خاور حسین کی اہلیہ اور ان کے بچے بھی سانگھڑ پہنچ رہے ہیں۔ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ واقعہ کس طرح پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ...
فوٹو: فیس بک خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، صحافی خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عرس داتا گنج بخشؒ، یومِ آزادی، چہلم امام حسین علیہ السلام تقریبات بخیر و خوبی مکمل ہو گئیں۔ لاہور پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث تمام تقریبات پُرامن اختتام پذیر ہوئیں۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے...
— فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر کوٹ ادو گئے تو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ دھمیال پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو،...
سٹی 42: پنجاب پولیس کے لئے بڑا اعزاز ، معرکہ حق کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر5 اعلیٰ افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گاتمغہ امتیاز کیلئےڈی آئی جی وقاص نذیر ،ڈی آئی جی کامران عادل،آر پی او بہاولپوررائےبابرسعید ، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال اورڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر بھی تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہیں افسروں نے پاک فوج سے بہترین رابطہ کاری اور معاونت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے فہرست پر ہائی پاور کمیٹی نے افسران کو فائنل کیاولیس حکام نے بتایا کہ پانچوں افسران کل صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز وصول کرینگے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
کراچی: شہر قائد میں سائیٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ نورس چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک مقامی تاجر محمد زاہد سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اسی دوران گشت پر معمور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا کی ٹوازرم پولیس 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم پولیس کےلیے ٹورازم ایکٹ میں ترمیم کابینہ سے منظور کی جا چکی ہے، جون میں ترمیم کے باوجود اسمبلی اجلاس میں اس ترمیم کو پیش نہ کیا جا سکا۔ خیبر پختونخوا میں سیاحت کا فروغ، ٹورازم ایکٹ تیارخیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی مرتبہ... ذرائع کے مطابق ٹورازم پولیس کے تقریباً 160 کانسٹیبلز اس وقت ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔دوسری جانب ڈی جی ٹورازم خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ آج ٹورازم پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی، اسمبلی سے ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد مزید تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے معرکہ حق جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ معرکہ حق کی مرکزی تقریب سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں شریک مہمانوں کو مختلف رنگ کے کارڈز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ مخصوص راستوں سے داخل ہوسکیں۔ یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی معرکہ حق کا جوشیلہ ملی نغمہ ’منہ توڑ‘ جاری پلان کے مطابق وائٹ روٹ نمبر ایک پر جہلم، منگلا اور پنڈی چکلالہ اسکیم سے آنے والے مہمان اسلام آباد ایکسپریس وے سے فیض آباد فلائی اوور، مری روڈ اور کشمیر چوک سری نگر ہائی وے کے راستے اسپورٹس کمپلیکس کے گیٹ نمبر ایک میں داخل ہوں گے۔ وائٹ روٹ نمبر 2 میں ڈی سی آئی،...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) خطرناک ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خانہ بدوش گینگ کےچار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابقڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی زیر نگرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن غیور خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او رانا محمد عمران ٹیپو کی زیر قیادت ایس ایچ اوتھانہ گگو منڈی حسن آفتاب کیانی،ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر مہر محمد عباس انچارج سی آئی اے احمد کامران اور دیگر بھاری نے دوران تفتیش انتہائی خطرناک خانہ بدوش گینگ کا سراغ ملنے پر سی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھریلو ملازمہ تھی، گھر کے مالک نے فون پر بتایا کہ ان کی بیٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی ہے۔والد کا کہنا ہے کہ بیٹی پر تشدد کیا گیا اس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی: شہر قائد میں ملیر، تھانہ سکھن کے علاقے مکئ شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ گولیوں کی بارش کے دوران ایک ڈاکو آفسر ولد عبدالرشید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والے ساتھی کی...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ناصر ملک عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے تھے، حملہ آور نے فائرنگ کردی۔
لاہور کے علاقے مناواں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا۔ ابتدائی طور پر یہ سرویلنس ڈرون لگتا ہے جس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں: تھانہ بکاخیل پر دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا۔ آپریشن کے دوران خوارج کے 2 مقامی سہولت کاروں کے گھر بھی مسمار کیے گئے۔ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو علاقے میں عوامی تحفظ کے...
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کی عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے قومی کرکٹر کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک رہے گا۔ پی سی بی کے مطابق مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف جاری مجرمانہ تحقیقات کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مانچسٹر پولیس پاکستان شا ہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے اپنے فرض اور ذمہ داری کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا...
فوٹو: اسکرین گریب پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں 3 افراد ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق ملزمان نے سیشن کورٹ کے باہر روکنے پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، گوجرانوالہ میں فائرنگ کے بعد ملزمان سیالکوٹ کی طرف فرار ہوئے۔سیالکوٹ کی حدود میں بھی ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیل خاور شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا، ملزمان پھر سیالکوٹ سے واپس گوجرانوالہ کی طرف آئے۔ایس ایس اپی کے مطابق ترگڑی کے قریب پولیس نے ملزمان کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
کراچی: کورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ یاسین ولد معین کے نام سے کی گئی جس کہ گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کا کرمنل ریکارڈ بھی بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات...
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ناحلف بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل جبکہ بھابھی کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے حیدرآباد کالونی میں قائم اچار والی گلی کے ایک گھر میں سفاک بیٹے نے والد کی سلائنسر لگی پستول سے پہلے بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کیا اور پھر نماز سے واپس آنے والے والد کو گیٹ کھولتے ہی گولی مار دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور انہوں نے ملزم کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد پولیس پہنچی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے پیچھا کیا تو ملزم نے اُن پر بھی فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی...
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق...
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے سڑک کنارے بیٹھے افراد پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تین کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔...
ویب ڈیسک:صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قومی کرکٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر انہوں نے کہا کہ پولیس...
راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس کی تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں لڑکی کا والد عرب گل، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور انہوں نے مل کر مانی گل کے کمرے میں لڑکی کو تکیہ رکھ کر اور گلا دبا کر قتل کیا۔ تفتیش میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ قتل کی یہ واردات جرگے کے فیصلے پر عملدرآمد کے طور پر...
—فائل فوٹو چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سروکلی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے، جن کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ گشت موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
---فائل فوٹو رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتارکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 400 گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر کلینر کو بھی حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے راہگیر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ قبا مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی ج رہی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے owui جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے...
دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا، جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی، جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جبکہ حادثہ تیز...
کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ واقعہ پسند کی شادی کرنے پر پیش آیا، دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کی بات کئی سال سے چل رہی تھی، گزشتہ رات لڑکی کے اہلخانہ نے کلہاڑی کے وار سے میاں بیوی اور بچے کو قتل کیا۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متقول کے اہلخانہ کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسٹیل ٹاؤن سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔ راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیا ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ...
—فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے گارڈن میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو قتل کردیا، مقتول ریٹائرڈ پولیس اکاؤنٹنٹ کا بیٹا تھا۔پولیس کے مطابق گارڈن میں جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبداللّٰہ اعوان کے نام سے ہوئی۔ مقتول عبداللّٰہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا ہے جو پولیس میں اکاؤنٹنٹ تھا۔ نوشہرو فیروز: لڑکی کے والد کا رشتہ داروں پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام، مقدمہ درج پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چوہدری نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت امین اور نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان...
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ہم بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے یہ ہم پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے مسافر بھائیوں کو شہید کیا گیا، ہم نے اسمبلی میں بھی واقعے کی مذمت کی۔
سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
لیاری کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق ہوگیا۔ پولیس واقعے کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد عادل کے نام سے ہوئی۔جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں۔ ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول عادل برگر فروش تھا جس اپنے ٹھیلے پر موجود تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان آئے تھے جس میں سے...
سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، ویلج ڈیفینس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں...
ایس ایچ او کو معطل، جبکہ ملزمان کیلئے پولیس کارروائی کی مخبری کرنے والے اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع میرپورخاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کرکے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں، 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹاؤن اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کرکے چار...
---فائل فوٹو سوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اجمل، وقاص اور عبدالغفار شامل ہیں۔دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ہلاک ہوگیا۔
---فائل فوٹو سندھ کے ضلع میرپور خاص کے دیہی علاقے میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کر کے کروڑوں روپے لوٹنے والے گینگ کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ 286 مقدمات میں نامزد 34 سے زائد ملزمان کے خلاف مزید 21 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو اپنے علاقے میں بلا کر لوٹ لیتے تھے، ملزمان ٹندوجان محمد ٹاؤن اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے میں ملزمان کے گھر اور اوطاق کو مسمار کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔ایس ایس پی میرپور خاص سمیر...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، ویلج ڈیفینس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا، دہشتگرد آئی ای ڈی حملوں اور بھتہ خوری کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان نے کہا...
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد اور ملیر سٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو گل محمد کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی عرفان سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، چلیدہ خولز ، 4 موبائل فونز ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مومن آباد پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال جبکہ اس کے ساتھی کو تفتیش کے تھانے منتقل کر دیا۔ دریں اثنا ملیر سٹی پولیس نے شاہراہ...
—فائل فوٹو ایڈیشنل سیشن کورٹ سوات نے مدرسے میں مبینہ تشدد سے طالب علم کے قتل کے کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سمیت 2 افراد اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب سوات کے مدرسے میں تشدد سے 14 سالہ بچے کی موت کے سلسلے میں نئے انکشافات سامنے آ گئے۔ یہ بھی پڑھیے مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالبعلم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے: چیف خطیب خیبر پختونخوا سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق مقتول فرحان کے چچا کے مطابق مدرسے کے مہتمم کا بیٹا...
حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کے مطابق پولیس نے جدید جیمنگ گن کے ذریعے فضا میں پرواز کرتے مشکوک ڈرونز کو کامیابی سے جام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع، بالخصوص شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی جانب...
—علامتی تصویر سانگھڑ کے گاؤں جمعہ کلہوڑو میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا ،سی سی ڈی پولیس مریدکے کی جانب سے اے ایس آئی فلک شیر اور سرکل پولیس ٹیم نے اشتہاری ملزم ارشد عرف مچھر کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔(جاری ہے) پولیس ٹیم جب محمدی روڈ نارنگ منڈی کے قریب پہنچی تو وہاں ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف ڈاکوئوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ڈاکوئوں کا...
گوئٹے مالا میں زلزلے کے بعد تباہ حال گھروں میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کا علاقہ سانتا ماریا دی جیسس زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں یا اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ افراد رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس آئے تھے۔ ان میں 5 افراد کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہجوم نے ان افراد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور بعد میں آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا...
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی زخمین خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی۔آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ جنوبی وزیرستان لوئر: پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی زخمیجنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔واضح رہے کہ رخمین خان 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی...
فوٹو: پی پی آئی کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے ملنے والی پھندا لگی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ محلے والوں نے بتایا تو باہر آکر دیکھا بیٹی کی لاش پڑی ہے، بیٹی کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔...
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم سیتا رام کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے میں شواہد کے مطابق شک کی بنیاد پر ملزم سیتا رام کو سزا نہیں دی جا سکتی، اس لیے اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم ایک آئینی ریاست ہیں یا پولیس اسٹیٹ۔ یہ بھی پڑھیں: سیتا رام پر الزام تھا کہ اس نے 18 اگست 2018 کو چندر کمار...
لاہور (نامہ نگار) گلبرگ کے علاقے میں واقع معروف پلازے حفیظ سنٹر کے بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ 1122 کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ حفیظ سنٹر پلازہ میں داخلی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کی مالیت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ آگ نے پلازے کے تین منزلوں کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ علاوہ ازیں تہہ خانے میں متاثرہ دکانوں کے تاجر دکانوں سے اپنا سامان نکالنے کی کوشش کرتے نظر آئے جبکہ پولیس انہیں بیسمنٹ میں جانے سے روکتی رہی۔ بعض تاجر اپنے نقصان پر روتے رہے۔ سینئر تاجر...
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری...
اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے پولیس سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور حمیرا کے بھائی کو ہمراہ لانے کا کہا ہے۔ بہنوئی کا کہنا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں لاش وصول کرنے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کے اہل خانہ 5 سے 6 گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے ان کے بہنوئی کو ہدایت کی گئی تھی کہ حمیرا اصغر کے بلڈ ریلیٹو کو ہی ان کی لاش سپرد کی جائے گی۔ اداکارہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔ اس سے قبل اداکارہ حمیرا...
فائل فوٹو مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تکرار کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ دوسرے گروپ کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری کی جارہی ہے۔
کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہو گئی ہے لیکن ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے تجزیے کے لیے تمام متعلقہ نمونے جمع کر لیے ہیں۔ موت کی وجہ فی الحال محفوظ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش انتہائی حد تک گل سڑ چکی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ تقریباً ایک ماہ پرانی ہے۔ ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش اس حد تک خراب ہوچکی کہ موت کی وجہ فوری طور پر طے نہیں کی جا سکتی۔ ڈی این اے اور کیمیکل تجزیے کے سیمپل حاصل کر...
مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکو تھانہ کندائی کی حدود سے مقامی زمیندار کے مویشیوں کے باڑے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھا اور کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی پور چوہدری فیاض الحق بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سرکل علی پور اور ضلع راجن پور پولیس کی بھاری نفری دریا کے پار ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے، پولیس...
فوٹو لاہور میں چینی شہری کے گھر پر 1 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کرنیوالے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپےکی چوری کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔اےایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چینی شہری کے گھر کے ملازم تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش چوری کیا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، باقی رقم کی برآمدگی کی کوششیں جاری ہیں۔
فائل فوٹو کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں ڈاکو لوٹ مار کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے، زخمی ڈاکو سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو پر پہلے بھی 8 مقدمات درج ہیں، گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
—فائل فوٹو جیکب آباد میں مبینہ طور پر سسر کی فائرنگ سے بہو جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق جیکب آباد کے گوٹھ جعفر بلیدی میں مبینہ طور پر سسر نے فائرنگ کر کے اپنی بہو کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک نوجوان بھی زخمی ہوا ہے۔ کراچی: فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحقکراچی کے علاقے موسمیات میں اسپارکو روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ لاش اور زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گيا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن جانیوالے عزاداروں پر اسپینی روڈ کے مقام پر 40 کے قریب شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عزاداروں پر پتھراؤ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن جانے والے عزاداروں پر اسپینی روڈ کے مقام پر 40 کے قریب شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے، جبکہ کسی عزادار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او...
راولپنڈی: کلرسیداں کے علاقے بائی پاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم پر خطرناک اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی اور اس دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ...
—فائل فوٹو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان مویشی چوری کے شبے میں زیرِ حراست تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالات توڑ کر تھانے کی چھت پر پہنچے اور چھت سے دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اتر گئے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی انکوائری کریں گے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔