کراچی میں ٹریلر نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر کلینر کو بھی حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے راہگیر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ قبا مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی ج رہی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر کلینر کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔