2025-09-17@20:15:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1010

«لاکھ روپے جرمانہ»:

    رحیم یار خان: پنجاب وائلڈ لائف کی تاریخ میں پہلی بار رحیم یار خان کی ایک عدالت نے چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کے الزام میں چار ملزمان کو مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ اضافی قید ہوگی۔ وائلڈ لائف رینجرز رحیم یار خان نے چنکارہ ہرن کے شکار کا مقدمہ 2023 میں صحرائے چولستان میں درج کرایا تھا اور مقدمے کی سماعت تحصیل خانپور کی سول عدالت میں چالان نمبر 06-WI/2023 کے تحت ہوئی جہاں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز مجاہد کلیم خان نے مقدمے کی پیروی کی۔ عدالت نے چاروں ملزمان سلیم سرگودھی، صادق منگریا،...
    بھارت میں آن لائن گیم کی لت نے ایک معصوم جان لے لی جو اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں چھٹی جماعت کے طالبعلم کی پھندہ لگی لاش اس کے کمرے سے ملی۔ غمزدہ باپ نے پولیس کو بتایا کہ چیک بک لینے بینک گیا تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سے 13 لاکھ وپے نکالے جا چکے ہیں۔ میں بس حیران اور پریشان رہ گیا۔ بینک کے عملے نے بتایا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے یہ رقم وقفے وقفے سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔ جس پر والد نے اپنے 14 سالہ بیٹے یش سے باز پرس کی جو پہلے تو ٹالتا رہا...
    گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔ ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے...
    پاکستان میں آئی فون 17 کے نئے ماڈلز کی قیمتیں 6 سے 8 لاکھ روپے تک متوقع کی جا رہی ہیں۔ جو عام شہری کے لیے حیرت انگیز حقیقت ہے۔ ایک طرف یہ رقم صرف ایک موبائل فون پر خرچ ہو رہی ہے، تو دوسری جانب اسی رقم سے نہ صرف ایک قابلِ استعمال گاڑی خریدی جا سکتی ہے بلکہ ایک چھوٹا کاروبار بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب پرانی گاڑیوں جیسے سوزوکی مہران، دایہ تسو کورے، ہنڈا سٹی یا کلٹس کے پرانے ماڈلز 6 سے 8 لاکھ کے درمیان دستیاب ہیں، جو ذاتی سواری کے لیے کافی بہتر آپشن ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ قیمت اوسط تنخواہ لینے والے پاکستانی کی کئی برس کی جمع پونجی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کراچی سے ٹھٹھہ جاتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو دودکھ کے ڈرم میں چھپائے گئے 60لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ بیوپاری نے بیان میں کہا کہ رقم دودھ کے ڈرم میں چھپا کر رکھی تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ڈرم سے رقم نکالی۔حکام کا کہنا تھا کہ شبہ ہے واردات بیوپاری کے قریبی شخص کی مخبری پر کی گئی، بیوپاری رقم کی ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ جاتا ہے۔
    آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور  سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں اور  سال 24-2023 میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔  پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ...
    رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی آمدن کا بھی درست طریقے سے تخمینہ نہیں لگایا جاسکا، محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے نہ ہونے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلوں کا نفاذ نہیں ہوسکا۔ اسلام ٹائمز۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے سابقہ دور حکومت میں صوبائی محکموں میں اندرونی آڈٹ نہ ہونے کے باعث 39 کروڑ 83 لاکھ سے زائد رقم وصول نہ ہونے کی نشان دہی کردی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2021-2020 کی آڈٹ رپورٹ میں حکومتی خزانے کو ہونے والے نقصان کی نشان دہی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس اور دیگر مد میں بڑے بقایا جات کی ریکوری نہیں ہوسکی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی آمدن کا بھی درست طریقے...
    سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت...
    —فائل فوٹو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی کاروبارمیں تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر1لاکھ 56ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکوکامیابی سے عبورکیا۔دن 12بجے تک کے ایس ای 100انڈیکس میں 720.94پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈیکس 156105.44پوائنٹس تک پہنچ گیا۔(جاری ہے) مجموعی طورپر584308679حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 19.26ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 281.53پوائنٹ اضافے کے بعد47748.52پوائنٹس تک جبکہ اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1814.26پوائنٹ کے اضافے سے 229459پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.32ارب روپے کے سودے طے پائے۔ بینک آف پنجاب،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل اورمیڈیاٹائمز لیمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔
    بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں شامل ہونے کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ روپے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش فی الفور ٹھکرا دی۔ اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ 11 برس سے بگ باس کی ٹیم انہیں بار بار رابطہ کر رہی ہے، لیکن وہ کبھی بھی اس شو کا حصہ بننے کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔ اس بار بھی بڑی رقم کی پیشکش کے باوجود انہوں نے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے ’اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا شکار ہوں، تنوشری دتہ کا دعویٰ تنوشری دتہ نے کہا کہ کیا میں ایسی عورت لگتی ہوں جو محض...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوسونے کی 10 گرام قیمت 3لاکھ31ہزار189 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3643 ڈالر پر مستحکم رہا۔
    پشاور(آئی این پی )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پی کے میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف منصوبوں اور ادائیگیوں میں مجموعی طور پر 45 کروڑ 19 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ ڈویژن ہری پور نے 2023-24 میں اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے ٹیوب ویلز کے بجلی بلز کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا کیے حالانکہ یہ منصوبہ دائرہ اختیار سے باہر ہے، اسی دوران ڈویژن ہری پور 36 کروڑ 34 لاکھ روپے کے پانی بلوں کی وصولی بھی نہ کر سکا۔مزید برآں قبائلی ضلع خیبر میں واٹر سپلائی سکیمز کیلئے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگیوں کا انکشاف ہوا...
    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 643 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ عالمی مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اس...
    آڈٹ رپورٹ میں مہم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ تعیناتی پر 64 لاکھ روپے کی غیرقانونی ادائیگی کا انکشاف ہوا اور منظور شدہ 4 دن کے بجائے 5 دن پولیو مہم چلانے پر 22 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ 23-2022 میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں مہم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو زیادہ تعیناتی پر 64 لاکھ روپے کی غیرقانونی ادائیگی کا انکشاف ہوا اور منظور شدہ 4 دن کے بجائے 5 دن پولیو مہم چلانے پر 22 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیو مہمات کے سکیورٹی چارجزکی ادائیگی میں تاخیر سے 96 لاکھ روپے بلاوجہ رکے رہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور عملی اقدامات پر آج ان پر تنقید کی جا رہی ہے، مگر وہ بخوبی جانتی ہیں کہ ایسے اعتراضات محض بے بسی کا اظہار ہیں۔ میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ گجرات جو انتظامی لحاظ سے پنجاب کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے، وہاں ڈرینج سسٹم موجود ہی نہیں تھا۔ اب صوبائی حکومت 26 ارب روپے کی خطیر لاگت سے نیا نظام قائم کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام شہری برابر ہیں، صرف بیانات دینا اور دعوے کرنا آسان ہوتا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کام کرنے کی وجہ سے مجھ پر تنقید کی جارہی ہے اور میں ایسے لوگوں کی بے بسی کو اچھی طرح سے سمجھتی ہوں۔ میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گجرات گورننس کے اعتبار سے پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے مگر حیران کن طور پر یہاں ڈرین سسٹم نہیں تھا، اب پنجاب حکومت 26 ارب  روپے سے گجرات میں نیا سسٹم ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پنجاب کا ہر شہری برابر ہے، باتیں، دعوے آسان ہیں کام کیلیے باہر نکلنا پڑتا ہے، پنجاب میں تین ماہ تک مسلسل بارشیں ہوئیں اور اب بدترین سیلابی صورت حال ہے مگر اس وقت...
    خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز پشاور:(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں عالمی بینک کے ایک سرکاری منصوبے سے 10 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی خردبرد کا بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے جس میں جعل سازی کے جدید طریقوں اور ایک سرکاری بینک کی ممکنہ ملی بھگت کے ذریعے رقم نکالی گئی۔ دستاویزات کے مطابق رقوم 3 جولائی 2025کو سرکاری اکاؤنٹ سے نکالی گئیں، حالانکہ صوبائی محکمہ خزانہ نے 25 جون 2025 کو تمام منصوبوں کے فنڈز منجمد کر دیے تھے جو نئے مالی سال 26-2025 کے لیے 24 جولائی 2025 تک بحال نہیں ہوئے تھے۔ پروجیکٹ انتظامیہ...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو بچوں سے جبری زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 2 بچوں سے جبری زیادتی کیسز کا فیصلہ سنایا۔ جج نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو دونوں مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائیں اور مجرم واجب حسین کو معذور بچے سے زیادتی پر عمر قید کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی دینا ہوگا اور مذکورہ رقم محکمہ مال ریکور کرے گا۔ عدالت نے دوسرے مجرم راشد عزیز کو بھی عمر قید کے ساتھ...
    سپریم کورٹ میں زیر سماعت دہرے قتل کے مجرم عبدالرزاق کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت میں عدالت نے مدعی مقدمہ کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی، مدعی سے مکالمے کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ کی بات پر سپریم کورٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ اور مدعی مقدمہ کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا، مدعی مقدمہ نیاز احمد نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے جس کے لیے وقت چاہیے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کر کے 11...
    عمرقید کے ملزم کی اپیل پر سماعت: جج سپریم کورٹ کا مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ، کمرہ عدالت میں قہقہے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ کیا اور کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ مدعی مقدمہ نیاز احمد نے کہا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے، وقت چاہیے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کرکے 11 جنوری 2026 کو رہا ہو جانا ہے، آپ کو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، تین، چار ماہ کی بات ہے۔ مدعی نیاز احمد نے کہا کہ ایک وکیل صاحب...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) 35 لاکھ روپے کے کیلے خریدنے پر مشکل میں آگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش ہائیکورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 35 لاکھ کے مبینہ فنڈ کے غلط استعمال پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی اے یو کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ غیرمعمولی رقم کھلاڑیوں کو پھل فراہم کرنے میں خرچ ہوئی، جن میں کیلے شامل ہیں۔ جسٹس منوج کمار تیوری اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست گزار سنجے راوت و دیگر کے کیس پر آئندہ سماعت اگلے جمعہ 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کھانے کے نام پر کروڑوں روپے...
    سپریم کورٹ میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت دلچسپ مکالموں کے باعث کمرہ عدالت میں قہقہوں سے گونج اٹھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کو مقدمے کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں بھاگ کر کہاں جائیں گے، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس سماعت کے دوران مدعی مقدمہ نیاز احمد نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ وہ وکیل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے کچھ وقت درکار ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ’ملزم 11 جنوری 2026 کو سزا مکمل کر کے رہا ہو جائے گا، آپ کو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ 3-4 ماہ ہی کی تو بات ہے‘۔ مدعی...
    لاہور: کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔  کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔ شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔  موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 239 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں اے این ایف حکام نے ہتار روڈ ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو ریلیف پیکج دینے سلسلے میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا سیلاب کے بعد کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے؟ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سمیت محکمہ آبپاشی، زراعت، لوکل گورنمنٹ، سی اینڈ ڈبلیو، اربن...
    ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
    کراچی میں منگھوپیر روڈ پر ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان نے رہائشی سوسائٹی کی کیش وین کو نشانہ بناتے ہوئے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگھوپیر تھانے سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں پانچ مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کیش وین کو روکا اور رقم سے بھرا تھیلا لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سوسائٹی کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیش وین نجی بینک کے سامنے رکی، جہاں ہمارا رائیڈر 22 لاکھ روپے سے زائد رقم کا ایک تھیلا لے کر بینک...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے باجوڑ کا خصوصی دورہ کیا اور متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر ہر چہرے پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔ دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، جس پر متاثرہ خاندانوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے...
    ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور ماڈل “ہونڈا سٹی” کی نئی اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” ( Honda City Aspire S ) کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیوکے ذریعے کیا جس میں اسے “بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز” ڈرائیو قراردیا گیا۔ نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، کمفرٹ اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے، گاڑی کے ایکسٹیریئرمیں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلربمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اوربلیک شارک فن انٹینا شامل ہے، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اوربیک لیمپس اب اسٹینڈرڈ ہیں۔ اسپورٹی لک کے لئے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئرلائسنس پلیٹ گارنش اوربلیک...
    برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے جمعرات کو اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12لاکھ پاونڈ)امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4...
    برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق  یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
    اسلام آباد: چیئرمین اوگرا اور ارکان کی تنخواہوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر انچارج برائے کابینہ ڈویژن نے تحریری طور پر چیئرمین اوگرا اور ممبران کی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں، جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین اوگرا کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ممبر آئل اور ممبر فنانس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر الیاس فضل، اعجاز سڈل اور بریگیڈیئر شہباز ایڈوائزرز کے طور پر تعینات ہیں۔ ایڈوائزرز کا ماہانہ معاوضہ 8 لاکھ روپے مقرر ہے۔ ایڈوائزرز ابتدائی طور پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر تعینات ہوتا ہے۔ کنٹریکٹ میں 3 سال تک توسیع کی جا سکتی ہے  ۔...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدرہ کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اخبارات، میگزین اور کتابیں ان داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک نئی روداد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بیان کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ آر این این ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے انکشاف کیا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی پر ایک مشہور فیشن ڈیزائنر سے خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ پولیس افسر یا ڈیزائنر کا نام لینے سے گریز کیا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ کیا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور نے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ روکا جاسکتا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے مطابق، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
    پاکستانی معیشت کو ایک کمزور معیشت تصور کیا جاتا ہے، ہر آنے والی حکومت اپنے انتخابی جلسے میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، اس کے باوجود قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، ججز کی ماہانہ تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے۔ ان تنخواہوں میں اضافہ بھی ہوتا رہا ہے البتہ وزیراعظم کی تنخواہ ان تمام کی نسبت کم ہے، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے اور صدر، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، ججز کی تنخواہ وزیراعظم کی تنخواہ سے کتنے گنا زائد ہے۔ وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ...
    بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان اور ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نہ صرف اسٹارز کی اہلیہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ انٹیرئیر ڈیزائننگ کی دنیا میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  کئی مشہور فنکارون کے گھروں اور کمرشل اسپیسز کو ڈیزائن کرنے والی گوری اور سوزین خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ کا معاوضہ چونکا دینے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی صرف کنسلٹیشن فیس ہی تقریباً 6 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ رہائشی منصوبوں کے لیے ان کی ڈیزائننگ فیس 30 لاکھ سے لے کر 5 کروڑ روپے تک ہے، جبکہ لگژری ولا پروجیکٹس میں یہ رقم 10 کروڑ بھارتی روپے تک جا سکتی ہے۔ رپورٹس میں...
    آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ سر ڈونلڈ بریڈمین کی  47-1946 ایشز سیریز میں پہنی گئی ’بیگی گرین‘ ٹیسٹ ٹوپی 2 لاکھ 87 ہزار امریکی ڈالر (قریباً 8 کروڑ 15 لاکھ روپے) میں نیشنل میوزیم آف آسٹریلیا نے خرید لی۔ میوزیم نے اسے ’قومی تاریخ کا ایک آئیکونک حصہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹوپی جنگ عظیم دوم کے بعد کرکٹ کی واپسی اور آسٹریلوی عوام کے لیے امید کی علامت ہے۔ بریڈمین، جن کا ٹیسٹ ایوریج 99.94 رہا، کی یہ ٹوپی اب کینبرا میں نیشنل ہسٹوریکل کلیکشن کا حصہ ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سنہ 2010 سے سنہ 2022 تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد ملازمین کو مجموعی طور پر 23 ارب 69 کروڑ روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بینظیر ہنرمند پروگرام پر گفتگو اعداد و شمار کے مطابق سال 2010 سے 20 کے دوران سرکاری ملازمین نے 16 ارب 33 کروڑ روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وصول کیے جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اپنے بھی 215 ملازمین شامل ہیں کہ جنہوں نے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کیے۔ سب سے زیادہ غیر قانونی ادائیگیاں صوبہ سندھ میں ہوئیں جہاں 56 ہزار...
    بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے...
    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
    پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج کلیکٹرز کے لیے قیمتی سرمایہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ اچھی حالت میں “اسمال پری فکس” (ایک یا دو حروف والے سیریل نمبر) کے ساتھ محفوظ ہو تو اس کی موجودہ قیمت 8 سے 12 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ نوٹ اس وقت جاری کیے گئے تھے جب پاکستان نوزائیدہ ملک تھا اور اس کی کرنسی کا انتظام عارضی طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس تھا۔ ان نوٹوں پر “Government of Pakistan” اردو اور انگریزی میں درج تھا، جو انہیں تاریخی طور پر بے حد اہم بناتا ہے۔ کیوں خاص ہے 1948 کا 100...
    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس  کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اے این ایف کی 7 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا  جب کہ مجموعی طور پر 210 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران عمرہ پر جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 2.522 کلو زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر قطر جانے والے مسافر سے 994 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بھیرہ انٹرچینج...
    پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج لاکھوں روپے کی قیمت رکھتا ہے۔  ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ "اسمال پری فکس" یعنی ایک یا دو حروف کے ساتھ جاری ہوا ہو اور اچھی حالت میں محفوظ ہو تو اس کی قیمت موجودہ وقت میں 8 سے 12 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ نایاب نوٹ اس وقت چھاپے گئے جب پاکستان نوزائیدہ ملک تھا اور اس کی کرنسی کا انتظام عارضی طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس تھا۔ ان نوٹوں پر "Government of Pakistan" اردو اور انگریزی میں درج ہوتا تھا، جس کی وجہ سے یہ تاریخی طور پر بھی بے حد قیمتی مانے جاتے ہیں۔...
    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 100 سالہ ریٹائرڈ مرچنٹ نیوی افسر کو سائبرنوسربازوں نے ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ میں رکھ کر ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہردیو سنگھ نامی بزرگ کو ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا، کال کرنے والوں نے خود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا افسر ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ ڈیجیٹل گرفتاری‘، دوا خریدنے کے چکر میں خاتون 77 لاکھ سے کیسے محروم ہوئی؟ ملزمان نے انہیں ’ڈیجیٹل حراست‘ میں لے لیا اور مسلسل فون پر مصروف رکھتے ہوئے تنہائی اختیار کرنے پر مجبور کیا تاکہ وہ کسی کو اطلاع نہ دے سکیں۔ بعدازاں جب ہردیو...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
    کراچی (بزنس ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے مقرر ہوا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے پر پہنچ گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا، جہاں 9 ڈالر بڑھنے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 399 ڈالرز ہوگئی۔ Post Views: 4
    راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دونوں مجرمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ مجرمان کو 5/5  لاکھ روپے جرمانے اور 5/5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم محمد حسیب کو عمر قید،5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ ‎ ‎مجرم سجاول  کو  عمر قید، 5  لاکھ روپے جرمانہ اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ جنوری 2025  تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔ ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5566 افراد کو بچایا گیا...
    خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں کو رقم منتقل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی بڑی مدد نہیں ملی صرف چند جنریٹر اور ادویات کے ٹرک آئے اور بونیر میں صرف 40 افراد کو چیک دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین...
    سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ۔ اب اراکین کو مجموعی طور پر تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ و الاؤنسز کی مد میں دیے جائیں گے، جب کہ اس سے قبل یہ رقم ڈیڑھ لاکھ روپے کے لگ بھگ تھی۔ یہ فیصلہ 8 اگست کو پیش کیے گئے بل کی منظوری کے بعد کیا گیا، جسے اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ اسپیکر اویس شاہ تھے، اور تمام بڑی جماعتوں کے نمائندے، بشمول اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، اس کمیٹی کا حصہ تھے۔ اجلاس میں اراکین کی مشاورت سے تنخواہوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ...
    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار700 روپے پر پہنچ گئی۔  اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار99 روپے پر پہنچ گئی۔ اُدھر عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3390 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
    اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے تاہم دریاؤں میں ڈیمز نہ بنائے جانے کی صورت میں کل ذخیرہ سے زائد پانی سمندر برد ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہوچکا ہے، یکم اپریل سے اب تک 11 ارب ڈالر مالیت کا پانی سمندر میں ضائع ہوا اور 1 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اکنامک ویلیو 1 ارب ڈالر ہے۔ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 16 لاکھ فٹ ہے اور سمندر میں اب بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی گر رہا ہے۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم 75 فی صد بھر...
    بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو ممبئی کے پرکشش علاقے جوہو میں لگژری فلیٹ محض 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلیٹ جوہو ورسووا لنک روڈ پر واقع “منت اپارٹمنٹس” میں ہے، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ پراپرٹی دستاویزات کے مطابق یہ تین بیڈروم پر مشتمل اپارٹمنٹ ہے، جس کا رقبہ تقریباً 1000 سے 1300 اسکوائر فٹ ہے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایسے فلیٹس کا کرایہ عموماً ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے ہوتا ہے، جس کے مقابلے میں صبا آزاد کو نمایاں رعایت ملی ہے۔ Post Views: 4
    کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ  قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدایک تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔  اسی طرح10 گرام سونا 772روپے اضافے سے 3 لاکھ 9ہزار 242 روپے پر جا پہنچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں9ڈالر بڑھ کرفی اونس سونا 3380 ڈالر کا ہوگیا۔
    جون 2025 میں سوزوکی آلٹو کے 9,497 یونٹس فروخت ہوئے تھے، لیکن پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں یہ تعداد صرف 2,327 رہ گئی، یعنی فروخت میں تقریباً 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں مقبول عام آلٹو کی سیل میں نمایاں کمی کی کیا وجہ ہے؟ اس کی موجودہ قیمت اس وقت کیا گاڑی کے معیار پر پورا اترتی ہے؟ اس ضمن میں آل پاکستان موٹرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم اکبر شہزاد کا کا مؤقف قدرے مختلف ہے، ان کے مطابق گاڑی بنانے والی کمپنیاں جان بوجھ کر صرف آلٹو کے منفی اعداد و شمار کو نمایاں کر رہی ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ...
    پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں دیگر ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے، گزشتہ 10 سالوں میں ایک ہی گاڑی کی قیمت 3 گنا تک بڑھ گئی ہے، پیداواری لاگت میں اضافے کے علاوہ اس میں بھاری ٹیکسز بھی شامل ہیں جس وجہ سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ سی ای او ٹویوٹا موٹرز علی اصغر جمالی نے سینیٹ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی زائد قیمتوں کی ایک بڑی وجہ بھاری ٹیکسز ہیں، گاڑی کی مجموعی قیمت میں 30 سے 60 فیصد ٹیکس کی رقم شامل ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ٹویوٹا فارچیونر...
    کراچی: ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر صدر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں چھاپے مارے۔ صدر کے علاقے ریگل کمپیوٹر مارکیٹ میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم عمیر حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم ڈیلیور کرنے آیا تھا اور رقوم کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتا تھا۔ ملزم سے موقع پر 15 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال کے ایک مکان پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے 15 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور...
    اسلام آباد: گلگت بلتستان میں خطرناک گلیشیئر پھٹنے (گلوف) سے پہلے بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچانے والے تین “خاموش ہیروز” وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملے۔ وزیراعظم نے ان کی بہادری اور احساسِ ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنی زمین کے لوگوں کو بچایا بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ یہ عمل سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ان تینوں ہیروز — وصیت خان، انصار، اور محمد خان — نے مشکل وقت میں فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت اطلاع دی، جس سے بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے تینوں افراد کو نہ...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: غذر کا چرواہا وصیت خان ہیرو بن گیا، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین وزیرِ اعظم نے تینوں نوجوانوں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے دیے گئے الرٹ کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کرایا گیا اور 300 سے زائد قیمتی انسانی جانیں محفوظ ہوئیں۔ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا...
    اے سے بی میں آنیوالے کھلاڑیوں کو کتنا مالی نقصان ہوا اور بی کیٹیگری کا معاوضہ کتنا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز لاہور:قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کی سی اور ڈی کیٹیگری کے معاوضوں میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن اے سے بی کیٹیگری میں آنے والے کھلاڑیوں کو اچھا خاصہ مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔سی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 20 لاکھ کے بجائے 25 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے جب کہ ڈی کیٹیگری میں قومی کرکٹرز کو اب 12 لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، بی کیٹیگری کو 45 لاکھ کے قریب ماہانہ معاوضہ دیا جاتا...
    نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مالی سال 26- 2025 کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ دیگر کئی ریجنز میں بھی مالی گھپلے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے تمام معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ شاہدہ بیگم کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری ہوگئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پشاور ریجن نے گندم نجی گودام میں رکھی تھی جس کی  موجودہ مالیت 14 کروڑ روپے ہے۔ سما ٹی وی کے مطابق آڈٹ حکام نے یہ بھی بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نواب شاہ ریجن کے 46 ملازمین نے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا سامان...
    پشاور: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔  یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت (سانحہ سوات) کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ انجینئر امیر مقام نے دونوں رضاکاروں کی غیرمعمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات انسانیت اور...
    بونیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ متاثرہ ضلع بونیر پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایم این اے شیر افضل مروت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا،...
    بلوچستان کے محکمہ بلدیات میں 3 ارب 41 کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔محکمہ بلدیات بلوچستان کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمے نے 29 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات بلاجواز کیے ہیں۔دستاویز کے مطابق 70 کروڑ روپے کے اخراجات بغیر اجازت کیے گئے جبکہ محکمہ بلدیات نے 3 کروڑ 76 لاکھ کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا۔رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں محکمہ بلدیات 79 کروڑ 29 لاکھ روپے ریونیو کم وصول کرسکا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمے کے اثاثے کے کرائے نہ بڑھنے سے محکمے کو 77 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ 2 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم...
    امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کی، ان کی بہادری امید کی کرن ہے اور یہ یاد دہانی ہے کہ ہماری قومی طاقت اتحاد اور ہمدردی میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے گزشتہ دنوں سوات میں آنے والے سیلاب میں کئی قیمتی جانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بچانے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔ یہ چیک وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے محمد ہلال اور عصمت علی کو وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے دیے۔ یہ مالی انعام ان کی دلیرانہ اور بروقت...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)کراچی کی ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت نے لڑکی اغوا، گینگ ریپ اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کو 50 سال قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج شرقی کی عدالت میں لڑکی سے گینگ ریپ، اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج نصیر نور خان نے ملزم شہباز عرف شبی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 50 سال قید اور مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکردیا۔استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ جون 2021 میں 15 سال کی لڑکی چیزیں خریدنے باہر نکلی تھی، ملزم نے اسے کہا کہ تمہارے باپ پر تشدد کیا جا رہا ہے، ساتھ چلو راستے میں...
    حاشر احسن:حالیہ سوات سیلاب میں بہادری اور بے لوث خدمت کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کی خدمات کا وفاقی حکومت نے باضابطہ اعتراف کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے دونوں نوجوانوں کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بروقت امدادی کارروائیوں اور قیمتی انسانی جانیں بچانے پر دیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ محمد ہلال اور عصمت علی نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر جو کارنامہ سرانجام دیا، وہ انسانیت اور حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد ہماری قومی طاقت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔...
    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  3 لاکھ 57 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 155روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 344 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    کراچی: ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹرز کے بھاری معاوضے نظروں میں آنے لگے، رواں برس ممکنہ طور پر آخری بار سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی شیئر کا 3 فیصد دیا جائے گا۔ 2 سال قبل کی انڈراسٹینڈنگ کے مطابق 2025-26 میں بھی ماہانہ تنخواہ اور میچ فیس سابقہ سیزن کی برقرار رہنا ہے، البتہ پی سی بی نے ریٹینر بجٹ 37 فیصد (319 ملین روپے) بڑھا کر تقریبا 1173.49 ملین کر دیا جس سے اضافے کے اشارے بھی ملتے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، ٹیم نے تین میں سے صرف ایک ٹیسٹ جیتا،11 میں سے صرف 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں فتح نصیب ہوئی،14 میں...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر انڈور میں ایک ریٹائرڈ جج کے گھر چوری کی بڑی واردات پیش آئی، جس میں 3 چور صرف 4 منٹ 10 سیکنڈز میں زیورات سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چور رمیش گارگ نامی ریٹائرڈ جج کے گھر رات ساڑھے 3 بجے بنگلے میں داخل ہوئے، دورانِ واردات ریٹائرڈ جج رمیش گارگ اپنے بستر پر سو رہے تھے اور ایک چور ان کے سامنے لوہے کی راڈ لیے کھڑا نگرانی کر رہا تھا جبکہ باقی دو چور الماری سے کیش اور زیورات نکالنے میں مصروف تھے۔ رپورٹ کے مطابق واردات کی فوٹیج کمرے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ اس وقت گھر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں 2 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف، غیر کسی اسیسمنٹ کے ادویات کی خریدار ی سے بڑے پیمانے پر ادویات ایکسپائر ہوگئیں، خریداری پنجاب حکومت کی لوکل پرچیز پالیسی کے خلاف کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 2 ارب 11 کروڑ روپے کی ادویات اور سرجیکل آئٹمز کی خریداری میں سنگین بے ضابطگیوں کو انکشاف ہوا ہے۔ دنیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق مینول خریداری اور بغیر سٹاک انٹری کے ادویات خریدی گئیں، بیشتر اہم ریکارڈ دستیاب ہی نہیں، بغیر کسی اسیسمنٹ کے ادویات کی خریدار ی سے بڑے پیمانے پر ادویات ایکسپائر ہوگئیں۔ محکمہ...
    اسلام آباد — قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت پر قابو پانے اور زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے 18 نئے بڑے ڈیمز کی تعمیر جاری ہے جن پر مجموعی طور پر 1036 ارب روپے لاگت آئے گی۔ وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان ڈیمز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ملک کو 82 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی اضافی صلاحیت حاصل ہوگی، جب کہ تقریباً 3 لاکھ 46 ہزار ایکڑ زمین کو قابلِ کاشت بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کے تمام تر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ، اور ان میں سب سے نمایاں...
    پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و عمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بل میں موجود شقوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار جرم پر جرمانہ دس لاکھ روپے ہوگا تاہم دوسری بار جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بنا لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، سازو سامان، ٹینک...
    قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کی شقوں میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلی بار جرم کے ارتکاب پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ دوسری بار جرم ثابت ہونے پر جرمانے کی رقم 50 لاکھ روپے تک بڑھا دی جائے گی۔ بل کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کردیا جائے گا۔ غیر قانونی فروخت کی صورت...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و عمل پر 10 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بل میں موجود شقوں میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار جرم پر جرمانہ دس لاکھ روپے ہوگا تاہم دوسری بار جرم کے ارتکاب پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور بنا لائسنس کام کرنے پر متعلقہ جگہ کو سیل کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر مشینری، آلات، سازو سامان، ٹینک اور کنٹینر ضبط ہوں گے، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈی سی کی ہدایات پر کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔...
    پاکستانی معیشت اس وقت سنگین مالی مسائل سے دوچار ہے، جس میں قرضوں کی ادائیگی، حکومتی اخراجات، اور دیگر مالی مشکلات شامل ہیں۔ ایک طرف عوامی خدمات کی فراہمی مشکل ہو رہی ہے، وہیں دوسری طرف اعلیٰ سرکاری افسران اور ججز کو ملنے والی مراعات اور پنشن کے بارے میں مسلسل سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: طلاق یافتہ بیٹی کی پنشن پر اہم فیصلہ آگیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن گزشتہ 15 سالوں میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سینیٹ میں وزارت قانون و انصاف کی رپورٹ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں ریٹائرڈ...
    لاہور: والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈراما رچانے کا پول کھل گیا۔ پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں باپ کے حج کے لیے آئے 15 لاکھ روپے آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہونے پر ملزم نے ڈکیتی کی جھوتی کال چلائی تھی۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے بتایا کہ ملزم نے ون فائیو پر کال کی کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی اور 15 لاکھ روپے  چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق عبیداللہ کے بھائیوں عمر اور عبداللہ نے اپنے والد کے حج کے لیے...
    مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100 روپے اور 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست 2025 بروز جمع المبارک کو فیصل آباد میں ہوگی۔(جاری ہے) 100 روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
    وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) لگژری گاڑیوں کی درآمد سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات، ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک ٹویوٹا لینڈ کروزر کو کسٹمز نے صرف 17 ہزار 635 روپے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد کلیئر کر دیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ دائر کرنے کی تجویز موجود ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس مہم کا مقصد فیس لیس کلیئرنس سسٹم کو بدنام اور بند کرنا...
    سال 2010ء سے 2024ء کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی۔وزارت قانون اور انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیل تحریری جواب کی صورت میں سینیٹ میں پیش کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان کو 2024ء میں 23 لاکھ 90 ہزار پنشن کی مد میں ملتے ہیں جبکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی کے ساتھ 2 ہزار یونٹ بجلی، مفت پانی اور ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔تفصیل کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار، 2011ء میں 6 لاکھ 44 ہزار اور 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی پنشن ملتی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے تحریری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ کے بعد 23 لاکھ 90 ہزار روپے پنشن دی جاتی ہے۔ وزارت کی طرف سے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران اس حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق:   2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی 2011 میں  6 لاکھ 44 ہزار 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار   2013 میں  8 لاکھ 50 ہزار  2014 میں  9 لاکھ 35 ہزار  2015 میں  10 لاکھ 5 ہزار پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہ مکافات عمل کی وجہ سے ہے،سینیٹر عرفان صدیقی  2016 میں  11لاکھ 5 ہزار   2017 میں 12 لاکھ...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9  مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے عمر سرفراز  کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9  مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان عدالت نے عمر سرفراز  کو 10 سال قید کی سزا اور...