پی ایس او کا پہلی سہہ ماہی میں 9.4ارب روپے منافع کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) نے مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کمپنی نے بعد از ٹیکس منافع 9.4 بلین روپے اور فی شیئر آمدنی 20روپے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس 28 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوا جس میں 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی اور گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ گروپ کا مجموعی منافع بعد از ٹیکس 10.
پی ایس او نے توانائی کے بدلتے ہوۓ منظرنامے کے باوجود مارکیٹ میں اپنی قائدانہ پوزیشن برقرار رکھی، وائٹ آئل کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 3.5 فیصد اضافہ سے 16 لاکھ میٹرک ٹن کی سطح تک پہنچی، جبکہ کمپنی کا مارکیٹ شیئر 42 فیصد رہا۔ موگیس (پٹرول) اور ڈیزل کی فروخت بالترتیب 7.85 لاکھ اور 6.72 لاکھ میٹرک ٹن رہی، جو کمپنی کی مستحکم سپلائی چین کا ثبوت ہے۔
پی ایس او نے اپنی ریٹیل آؤٹ لیٹس کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دیتے ہوئے ملک بھر میں اپنے رییٹل آؤٹ لیٹس کی تعداد 3,649 تک پہنچادی، جبکہ ہائی سیکیورٹی ٹینکر سیلز سمیت لاجسٹکس میں بہتری سے آپریشنز کی سیکیورٹی اور شفافیت کومزید استحکام ملا ہے۔
گردشی قرضوں کے بحران کے باوجود، جس کے تحت پی ایس او کے قابل وصول واجبات 426 ارب روپے ہیں (جن میں سے 294 ارب روپے ایس این جی پی ایل پر واجب الادا ہیں)۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس او
پڑھیں:
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کر کے ملک بھر کے صارفین پر 8 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر 8 ارب 1 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 36پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست میں کیپسٹی پیمنٹس، آپریشن اینڈ مینٹیننس اخراجات اور بجلی لائن لاسز شامل کیے گئے ہیں۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 6 نومبر کو بجلی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar