2025-05-15@16:32:12 GMT
تلاش کی گنتی: 17569

«عالمی بنک»:

    سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جب غزہ پر حملہ ہوا تو مودی نے اسرائیل کی حمایت کی، پاکستان نے بھارت کو جواب دے دیا، میں تو کہتا ہوں اہلِ غزہ کا بدلہ لے لیا۔کوئٹہ میں جے یو آئی ف کے ایدھی چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجتماعات نے امت کی آواز بن کر دنیا کو بتایا ہے کہ ان کے سر کٹ جائیں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یواین چارٹر کہتا ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے خلاف جارحیت نہیں کر سکتا، اسرائیل نے غزہ میں شہریوں، بچوں و خواتین کو نشانہ...
    کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکاری نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا۔ کوئٹہ میں جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ بھارت اور اسرائیل مخالف ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل پہلے دن سے پاکستان کا دشمن ہے، انڈیا نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دندان شکست جواب اور عبرتناک شکست دے کر پاکستان نے غزہ کا بدلہ لے لیا۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے...
    ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدے کے عندیےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائدکمی ہوئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل64 ڈالر اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 62 ڈالرکی سطح  پر آگیا ہے۔ عالمی گیس کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔ خیال رہے کہ قطر کےدورے پر امریکی صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ ایران کےساتھ جوہری ڈیل کرنے کےبہت قریب آگئے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طویل مدتی امن کے لیے ایران کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں۔ دوسری جانب  اقتصادی تعاون...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ’مودی، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا جہاں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے بہادری سے ملکی دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ...
    پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکاری نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، اگر حکمران اجازت دیں تو اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہاکی گراونڈ میں مودی اسرائیل مردہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کے اختتام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...
    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے...
     ویب ڈیسک : بنیان مرصوص اور کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  دو ٹوک موقف  دے دیا  ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف  ورزی  کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کیا ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  غیر ملکی چینل  سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا، انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی،اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ...
    کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال رہی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرمیں انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، جس کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔ دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود شدید گرمی رہی اور پارہ اصل درجہ حرارت سے 5 ڈگری زیادہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 65فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا، جس کے مطابق ایک ہائی پریشر نے بالائی فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں 20...
    سائنسدانوں نے مریخ پر پانی کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر سرخ سیارے کی سطح سے چند کلومیٹر نیچے سیال پانی کا ذخیرہ موجود ہوسکتا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے انسائیٹ لینڈر کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے چینی سائنسدانوں کی سرپراہی میں کام کرنے والی بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مریخ میں زلزلے کی لہروں اور سیارچے ٹکرانے سے مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا، یہ ڈیٹا 2018 سے 2022 کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔ تحقیق میں مریخ کے ایک ایسے پراسرار خطے کا انکشاف ہوا جہاں ممکنہ طور سیال پانی موجود ہوسکتا ہے، درحقیقت یہ سابقہ اندازوں سے سطح سے زیادہ قریب ہوسکتا ہے۔ اگر...
    گرمی کی شدت بڑھتے ہی ’’لو ‘‘لگنے کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالےسے پروفیسر اسرار الحق طور کا کہنا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ، سر درد ، چکر آنا لو لگنے کی علامات ہیں، لو لگنے کی علامات کیساتھ بے ہوشی و غشی طاری ہونا انتہائی خطرناک ہے۔خالی پیٹ دھوپ میں نہ نکلیں ، پانی و مشروبات کا وافر استعمال کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا ک دھوپ میں کام کے دوران وقفہ لیں۔گرمیوں میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے لباس کا استعمال کریں۔بچے بوڑھے اور بیمار افراد کو ’’لو‘‘ لگنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
    پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے ابتدائی 10 ماہ میں مجموعی طور پر 83،269 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو مالی سال 2024 کی اسی مدت کے دوران فروخت ہونے والی 62،964 گاڑیوں کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر آٹو سیکٹر کے لیے رجحان مثبت رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟ اپریل 2025 میں 1,000 سی سی گاڑیوں کی فروخت 230 یونٹس رہی، جن میں 146 یونٹس سوزوکی کلٹس اور 84 یونٹس سوزوکی ویگن آر کی تھیں، دوسرے مسلسل مہینے میں دیوان کی ہونری-وی (Honri-Ve) کی کوئی فروخت ریکارڈ نہیں کی...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اتحاد تاریخ کا حصہ ہے، مودی سرکاری نے اسرائیلی نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا مگر ہم نے بھرپور جواب دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا۔کوئٹہ میں جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ بھارت اور اسرائیل مخالف ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل پہلے دن سے پاکستان کا دشمن ہے، انڈیا نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو دندان شکست جواب اور عبرتناک شکست دے کر پاکستان نے غزہ کا بدلہ لے لیا۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کے...
    "سعودی عرب" و "قطر" جیسے "ممتاز اسلامی ممالک" کیجانب سے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی امریکی صدر" پر "ہزاروں ارب ڈالر" مالیت کے وسیع سرمایہ کاری پیکجز نچھاور کئے جانیکے ساتھ ساتھ غزہ کے "عام شہریوں" کیخلاف سفاک اسرائیلی رژیم کے "سنگین جنگی جرائم" کا سلسلہ بھی جاری جسکے دوران غزہ کی پٹی میں آج صبح سے لیکر ابتک ہونیوالے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 103 "فلسطینی شہری" شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں جہاں "اکابر اسلامی ممالک" اپنے دورے پر آئے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی" امریکی صدر کے "پرتپاک استقبال" میں مصروف اور اس فکر میں لگے ہیں کہ کہیں."ڈونلڈ ٹرمپ کی مہمان نوازی" میں کوئی کسر باقی نہ...
    امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم کی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہو ئی، ملاقات میں ڈاکٹر طارق سلیم نے حافظ نعیم الرحمن کو شمالی پنجاب میں جماعت اسلامی کی دعوتی تنظیمی اور سیاسی صورتحال اور آئندہ کے اہداف وامکانات سے آگاہ کیا اس موقع پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطہ کی تیزی سے بدلتی صورتحال، غزہ، کشمیر، سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں تاریخی غزہ ملین مارچ میں...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ فوٹو فائل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی: بھارتی اخبارمضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ ڈی جی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یادگار شہداء "بنیان المرصوص" کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی۔ یادگار شہداء ، آپریشن "بنیان المرصوص" کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی کا سہرا افواجِ پاکستان کے جوان، افسران اور قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا، مگر افواج پاکستان نے اس کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔10 مئی کا معرکہ حق ایک ناقابلِ فراموش دن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے نئے مالی سال میں خوشی کی خبر ہے کہ ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ پاورپرچیز پرائس میں78پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی کا تخمینہ ہے اور اس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین کو 140ارب سے400 ارب روپے تک ریلیف مل سکتا۔ حکام کے مطابق آئندہ مالی سال میں پاورپرچیز پرائس کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے تک فی یونٹ لگایا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس...
    پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 2024 کے دوران 12فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈرگیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 45 فیصد خواتین موبائل انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 39 اور بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران ملک میں مردوں کے انٹر نیٹ استعمال کی شرح میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 71 فیصد اور بنگلہ دیش میں 68 فیصد ہے۔ جی ایس ایم اے نے پاکستان کے...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات دو طرفہ ہوں گے۔نئی دہلی سے جاری کیے گئے بیان میں بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ یہ برسوں سے قومی اتفاق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی بات چیت چل رہی ہے، تاہم یہ پیچیدہ مذاکرات ہیں۔ مزید :
    ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2025ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اسٹریٹیجک تعلقات کی ایک اہم علامت سمجھا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال صدارتی ہوائی اڈے پر شیخ محمد بن زاید النہیان، صدر متحدہ عرب امارات نے خود کیا۔ ان کے ہمراہ کئی اہم اعلیٰ حکام اور معزز شخصیات موجود تھیں، جن میں شامل تھے: شیخ طحنون بن زاید النہیان، نائب حکمران ابوظبی اور مشیر قومی سلامتی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ۔ شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان، مشیر صدر متحدہ عرب امارات۔ ڈاکٹر احمد...
    پاکستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے، حتیٰ کہ پاکستانی خواتین نے اس معاملے میں پڑوسی ممالک کی خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلولر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے عالمی ادارے جی ایس ایم اے (GSMA) نے اپنی ’موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025‘ میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جسے پاکستان کا ’ڈیجیٹل بریک تھرو‘ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی اور مرد و خواتین کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بابا وونگا کو ان کی درست پیشین گوئیوں کے لیے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت کا تصور کیا تھا، جب لوگ کمپیکٹ الیکٹرانک گیجٹس پر اتنے زیادہ منحصر ہو جائیں گے کہ نسلیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ یہ گیجٹس آج اسمارٹ فونز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بابا وونگا نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ یہ گیجٹ انسانوں کے رویے اور نفسیاتی صحت کو کافی حد تک متاثر کرے گا۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے بنائی گئی وہی ٹیکنالوجی بالآخر انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ بابا ونگا نے جو کہا تھا، وہ بالکل سچ ثابت...
    بہت جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے بانی تحریک انقلاب محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ جلد مقبوضہ کشمیر اور خالصتان اکٹھے آزاد ہونگے ، اے ، کے سنتالیس جلد یونین بنائیں گے، آزا د کشمیر اور آزاد خالصتان دنیا کے نقشے پر ابھریں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کی مسلح افواج کے بھرپور جواب کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا،جنگ میں بدترین شکست کے بعد مودی کی حالت کھسیانی بلی کھمبے نوچے جیسی ہو چکی ہے،...
    سندھ اسمبلی میں پیش قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے لائسنس کا بھی جائزہ لے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ایم کیو ایم پاکستان نے کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ایک مدرسے کے قریب جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما مولانا نوراللہ کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے جے یو آئی (ف) کے رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو لوئر جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب واقع شہزاد مدرسہ کے نزدیک مولانا نوراللہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، بم حملہ مولانا نوراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جو محفوظ رہے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیکیوورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعد ازاں جے...
    پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی ایٹمی ایجنسی اور عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بھارتی قیادت کی پاکستان کی موثر دفاعی صلاحیت اور بھارت کی جارحیت کے خلاف مزاحمتی حکمت عملی سے عدم تحفظ کا مظہر ہے، پاکستان کی روایتی عسکری صلاحیت بھار...
    فلسطینی مزاحمت نے غزہ کے محلے الشجاعیہ میں کتائب القسام بریگیڈ کیجانب سے گھات لگا کر انجام پانیوالی "کمائن اسود المنطار" سلسلے کی مزاحمتی کارروائی سے متعلق ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جسمیں قابض اسرائیلی فوج کو لگائی جانیوالی شدید ضربات کو فلمایا گیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف انجام پانے والے "المنطار کے شیروں کی گھات" (کمائن اسود المنطار) نامی مزاحمتی سلسلے کی ایک خصوصی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔ گھات لگا کر انجام پانے والے اس کمین آپریشن کے دوران فلسطینی مزاحمتی فورس شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے قابض اسرائیلی فوج کے ٹینک و عسکری ادوات تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کے الشجاعیہ محلے میں واقع اسرائیلی فوج کے خفیہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ویکسینز اور ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں "یونیسیف-ڈبلیو ایچ او انڈسٹری کنسلٹیشن برائے ویکسینز اور فارماسیوٹیکلز کی مقامی پیداوار" کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔سید مصطفی کمال نے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل اور ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لیے ان...
    —فائل فوٹو خیرپور کی عدالت نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو 25-25 سال قید کی سزا سنا دی۔کیس کا فیصلہ فورتھ ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ منگی نے سنایا۔خیر پور کی عدالت نے مجرمان کو 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے 26 سے زائد افراد میں ایڈز منتقلی کا واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سفارشات پیش کر دیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکم پر محکمہ صحت پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائلسز وارڈ میں 26 سے زائد افراد کو ایڈز کی منتقلی کے حوالے سے اپنی انکوئری مکمل کرلی۔ محکمہ صحب کے حکام کے مطابق انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے اور 3 سال سروس کی ضبطی کی سفارش کی ہے۔ پنجاب حکومت کی بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے اب کوئی مسئلہ نہیں: ترجمان وزارت خزانہوزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے...
    ---فائل فوٹو کرم میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے لگی، ٹل پارا چنار روڈ کو جلد مرحلہ وار آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ کرم امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ، اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروعکرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ علی نے کہا ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ پر 100 سے زیادہ چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں، ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانے کےلیے جدید اسلحہ سے لیس 600  اہلکار  بھرتی کرلیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرم میں زمینی تنازعات حل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، فریقین...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 67ڈالر کی کمی سے 3ہزار 168ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 700روپے کی بڑی کمی سے 3لاکھ 35ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5ہزار 745روپے گھٹ کر 2لاکھ 87ہزار 379روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 105روپے کی کمی سے 3ہزار 377روپے کی سطح پر آگئی۔   Post Views: 5
    قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور...
    نیویارک:پاکستان ایئر فورس کے ہیرو اور جنگ کے غازی کامران مسیح کے اعزاز میں نیویارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اور کونسل آن پاک-امریکہ ریلیشنز کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد   پاک فوج کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہنا اور قوم کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔اکرم مسیح گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح کی بہادری...
    اپنے ایک انٹرویو میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اِس سے امن معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے ایک بار پھر عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے "ابراہیم معاہدے" پر عملدرآمد کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ جس پر ایک عرب ملک کی حیثیت سے ردعمل دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ بغداد، ابراہیم معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ عراق، اسرائیل کو تسلیم کرنے یا "تل ابیب" سے امن معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں...
    کانز فلم فیسٹیول نے اداکار تھیو ناوارو مسی کی ریڈ کارپٹ پر شرکت پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے۔ جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسرز، کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹا، نے کہا کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کے احترام اور الزامات کی نوعیت کے...
    بیجنگ:چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں  امریکہ کی  جانب سے درآمد شدہ گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر 232 محصولات اور درآمدی ادویات پر 232  تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ امریکی  اقدام  یکطرفہ  پسندی اور تحفظ پسندی  پر مبنی ہے  جو نہ صرف دوسرے ممالک  کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے، قوائد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ خود امریکہ   کی اپنی صنعتی  ترقی کے لیے بھی سازگار نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  چین  امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد 232 ٹیرف اقدامات کو بند کرے اور مساوی   سطح پر بات چیت کے ذریعے تمام فریقوں کے...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے برآمدی کنٹرول لسٹ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ برآمدات کے کنٹرول سے متعلق قوانین اور ضوابط کے مطابق، وزارت تجارت نے 4 اور 9 اپریل 2025 کو بالترتیب اعلان نمبر 21 اور 22 جاری کیا، جس میں 28 امریکی اداروں کو برآمدات کی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا، اور ان پر  دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔ چین-امریکہ اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14 مئی 2025 سے 90 دنوں کے لیے مذکورہ متعلقہ اقدامات کو معطل کر دیا جائے۔ اگر برآمد کرنے والے اداروں کو...
    بیجنگ :عوامی بینک آف چائنا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ 15 مئی سے مالیاتی اداروں کی ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں0.5 فیصد پوائنٹس   کی کمی کی جائے گی (ان مالیاتی اداروں کو چھوڑ کر جو پہلے سے 5 فیصد   ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو پر عملدرآمد کر رہے ہیں)، اور اوٹو فائناسنگ کمپنیوں اور فائنانشل لیزنگ کمپنیوں کی  ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں  5 فیصد  پوائنٹس کی کمی ہوگی۔  ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں 0.5 فیصد پوائنٹس کی کمی سے  مارکیٹ کو تقریباً 1 ٹریلین یوان کی طویل مدتی لیکویڈیٹی ملنے کی توقع ہے۔جب کہ  اوٹو فائناسنگ کمپنیوں اور فائنانشل لیزنگ کمپنیوں کی  ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو   5 فیصد  پوائنٹس کی کمی کے بعد صفر فیصد تک پہنچی ہے، جس...
    امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے ایک ایڈونچر سے سب بدل دیا۔ 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری، بھارتی جارحیت سے شہید راجہ شہپال کے گھر آمد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری ہے۔ وفاقی وزیر کے ترجمان کے مطابق مصطفیٰ کمال کی بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے راجہ شہپال کے گھر گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے اُکسانے...
    سوشل میڈیا پر پنجاب کے ضلع بہاولپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی بے قابو ہو کر نجی بینک کے دروازے میں جا لگی جس سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور خاتون ڈرائیور زخمی ہو گئیں جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بہاولپور میں خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی بینک میں گھسا دی تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر مسلم کمرشل بینک کے دروازے میں جا لگی، ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون نے جلد بازی میں بریک کی بجائے ریس دبا دی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ لگایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے جبکہ رواں مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا گیا تھا۔ بجٹ میں لگ بھگ 8.5 ٹریلین قرضوں پر سود ادائیگیوں کے لیے تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ بجٹ کے لیے ڈالر ریٹ میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال ڈیٹ سروسنگ کا حجم کم، امپورٹ بل اور مہنگائی کنٹرول میں رہ سکے گی۔ کرنسی مستحکم اور پالیسی ریٹ میں کمی کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شاید پہلے ہی پلان کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے7مئی کو جارحیت کا ارتقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اورقوم کا ردعمل تاریخ میں مدت تک یاد رکھا جائے گا، بھارت کی جدید ٹیکنالوجی کا حشر ہو گیا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو شکست دی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بڑے بحران سے نکلا ہے، ہم یکم...
    پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو نہ صرف عسکری میدان میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی دنیا بھر میں خفت اٹھانی پڑی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں پاکستان کو سفارتی میدان میں واضح کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور عالمی سطح پر مدبرانہ سفارتی حکمتِ عملی نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔ جریدے نے واضح کیا کہ عسکری محاذ پر بھارت کی جارحیت ناکامی سے دوچار...
    تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے پوچھا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟۔اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں بیرون...
    آئندہ وفاقی بجٹ پر ورچوئل تکنیکی سطح کی بات چیت شروع ہوچکی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم اایف) کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی مجموعی آمدنی اگلے مالی سال میں تقریباً 200 کھرب روپے تک پہنچ جائے گی، جو اس وقت کے 170 کھرب 800 ارب روپے کے تخمینے سے زیادہ ہے، آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول پر زور دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو لنک پر 3 دن کی تکنیکی بات چیت کے بعد بجٹ کی تکمیل پر پالیسی سطح کی رسمی بات چیت پیر (19 مئی) کو شروع ہوگی اور جمعہ (23 مئی) تک جاری رہے گی، آئی ایم ایف کے اسٹاف مشن اور پاکستانی حکام...
    پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر ناکام بھارتی حملے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آرہی ہے کہ حملے سے چند دن قبل یہاں پر ایک ایسی میٹنگ ہوئی جس نے بھارت کے معاشی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ جی ہاں جنگ سے چند دن قبل مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر اسٹیو وٹکاف کے بیٹے زیک وٹکاف نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف سے ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل، وجہ سامنے آگئی
    اقوام متحدہ کا قیام ہمیں ’جنگ کی لعنت‘ سے بچانے کے لیے کیا گیا تھا اور اس کے دستخط کنندگان نے ’اچھے پڑوسیوں کے طور پر باہم امن کے ساتھ‘ رہنے کا عہد کیا۔ بھارت اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔ یہ بات سابق چیف آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مؤقر انگریزی اخبار میں شائع اپنے ایک مضمون میں لکھی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق22 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا، ہلاک ہونے والوں میں سے 24 ہندو، ایک عیسائی اور ایک مسلمان تھا۔ اس موقع پر موجود سید عادل حسین شاہ نامی شخص اپنی حفاظت کی پروا کیے بغیر حملہ آوروں سے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پارلیمنٹ کے ذریعے متعارف کرائے گئے فنانس ایکٹ 2024 کے تحت سیلز ٹیکس ایکٹ کے شیڈول 6 کے انٹری نمبر 151 میں ترمیم کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے پاکستان گھی ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل حافظ احسان احمد کھوکھر کے ذریعے دائر کردہ اپیل کے خلاف 31 اکتوبر 2024 کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے اور تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیا، جب کہ موجودہ حیثیت...
    اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کیا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ ہر وہ سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔ بین الاقوامی برادری، بالخصوص امریکا بھی پاکستانی موقف کا معترف ہے۔ دی ڈپلومیٹ نے واضح...
    لاہور ہائی کورٹ نے  12 سال بعد دوہرے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے کو سرکاری وکیل کی طرف سے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکامی پر بری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی جمعرات کو سماعت کی۔ اپیل کنندہ کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان تسنیم نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، مقدمہ کی ایف آئی آر اور پوسٹمارٹم تاخیر سے ہوا، غلام عباس کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا ٹرائل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا...
    اسلام آباد: جے یو آئی کی جانب سے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے  مطابق قومی  اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے  اسلام (جے  یو آئی) کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بھی یہ مطالبات سامنے آ چکے ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے سوال کیا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں، مگر  بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری کردیا . پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کو متوقع ہیٹ و یو کے پیش نظر الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 19 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت بڑھنے کاخدشہ ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ و یو کے خدشات ہیں،آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ 20 مئی تک درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  مغربی ہواوں کا سلسلہ 19 مئی...
    دنیا کے مقابلے میں پاکستان تعلیم کے شعبے میں بہت پیچھے ہے، تاہم ہر حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ تعلیم کے شعبے میں بہت سے وسائل کا خرچ کرتی ہے، اور ان کے دور میں ملک میں متعدد یونیورسٹیوں اور کالجوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:القادر یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ وی نیوز کو دستیاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں 2019-2921 کے دوران ملک بھر میں 28 یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں آیا۔ جبکہ شہباز شریف کے دور حکومت میں سال 2022 اور 2023 میں 19 یونیورسٹیاں قائم ہوئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان 5 سالوں میں بلوچستان میں صرف ایک ہی یونیورسٹی قائم...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ دو سال سے ملزم جیل میں ہے،727دن کے بعد انہوں نے تفتیش کیلئے درخواست دائر کی،اس سے پہلے بھی یہی تفتیش مکمل کی جا سکتی تھی،یہ چاہتے ہیں کہ ثبوت اور شواہد بنائے جائیں،عدالت انہیں اس کی اجازت نہ دے اور ضمانت منظور کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، پراسیکیوٹر نے کہابانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے انسداددہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی،بانی پی...
    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں1117 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار654 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ،  انٹربینک میں 12 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی قیادت نے عالمی   دباﺅ میں سیز فائر قبول کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کا کہنا تھاکہ سیز فائر ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا، دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے عالمی  دباﺅمیں سیز فائر قبول کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر لیکن وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا فوجی تصادم تھا، 3 ہزار کلومیٹر کی حدود میں میزائل اور گولہ باری ہوئی، گلگت بلتستان سمیت ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد...
    ویب ڈیسک:وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔  پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔  ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔  آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025  اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی...
    اسلام آباد:وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل تکنیکی مذاکرات جاری ہیں۔ پالیسی سطح کی بات چیت 19 مئی سے شروع ہو کر 23 مئی تک جاری رہے گی۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال میں مجموعی آمدنی 200 کھرب روپے تک پہنچ سکتی ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کی پیشگوئی ہے کہ اقتصادی ترقی 3.6 فیصد اور افراطِ زر 7.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اگلے سال کے لیے حکومت کی آمدنی کا ہدف 190 کھرب 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، ایف بی آر کی وصولیوں کے ساتھ زرعی آمدنی پر...
    اسلام آباد (آئی این پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے کہا  ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز میں یہ بات عام ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لا کر ججز کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، خاص طور پر جسٹس امین الدین جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے کیوں کہ اس حکومت کے لیے اس سے زیادہ اچھے کوئی ججز نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت...
    اسلام آباد‘لندن‘جنیوا‘نئی دہلی (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ +آئی این پی+این این آئی+نیٹ نیوز ) پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیا۔ پاکستان نے اپنے خط میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کو غیرقانونی قرار دیدیا۔ وفاقی سیکرٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق نہیں ہے۔ بھارتی خط میں معطلی سے متعلق استعمال کئے گئے الفاظ کا معاہدے میں وجود ہی نہیں۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے۔ معاہدے میں کسی بھی طرح کی یکطرفہ چھیڑخانی کی گنجائش نہیں۔سندھ طاس...
    لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں سکول کی 2کمسن طالبات سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ،حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، بتایا گیا ہے جی ٹی روڈ پر آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3رکشوں اور 2موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، رکشہ سواریوں سمیت ڈمپر کے نیچے دب گیا، حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیااور حادثے کا باعث بننے والا ڈمپر ایل ڈبلیو ایم سی کا ہے، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر...
    فیصل آباد کے علاقہ جھنگ روڈ پر تیزرفتار رکشہ ٹرالر سے ٹکراگیا جس سے 2افرادجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں کے رہائشی کسی کام سے جارہے تھے تیزرفتاری کی وجہ سے رکشہ بے قابوہوکرٹرک سٹینڈکے قریب پیچھے سے ٹرالرکے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجے میں رشیدآبادکارہائشی39 سالہ ندیم احمد اور32سالہ نامعلوم موقع پر جاں بحق جبکہ 30 سالہ موسی۔27سالہ احسان اور 55سالہ اصغرعلی زخمی ہوگئے جو چک66ج-ب دھاندرہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں-ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے سپردکردی گئی ہیں۔
    نیلم (اوصاف نیوز) وادی نیلم کے سیاحتی مقام اپرنیلم میں بھارتی ڈرونز کی پروازیں ،اپرنیلم میں پرواز کرنے والے بھارتی ڈورن پر مقامی نوجوانوں کی فائر نگ ، بھارتی ڈرونز کی پروازیں امن کیلئے خطرہ ہیں مقامی صحافیوں اور شہریوں کے مطابق وادی نیلم کے دیگر علاقوں میں بھی بھارتی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں ۔ سرحدوں کے محافظ الرٹ ہیں ۔ وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام کی فضا میں بھی بھارتی ڈرونز دیکھتے ہیں شہری پرجوش دکھائی دیئے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وادی نیلم کے عوام افواج پاکستان کے جوانوں کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب گڑھی دوپٹہ کے علاقے سے شہری محمد نصیر کے گھر سے 2000 فٹ دور قبرستاں کے قریب ایک چھوٹا ڈرون...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے تینوں مجرموں کی فوجی عدالتوں سے ملی سزاؤں کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزاؤں کو درست قرار دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف تین درخواستوں پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ نے مجرموں کو سزائیں قانون کے مطابق دی ہیں‘اپیل کاحق اور مرضی کاوکیل بھی دیا گیا‘ مجرموں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا، مجرموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے ایک ملزم کو عمرقید، ایک کو 20 سال جبکہ تیسرے ملزم کو 16...
    پرڈیو یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو اعشاریہ 103 سیکنڈ میں ایک روبک کیوب حل کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روبکس کیوب کیا ہے اور کہاں سے آیا؟ طلبہ کی ٹیم نے اس ربورٹ کو ’ Purdubik’s Cube ‘ کا نام دیا ہے۔ اس ٹیم میں شامل ایک طالبعلم ’ پیٹروہے‘ کے مطابق ایک انسانی پلک جھپکنے میں تقریباً 200 سے 300 ملی سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ لہٰذا اس سے پہلے کہ آپ کو یہ احساس ہو کہ یہ ربورٹ حرکت کر رہا ہے، یہ روبک کیوب کو حل کر لیتا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلا ریکارڈ اعشاریہ 305 سیکنڈز یا  305 ملی سیکنڈ تھا، جو 2024 میں مٹسوبشی الیکٹرک کارپوریشن کے کمپوننٹ پروڈکشن...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ایک جانب بانی پی ٹی آئی اور دوسری جانب کرپٹ ٹولہ ہے جو 70 سال سے ملک پر قابض اور ملکی دولت کو لوٹ رہا ہے۔ آج ملک کے حالات انہی کیوجہ سے ابتر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان پر 70 سال سے قابض ٹولے کے باعث موجودہ صورتحال ابتر ہے۔ آج ملک کو عمران خان کی ضرورت ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ اختلافات ہمیشہ بہادر اور اصول پسند لوگ رکھتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملکی تاریخ کے اصول پسند...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے اسٹار اسپنر شکیب الحسن کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ بنگلادیشی میڈیا نے شکیب الحسن کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد واپسی ہے۔ شکیب پی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا رابطہ تھا، جو خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ اور اس کے اثرات کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے جھوٹے دہشت گردی کے الزامات اور مسلسل جارحیت پر گہری...
    ادویات کی کھپت میں اضافے کے بجائے قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان کی ریٹیل فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے مارچ 2025 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کی مدت کے دوران فروخت میں 1.049 ٹریلین روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:دوا ساز کمپنیاں ٹرمپ کو یورپ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کررہی ہیں، فرانسیسی اخبار IQVIA کے اعداد و شمار کے مطابق یونٹ کی فروخت سال بہ سال صرف 3.63 فیصد بڑھ کر 3.77 بلین ہو گئی، جو کہ قیمت کے حجم کے بڑھتے ہوئے تفاوت کو ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار اس سال مارکیٹ کی نمو کا 2 تہائی سے زیادہ حصہ قیمتوں میں اضافے کو قرار دیتے ہیں، کیونکہ قومی...
    دنیا بھر میں مقبول  ایک منفرد اور پیشگوئیوں سے بھر پور معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف اسٹیو پیپون اچانک 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مصنف کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو کنساس کے شہر پاؤلا میں اپنے گھر کے پاس کے باہر اچانک اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔  اسٹیو پیپون 19 مئی 1956ء کو کنساس سٹی میسوری میں پیدا ہوئے، 1978ء میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اپنی تحریری صلاحیتوں کے ذریعے جلد ہی ہالی ووڈ میں مقام بنایا۔  اسٹیو پیپون...
    روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔ مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک...
    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، سلیم بٹ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:امریکہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسلہ قرار دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کو آمادہ کر لیا کہ وہ دنیا میں امن کی عالمی کوششوں میں امریکہ سے تعاون کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما سلیم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدام پاک بھارت جنگ بندی مسئلہ کشمیر کے مسقل حل بھارت پاکستان اور کشمیریوں کو عالمی سطح پر امریکہ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی جو دنیا کے امن کے لیے ایک...
    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری کے دن آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، جس کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ ممکنہ معاشی استحکام، آئی ایم ایف سے مذاکرات کی پیش رفت اور صنعتی شعبوں کی جانب سے مثبت رجحانات ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں ہاؤس آف کامنز کے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ آن پاکستان کے اراکین سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان و بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ ہائی کمشنر نے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کے ارکان کو آگاہ کیا کہ بھارت کی فوجی کارروائیاں بے بنیاد جواز کے تحت پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین و اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ بھی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے ارکان کو بتایا کہ پاکستان کی...
    برطانیہ میں مقیم تقریباً 15 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مستقل قیام کے لیے طویل المدتی انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے افراد جو سال 2020 سے برطانیہ پہنچے ہیں انہیں لیبر حکومت کے حالیہ کریک ڈاؤن کے تحت غیر معینہ مدت تک رہنے کے لیے مزید پانچ سال انتظار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی کارکنوں کو مستقل آبادکاری کی درخواست دینے کے لیے طویل انتظار کرنا ہوگا تاہم اس اقدام سے لیبر ایم پیز کو تشویش کا سامنا ہے۔ امیگریشن وائٹ پیپر میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں ان کے تحت خودکار سیٹلمنٹ اور شہریت کے حقوق پانچ کے بجائے 10 سال بعد دیئے جائیں گے لیکن یہ واضح نہیں کیا...
    ایک بندوق اور منشیات فروش کو 18 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، اس کی گرفتاری ایک بین الاقوامی آپریشن کی بدولت ممکن ہوئی تھی جس نے منظم مجرموں کے ذریعے استعمال ہونے والی بدنام زمانہ EncroChat میسجنگ سروس کو ختم کر دیا تھا۔ 35 سالہ اسرار رفیق نے اس نیٹ ورک کا استعمال کیا تھا جہاں اس نے ہتھیاروں کی ایک فہرست بھی شیئر کی تھی جس میں AK47 اور Uzis ،ہے دعویٰ کیا کہ وہ انہیں دوسروں کے لیے محفوظ کر سکتا ہے۔ اس نے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھیں، پتہ لگانے سے بچنے کی کوشش میں 13 مختلف فون نمبرز کا استعمال کیا۔ 2020 میں، ایک بین الاقوامی قانون نافذ...
    وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ مقامی افراد...
    سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔ طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔ رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ Post Views: 2
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہے، مکار و بزدل ہندوستان کی سازشوں کو پہلے ہی بھانپ رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق، وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار احمد نور کے ہمراہ سرسالہ میں بھارتی گولہ باری سے متاثرہ گھر میں گئے جہاں چوہدری امتیاز کے گھر میں گولہ لگنے والی جگہ کا معائنہ کیا اور نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی دھمکیوں سے بیس کیمپ کے لوگوں کو کوئی خوف نہیں ہے، مکار و بزدل ہندوستان کی سازشوں کو پہلے ہی بھانپ رکھا تھا۔آزاد...
    وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نکیال سیکٹر میں بھارتی  گولہ باری کے دوران جان پر کھیل کر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والے ایمبولینس  ڈرائیور آفتاب اسلم کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا کیا ہے۔ سرکاری اسپتال نکیال کے ڈرائیور آفتاب اسلم نے حالیہ شدید گولہ باری کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر مریضوں کو اسپتال منتقل کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کی اس بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آج نکیال اسپتال کے دورے کے دوران انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    کوئٹہ کے ایک امتحانی مرکز میں جب سب طلبا و طالبات اپنے ہاتھوں میں پکڑے قلموں سے خوابوں کو کاغذ پر اتار رہے تھے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی موجود تھا جس کا قلم اس کے پیروں کی انگلیوں میں تھا۔ یہ صرف امتحانی پرچہ حل کرنے کا منظر نہیں تھا، بلکہ حوصلے، عزم اور خودداری کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی تھی۔  خصوصی صلاحیتوں کے حامل رفیع اللہ نے اپنی ہمت سے ثابت کر دیا کہ اگر ارادے سچے ہوں تو جسمانی کمزوریاں کبھی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ رفیع اللہ کے قلم سے نکلنے والے الفاظ گویا حوصلے کی روشنائی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ہر سطر، ہر لفظ اس کی جدوجہد اور حوصلے کی...
      سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار بنیادی طور پر سہولت کار کا ہے ، معاہدے میں معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ، اسے ختم یا تبدیل تو کیا جاسکتا ہے مگر اس کے لیے دونوں ممالک کا راضی ہونا ضروری ہے اگر فریقین میں اختلاف ہو تو ہمارا کام فیصلہ کرنا نہیں ہے ، بلکہ ان کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک غیر جانبدار ماہر یا ثالثی عدالت تلاش کرنے کے لیے ایک عمل سے گزرنا ہے، اجے بنگا عالمی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، اس معاہدے کو دونوں فریقین کی مرضی سے ختم یا اس میں ترمیم تو کی...
    کشیدگی کا سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش سے بین الاقوامی تنازع کے طور پر اجاگر کشمیر کے مسئلے نے ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کو مضبوطی سے منوا لیا ہے ۔مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی سیاسی، عسکری اور سفارتی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو جس عزم اور مؤثر انداز سے اجاگر کیا، اس نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ حالیہ تنازع کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک یہ مسئلہ...
    صحت مند زندگی کا حصول اتنا مشکل نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔ جدید دور نے ہمیں فطری زندگی، طرز عمل اور سادہ خوراک سے دور کر دیا ہے، جو بیماریوں کی بنیادی وجہ ہے۔ عصر حاضر میں تن آسانی بھی مختلف امراض کا سبب بن رہی ہے۔ انسانی صحت اور تن درستی کا انحصار معدہ کی درستی پر ہوتا ہے۔ معدے کو باورچی کا درجہ حاصل ہے۔ جس طرح گھر بھر کے افراد کو انواع اقسام کے کھانے باورچی مہیا کرتا ہے با لکل اسی طرح پورے بدنِ انسانی کی تمام تر غذائی ضروریات کا اہتمام اور خیال بھی معدہ رکھتا ہے۔ ہم جو کچھ بھی کھاتے یا پیتے ہیں اسے معدہ ہی دیگر جسمانی اعضاء تک پہنچاتا ہے۔ کھائی...
    کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے...
    کراچی: پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سیلولر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جی ایس ایم اے نے اپنی سروے رپورٹ موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025"  میں پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کے رجحان میں تیز رفتار اضافہ کا اعتراف کرتے ہوئے اسے پاکستان کا ڈیجیٹل بریک تھرو قرار دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے  موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن سال 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے بعد پہلی بار...
    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن ’بیان المرصوص‘ میں کامیابی پر مکہ اور مدینہ میں موجود پاکستانی عازمین حج نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حجاج کرام نے افواجِ پاکستان اور وزیراعظم کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور شکرانے کے نفل بھی ادا کیے۔ انہوں نے 5 روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا خود جائزہ لیا اور سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی...
    اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-2026 کے وفاقی بجٹ سے متعلق تخمینہ جات اور تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان دس روزہ ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کی جانب سے ورچوئل مذاکرات میں شریک ہوئے اور آئی ایم ایف کو رواں سال کی معاشی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا جبکہ بجٹ تخمینہ جات بارے بھی بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، بجٹ 2025-2026 پرفریقین کے درمیان مذاکرات 10 روزجاری رہیں گے۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453...