کم عمر ٹرانس جینڈر پر بلوغت روکنے والی دواؤں کے استعمال پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
دنیا بھر میں ٹرانس جینڈرز بلوغت کے عمل کو روکنے کے لیے دواؤں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اُن میں جوانی کی علامات ظاہر نہ ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کم عمر ٹرانس جینڈر افراد کے لیے بلوغت کو روکنے یا اس میں تاخیر کرنے والی دواؤں کے استعمال پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔
وزیر صحت سیمیون براؤن نے کہا کہ اب ڈاکٹرز ٹرانس جینڈرز کے علاج کے طور پر بلوغت کم کرنے والی ادویات تجویز نہیں کر سکیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ البتہ وہ ٹرانس جینڈرز نوجوان جو پہلے سے یہ ادویات لے رہے تھے انھیں کورس مکمل کرنے کے لیے یہ ادویات جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
وزارتِ صحت کے مطابق 2023 میں 113 افراد یہ ادویات استعمال کر رہے تھے جو 2021 میں 140 تھے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈرز پر پیوبرٹی بلاکرز (puberty blockers) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ اس بنیاد پر لیا گیا کہ اس علاج کے فوائد یا خطرات سے متعلق اعلیٰ معیار کے شواہد دستیاب نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی 19 دسمبر 2025 سے نافذ العمل رہے گی۔
اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے ترجمان نے حکومتی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علاج کا فیصلہ حکومت کا نہیں بلکہ ڈاکٹر، نوجوان ٹرانس جینڈر اور ان کے والدین کا ہونا چاہیے۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متبادل مدد اور وسائل فراہم کرے تاکہ متاثرہ نوجوان مزید مشکلات کا شکار نہ ہوں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کم عمر نوجوانوں کے جنس کی تبدیلی سے متعلق علاج خصوصاً پیوبرٹی بلاکرز کے استعمال پر بحث جاری ہے۔
کچھ ماہرین کے بقول یہ ادویات جلد بازی میں تجویز کی جا رہی ہیں جبکہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ یہ ادویات زندگی بچانے والی ہیں اور انہیں روکنے سے شدید ذہنی صدمہ پہنچ سکتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے استعمال یہ ادویات
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی دل کے عارضے میں مبتلا بچی سے ملاقات، ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کمسن بچی زینب سے ملاقات کی۔
وائرل ویڈیو میں بچی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے شکوہ کرتی ہے کہ یہ ڈاکٹرز علاج کو بالکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی جس پر بچی کہتی ہے کہ ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو یہ آپ کا کام ہے۔
بچی: یہ ڈاکٹرز علاج کو بلکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی خان یعنی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں
وزیراعلی: جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی
بچی: ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو آپکا کام ہے ! https://t.co/ra4Fxox7X6 pic.twitter.com/OuPWRaNVtX
— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) November 18, 2025
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے زینب سے فون پر رابطہ کیا تھا اور ان کے پاس گاڑی بھیج کر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا۔
زینب نے وزیراعلیٰ سے معصومیت سے شکوہ کیا کہ ’میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا‘۔ یہ سن کر وزیراعلیٰ نے نہایت پیار اور شفقت سے اُس سے معذرت کی اور اسے یقین دلایا کہ ہر قدم پر حکومت اُس کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے زینب کے فوری علاج کے احکامات جاری کیے اور اس کے مکمل علاج کی ذمہ داری بھی لی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی