Express News:
2025-11-14@10:18:55 GMT

نصرت فتح علی خان کی آواز خدا کے قریب کر دیتی ہے، شہناز گل

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ 

ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔

عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو پر روشنی ڈالی جس سے ان کی شخصیت کا الگ پہلو سامنے آیا۔

مداحوں نے شہناز کی اس خلوص بھری رائے کو سراہا اور اتفاق کیا کہ نصرت فتح علی خان کی لازوال موسیقی آج بھی نسلوں کے دلوں کو چھو رہی ہے اور زبان و ثقافت کی تمام سرحدوں سے بالاتر ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نصرت فتح علی خان کی شہناز گل

پڑھیں:

اظفر سے ہونے والے اختلافات نے بیٹی کی ذہنی صحت کو متاثر کیا: سلمیٰ حسن

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ سلمیٰ حسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ شوہر اظفر علی کے ہونے والے اختلافات نے بیٹی کی صحت کو جذباتی طور پر متاثر کیا۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ اختلافات کے بارے میں کھل کر بات کی جس سے وہ جذباتی طور پر متاثر ہو رہی تھی۔

سلمیٰ حسن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی فاطمہ صرف 8 ماہ یا 1 سال کی تھی، اس وقت میرے اور اظفر کے اختلافات شروع ہوگئے تھے، جس کا اثر فاطمہ پر مرتب ہونے لگا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹی نے اتنا غصہ دیکھانا شروع کر دیا تھا کہ وہ غصے میں زمین پر لیٹ جاتی اور اپنے آپ کو اس طرح اکڑالیتی کہ میں اسے چاہ کر بھی اُٹھا نہیں سکتی، پھر سانس روکنا شروع کر دیتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تقریباً 7 سے 8 ماہ اس کا سامنا کیا اور پھر ماہرین نفسیات سے رجوع کیا، جنہوں نے مجھے بتایا کہ یہ مسئلہ فاطمہ کا نہیں میرا ہے، میرے جذبات اس پر اثرانداز ہو رہے ہیں، جس کا مظاہرہ وہ کر رہی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے میں سمجھتی تھی کہ ڈاکٹر صرف یونہی ایسا کہہ رہی ہے، میں نے ان باتوں کو ماننے سے انکار کر دیا، لیکن جب معاملہ ہاتھوں سے نکلنے لگا تو مجھے سمجھ آنے لگی کی ڈاکٹر نے صحیح کہا تھا مسئلہ میرے ساتھ ہی ہے، اس وقت میں نے تھراپی لینا شروع کی تو معاملات سنبھلنے شروع ہوئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سلمیٰ ظفر اور اداکار اظفر علی 2001 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کی ایک بیٹی فاطمہ ہے۔ یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2012 میں سلمیٰ اور اظفر کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

بعد ازاں اظفر علی نے 2012 ہی میں اداکارہ نوین وقار سے شادی کرکے تمام انڈسٹری سمیت اپنے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اظفر سے ہونے والے اختلافات نے بیٹی کی ذہنی صحت کو متاثر کیا: سلمیٰ حسن
  • ایران کیخلاف حکمت عملی کی ناکامی کی وجوہات اور اسباب پر امریکی تحقیق
  • شہناز گِل نصرت فتح علی خان کی گائیکی کی معترف، اسے طاقتور قرار دے دیا
  • کیا شہناز گل اور شبمن گل بہن بھائی ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟
  • کیا شہناز گِل اور شبھمن گل بہن بھائی ہیں؟
  • بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ کون، حیران کن نام سامنے آگیا
  • طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں ڈیمنشیا کا خطرہ کم سکتی ہیں، تحقیق
  • اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع