چین سے متعلق جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر بیجنگ میں جاپانی سفیر کی طلبی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ سن وے ڈونگ نے چین میں جاپانی سفیر کو طلب کرکے جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کے چین سے متعلق غلط بیانات اور اقدامات کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابقسن وے ڈونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سانے تاکائیچی نے حال ہی میں تائیوان کے بارے میں صریح اشتعال انگیز ریمارکس دیے، جس میں آبنائے تائیوان میں فوجی مداخلت کے امکان کی طرف اشارہ کیا گیا تھا، جو کہ انتہائی سنگین ہے اور اس کا بہت منفی اثر ہے۔ چین کی جانب سے بار بار کے شدید احتجاج کے باوجود، جاپان نہ تو نادم نظر آتا ہے اور نہ ہی اپنے غلط ریمارکس کو واپس لیا ہے۔

چین اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ سن وے ڈونگ نے نشاندہی کی کہ تائیوان کے بارے میں تاکائیچی کے بیانات ایک چین کے اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں، جس سے چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 1.

4 ارب چینی عوام اس کی کبھی اجازت نہیں دیں گے! سن وے ڈونگ نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے، اور یہ ایک ریدلائن ہے جسے پار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔80 سال بعد، اگر کوئی کسی بھی شکل میں چین کی وحدت میں مداخلت کرنے کی جرات کرتا ہے، تو چین یقیناً زبردست جوابی کارروائی کرے گا! چین نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں پر غور کرے اور اپنے غلط ریمارکس کو واپس لے۔ بصورت دیگر جاپان کو تمام نتائج بھگتنا ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان گرفتار اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی، 25 فلسطینی گرفتار ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے تاریخی بل منظور کر لیا جاپان فوری طور پر تا ئیوان کے حوالے سے اپنے جارحانہ بیانات واپس لے، چینی وزارت خارجہ چائنا میڈیا گروپ کے صدر کی ہسپانوی پروفیشنل فٹ بال لیگ “لا لیگا” کے صدر سے ملاقات سائنولوجی تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ روحانی خزانہ ہے، چینی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جاپانی وزیر اعظم

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف