سوڈان: الفاشر شہر مقتل بن گیا، آر ایس ایف کے مظالم میں مسلسل اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
الفاشر شہر ایک قتل گاہ بن چکا ہے جہاں سیٹلائٹ تصاویر اور گواہوں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف اجتماعی قبروں میں لاشیں دفن کر رہی ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آر ایس ایف نے اکتوبر میں الفاشر شہر پر قبضہ کیا جس کے بعد سے یہ علاقہ انسانی مصائب کا مرکزبن چکا ہے، اقوام متحدہ امدادی سربراہ کے مطابق آر ایس ایف کے حملوں میں اغوا اور جنسی تشدد شامل ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے الفاشر میں مظالم کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آر ایس ایف نے شہریوں پر حملوں کی تردید کر کے الزام سوڈانی فوج پر ڈال دیا، اقوام متحدہ نے الفاشر تک امداد اور رسائی بڑھانے کا مطالبہ بھی کر دیا، ایک لاکھ سے زائد لوگ الفاشر شہر چھوڑ کر قریبی شہروں اور کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ر ایس ایف الفاشر شہر
پڑھیں:
جاپان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں،چینی مندوب
جاپان کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں،چینی مندوب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے، دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت مکمل چین کی نمائندہ واحد جائز حکومت ہے، اور تائیوان چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔
بدھ کے روزفو چھونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات انتہائی غلط اور خطرناک ہیں،جو چین کے اندرونی امور میں سخت مداخلت اور ایک چین کے اصول اور چین-جاپان چار سیاسی دستاویزات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی عدل و انصاف کے خلاف اشتعال انگیزی ہے ، دوسری عالمی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے لیے نقصان دہ ہے ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے، اور جاپان کے امن کے راستے پر چلنے کے بنیادی وعدے سے انحراف ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایسے ملک کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت متفقہ طور پر منظور کر لی اسرائیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لبنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا،جسکو میں نے روکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ویزا سسٹم کا اعلان کردیا ، ٹکٹ ہولڈرز جلد اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم