سوڈان : جنگی جرائم کے تناظر میں برطانوی پابندیاں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے فوری جنگ بندی کو عملی شکل دینے کے لیے سخت کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ کوپر نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سرگرمیوں کے دوران پارلیمان کے ارکان کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ممکنہ پابندیوں کی فہرست مرتب کریں جنہیں سوڈان پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ سوڈانی عوام کی تکلیف ختم کرنے کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کے ذریعے امن مذاکرات کی بحالی اور بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں 2023 ء سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اقتدار کی جنگ جاری ہے۔ حال ہی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے الفاشر پر قبضے نے بڑے پیمانے پر قتل عام کے خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔ کوپر نے کہا کہ عالمی برادری نے طویل عرصے تک سوڈان کو تنہا چھوڑے رکھا۔ہمارا فرض ہے کہ تفتیشی ٹیمیں ان ہولناک جرائم تک رسائی حاصل کرسکیں اور ذمے داروں کا احتساب ممکن ہو۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز اب تک الفاشر میں امدادی سامان کے لیے محفوظ راستوں کی فراہمی سے انکار کر رہی ہیں۔ کوپر نے بتایا کہ الفاشر سے بڑے پیمانے پر سفاکیت کی دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں اجتماعی قتل، بھوک سے اموات اور جنگی ہتھیار کے طور پر منظم انداز میں تشدد کا استعمال شامل ہے۔ یہ مناظر اتنے واضح ہیں کہ انہیں خلا سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر میں ریت کے رنگ میں تبدیلی، خون کے تالابوں سے مطابقت رکھنے والے نشانات، جلائی گئی لاشیں اور اجتماعی قبروں میں تدفین کے شواہد ملے ہیں۔ الفاشر ایک کھلی قتل گاہ دکھائی دیتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔