حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات پر رواں سال اگست میں عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے ترجمان سیبسٹین ہلے کے مطابق یہ فیصلہ 24 نومبر سے نافذالعمل ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندیوں کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا، جب اسرائیلی حکومت نے غزہ سٹی میں اپنے فوجی آپریشن کے بڑے پیمانے پر توسیع کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلحہ برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا تھا کہ زمینی صورتحال کے مطابق اس پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 اکتوبر سے غزہ میں نافذ سیزفائر مجموعی طور پر مستحکم ہے اور یہی پیشرفت پابندیوں کے خاتمے کا بنیادی سبب بنی ہے۔ سیبسٹین ہِلے کے مطابق جرمنی توقع کرتا ہے کہ تمام فریق سیزفائر معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق کیا تھا کہا کہ

پڑھیں:

بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 30 اموات پر جرمانے کردیے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کرنٹ لگنے سے یہ اموات 24-2023ء میں ہوئیں، کمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانے لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو کیا گیا، متعلقہ کمپنیاں کو 15 دن میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو میں 8 اموات ہوئی ہیں، ان پر بالترتیب 3 کروڑ، 1 کروڑ 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنیکا باضابطہ اعلان کر دیا
  • جرمنی نے اسرائیل کو اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد
  • پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
  • مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں 2025 میں نمایاں اضافہ
  • 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ
  • اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد
  • روس کیساتھ کاروبار کرنیوالے ممالک پر سخت پابندیاں لگائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سفاک اسرائیلی رژیم کی اندھی حمایت پر "جرمن چانسلر" کا اظہار فخر