گلستان جوہر سے بے نام ڈمپر پکڑا گیا، ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلستان جوہر سے بے نامی ڈمپر پکڑا گیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 9 سے ٹریفک پولیس نے ایک بے نامی ڈمپر پکڑا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر چل رہا تھا۔ ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا، گاڑی میں نمبر پلیٹ یا ٹریکر موجود نہیں تھا، اور وہ مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی بھی کر رہا تھا۔ٹریفک پولیس کا افسر سوال پوچھتا رہا اور ڈرائیور نفی میں گردن ہلاتا رہا، افسر نے پوچھا این آئی سی ہے؟ تو ڈرائیور نے کہا نہیں، گاڑی کے آگے پیچھے نمبرپلیٹ ہے؟ وہ بھی نہیں، گاڑی میں ٹریکر لگا ہے وہ پتہ نہیں اور لائسنس ہے نہیں ابتدائی تفتیش کے دوران ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اسی ڈمپر کو اسی طرح چلا رہا ہے۔بغیر نمبر پلیٹ اورلاپرواہی سے ڈمپرچلانے پرڈرائیورکوروکا گیا اور ڈرائیور کی لاپرواہی پر پولیس نے اے ایس او ٹریفک سیکشن گلستان جوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا۔تاہم ڈمپر کا مالک معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ای چالان ابھی نہیں بھیجا جا سکا تاہم مالک کا پتہ چلتے ہی بھاری چالان بھیجا جائے گا۔ایس پی اور ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات پر کراچی میں سخت چیکنگ اور ناکے لگائے گئے ہیں اور شہریوں کو محفوظ ٹریفک کے لیے ہدایات دی جا رہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلستان جوہر
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔