Jasarat News:
2025-11-12@00:40:44 GMT

جنگی طیارہ چوری کرنے کا برطانوی منصوبہ ناکام بنادیا‘ روس

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-7
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )روسی فیڈرل سیکورٹی سروس نے یوکرین اور برطانیہ کا روسی جنگی طیارہ چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔ایف ایس بی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اور برطانیہ نے روسی جنگی طیارہ چرانے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لیے یوکرینی اور برطانوی انٹیلی جنس اداروں نے روسی پائلٹس کو طیارے چرانے کے لیے اْکسایا۔ایف ایس بی نے مزید بتایا کہ پائلٹس کو کنزہال ہائپرسونک میزائل سے لیس مگ-31 جنگی طیارہ چرانے کے لیے اْکسایا گیا، منصوبے کے تحت روسی پائلٹس کو 3 ملین ڈالر اور یورپی شہریت کی پیشکش کی گئی تھی۔ایف ایس بی کے مطابق منصوبے کے تحت طیارے کو رومانیہ کے شہر کونستانتا میں نیٹو ائربیس کی طرف اْڑایا جاتا اور پھر بعد میں فضائی دفاعی نظام سے طیارہ مار گرایا جاتا۔ایف ایس بی نے مزید کہا کہ ہم نے یوکرینی اور برطانوی انٹیلیجنس کا بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کا منصوبہ ناکام بنایا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگی طیارہ ایف ایس بی

پڑھیں:

شرح ٹیکس میں اضافہ: برطانوی دولت مند یو اے ای منتقل ہونے لگے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانیہ میں ٹیکسوں کی شرح  میں اضافے کے بعد برطانوی کروڑ  پتی متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافےکا امکان  ہے جس کے بعد ٹیکس سےبچنےکے لیے برطانوی دولت مندوں نے عرب امارات کا رخ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گزشتہ سال دنیابھرسے 9800 ملینئریو اے ای خصوصاً دبئی منتقل ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی جو لیبرپارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ٹیکس ریفارمزکے نفاذکے بعد اپریل میں 691 برطانوی ملینئر یو اےای منتقل ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلےمیں 79 فیصد زیادہ ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • روس‘ پیوٹن کی صحت سے متعلق ملک بھر میں چہ مگوئیاں
  • ژوب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، سڑک کنارے برآمد شدہ ڈیٹونیٹر ناکارہ بنا دیا
  • ٹرمپ کی برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی
  • برطانوی ماہرین ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لیے بلجیم پہنچ گئے
  • شرح ٹیکس میں اضافہ: برطانوی دولت مند یو اے ای منتقل ہونے لگے
  • روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ، ہولناک ویڈیو منظرِ عام پر
  • مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکا ہر منصوبہ ناکام رہے گا، الجہاد الاسلامی فی فلسطین
  • کراچی میں پی ٹی آئی کی کنونشن کرنے کی کوشش ناکام، پولیس نے متعدد کارکنان حراست میں لے لیا
  • نائٹ شفٹ میں کام چوری کرنے کیلئے مریضوں کو زبردستی سلانے والا نرس پکڑا گیا