کراچی کی سڑکوں پر موت کا کھیل جاری، ڈمپر سے کچل کر 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد کی سڑکوں پر موت بانٹتے ڈمپروں نے دو مختلف واقعات میں 2 افراد کو کچل کر موت کی نیند سلا دیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رزاق آباد میں ڈمپر نے مسافر وین اور رکشے کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت رحیم بخش کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔دوسرا واقعہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر نے راہ گیرکو کچل دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مشتعل افراد موقع پر جمع ہوگئے، جنہوں نے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی، ٹریلر قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظورواضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں ملزم ڈرائیور کو ضمانت مل گئی ہے۔مقامی عدالت نے ڈمپر ڈرائیور نیاز اللہ کی 30 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی تاہم زر ضمانت جمع نہ ہونے کے باعث ملزم نیازاللہ کو جیل بھیج دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہر قائد میں تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری، ڈمپر مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔ حادثہ صبح رزاق آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر حادثے کا شکار ہوا۔ تحقیقات کے مطابق ڈمپر میں نہ تو ٹریکر نصب تھا اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھا۔
ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ حادثے کا مقام پورٹ قاسم چورنگی بتایا گیا ہے۔ چالان کی رقم 14 دن کے اندر ادا کرنے پر نصف رقم معاف کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ڈرائیور کا لائسنس تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ چالان کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک جاری ہونے والا سب سے بڑا ای چالان ہے، جو شہریوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔