سابق صوبائی وزیر سردارخان محمد ڈاہری سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سابق صوبائی وزیر سردارخان محمد ڈاہری کی والدہ اور رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر بہادرخان ڈاہری کی چچی کی وفات پردلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملیر کینٹ میں زیرِ زمین کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف پورٹر) ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 صفورا جانے والے راستے کے قریب بائی پاس پر کھدائی کے دوران ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ملیر کینٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ابتدائی کارروائی کے بعد انسانی ڈھانچے کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور فرانزک معائنہ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ابتدائی معائنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ برآمد ہونے والا ڈھانچہ تقریباً 14 سے 16 ماہ پراناہے۔