32سالوں سے مالکان نے مل بند کر رکھی ہیں، سید عابد بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سلور کاٹن ملز ورکرز یونین (سی بی اے) کے صدر سید عابد بخاری، جنرل سیکریٹری اظہر محمد، نیشنل لیبر فیڈریشن کے رہنما رانا محمود علی خان، زہرہ خان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 32 سالوں سے مل مالکان نے مل بند کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو کر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مل انتظامیہ مزدوروں کی تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کر رہی۔ 180 مزدوروں کے بقایا جات، جن میں تنخواہیں، گریجویٹی کی رقم اور دیگر مدات شامل ہیں، تقریبا ایک کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار روپے بنتے ہیں، لیکن اب تک ادا نہیں کیے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251107-01-17