ملیر کینٹ میں زیرِ زمین کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف پورٹر) ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 صفورا جانے والے راستے کے قریب بائی پاس پر کھدائی کے دوران ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ملیر کینٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ابتدائی کارروائی کے بعد انسانی ڈھانچے کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور فرانزک معائنہ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ابتدائی معائنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ برآمد ہونے والا ڈھانچہ تقریباً 14 سے 16 ماہ پراناہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹن ولا اور مکابی تل ابیب کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انگلینڈ کے آسٹن ولا کلب اور اسرائیلی کلب مکابی کے درمیان یوروپا لیگ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔
میچ برمنگھم کے وِلا پارک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جبکہ اس دوران اسٹیڈیم کے باہر بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی فٹبال کلبز کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینرز بھی تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کو قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس احتجاج میں مقامی رکن پارلیمنٹ محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔