مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے ‏افتخار احمد چیمہ صاحب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقا کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شرف اور نواز شریف نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے  یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 

وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

دوسری جانب ڈاکٹر نثار احمدچیمہ اور ذوالفقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم انتہائی دکھ اور صدمے کی حالت میں یہ بتا رہے ہیں کہ ہم اپنے بڑے بھائی جان اور چیمہ فیملی کے سربراہ  سابق ایم این اے جسٹس افتخار احمد چیمہ صاحب کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں۔ وہ دل کے دورے کے باعث اپنے خالق اور مالک سے جاملے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احمد چیمہ

پڑھیں:

عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ نافذ کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبہ بند ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے علاقے کے سکولوں میں بھارت کے قومی گیت وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کے فیصلے سے اپنی حکومت کی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی ہدایات باہر سے نہیں آنی چاہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ منانے کا فیصلہ ہماری کابینہ نے نہیں کیا ہے اور نہ ہی وزیر تعلیم نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات پر کوئی بیرونی ڈکٹیشن نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے کے محکمہ ثقافت نے 30 اکتوبر کو تمام اسکولوں کو وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس ہدایت پر مقبوضہ علاقے کے مذہبی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل آیا، انہوں نے اسے مسلم اکثریتی علاقے پر ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس علماء نے ایک بیان میں کہا کہ وندے ماترم کے کچھ حصے توحید کے اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں۔ تنظیم نے حکمنامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم طلبا اور اداروں کو ان کے عقیدے کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مجبور کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ہدایت مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ نافذ کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبہ بند ایجنڈے کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افتخار چیمہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن ،میرے مخلص ساتھی تھے: نواز شریف
  • سابق ممبر قومی اسمبلی‘ نواز شریف کے قریبی ساتھی جسٹس (ر) افتخار چیمہ انتقال کر گئے
  • جماعت اسلامی کے سینئر رہنما راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو سے ان کی بھاوج کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • سینئیر قانون دان، سیاستدان جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے
  • عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار
  • کراچی:صوبائی دفتر میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں سینئر رہنما جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کی بھابھی کی وفات پر دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔ چھوٹی تصویر میں امیر صوبہ کاشف سعید شیخ ان سے تعزیت کر رہے ہیں
  • شیعہ علماء کونسل کے رہنما، معروف صحافی وارث علی حیدری انتقال کر گئے