وزیر آباد+ گوجرانوالہ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ خبر نگار) سابق ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قریبی ساتھی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ وزیرآباد سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہو چکے ،انہوں نے قومی سیاست کا باقاعدہ آغاز 2008ء میں کیا ،انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کو 2008ء کے جنرل الیکشن میں شکست دی۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ سابق آئی جی موٹر ویز ذوالفقار چیمہ کے بڑے بھائی تھے۔ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم ہائیکورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔نماز جنازہ آج 9 نومبر اتوار کو 4 بجے دن ان کے آبائی گاؤں کٹھوہر کلاں تحصیل وزیر آباد میں ادا کی جائیگی۔ ایاز صادق نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینٹ سدال خان نے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افتخار احمد چیمہ

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف