آٹو انڈسٹری نئی پالیسی کی جنگ کی تیاری میں مصروف
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
جون 2026 میں موجودہ آٹو پالیسی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، حکومت نے آٹو انڈسٹری پالیسی 31-2026 کو حتمی شکل دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) گاڑیوں کے اسمبلرز، پارٹس بنانے والے اداروں اور استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے والوں کے ساتھ وسیع مشاورت کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق، نئی پالیسی کو نیشنل ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے، جو پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کا حصہ ہے۔
اس پالیسی کے تحت تیار شدہ مصنوعات پر ٹیرف کی حد 15 فیصد رکھی گئی ہے اور رعایتی ایس آر اوز کے خاتمے کی سفارش کی گئی ہے، یہ اقدام آٹو سیکٹر کو زیادہ کھلے اور مارکیٹ پر مبنی نظام کی طرف لے جانے کی علامت ہے۔
اسی دوران، حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی ہے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے بیگیج اور گفٹ اسکیمز جاری رکھنے کا امکان ہے، تاہم مقامی اسمبلرز کا دعویٰ ہے کہ تاجر ان اسکیموں کو تجارتی درآمدات کے لیے غلط استعمال کر رہے ہیں، استعمال شدہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی درآمد، جو اکثر کسٹم پر کم قیمت ظاہر کی جاتی ہیں، نے مقامی طور پر تیار شدہ ماڈلز کے لیے مسابقت کو شدید کر دیا ہے۔
اسمبلرز بمقابلہ پارٹس مینوفیکچررز
صنعتی ذرائع کے مطابق، گاڑی ساز کمپنیوں اور پارٹس بنانے والوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں، مقامی 11 میں سے 9 اسمبلرز جو جاپان، چین اور جنوبی کوریا کی 15 عالمی برانڈز کی نمائندگی کرتے ہیں، انہوں نے مشترکہ طور پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی ہے تاکہ استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ منصفانہ مسابقت یقینی بنائی جا سکے، قیمتوں میں کمی ہو اور مارکیٹ میں وسعت آئے۔
نئی پالیسی کو آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ ٹیرف اصلاحات سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
ان کمپنیوں نے تجویز دی ہے کہ کمپلیٹلی ناکڈ ڈاؤن (سی کے ڈی) کٹس اور مقامی پارٹس پر ڈیوٹی کی حد 10 فیصد یا اس سے کم رکھی جائے اور حفاظتی پرزوں پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی جائے۔
ان کا مؤقف ہے کہ ایک گاڑی کی قیمت کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ سرکاری ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جس سے عام صارف کے لیے گاڑی خریدنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، ان کے مطابق لوکلائزیشن (مقامی پیداوار) صرف اس صورت میں جاری رہنی چاہیے جب وہ عالمی مسابقت میں اضافہ کرے۔
اس کے برعکس، دو بڑی جاپانی اسمبلرز اور کئی پارٹس مینوفیکچررز اعلیٰ ٹیرف تحفظ کے حامی ہیں اور مقامی پارٹس پر 35 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، تاہم پالیسی سازوں کا کہنا ہے کہ یہ تحفظاتی رویہ برآمدات کو محدود کر رہا ہے، مصنوعات میں تنوع کم کر رہا ہے اور پرانے ماڈلز کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
پالیسی پر کام کرنے والے حکام کے مطابق حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ طویل مدتی تحفظ اب ممکن نہیں، متعلقہ وزارتوں نے پرانے اسمبلرز اور وینڈرز سے یہ وضاحت مانگی ہے کہ دہائیوں پر محیط لوکلائزیشن سے صارفین کو کیا فائدہ پہنچا، اگرچہ کمپنیاں بلند مقامی مواد (لول کونٹینٹ) کا دعویٰ کرتی ہیں، مگر ان کے ماڈلز اب بھی عالمی سطح پر غیر مسابقتی ہیں اور عالمی سیفٹی و اخراج (امیشن) معیار پر پورا نہیں اترتے۔
لوکلائزیشن اور برآمدی خلا
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے بتایا کہ کرولا، کراس اور یارس ماڈلز میں لوکلائزیشن کی شرح 60 فیصد سے زائد ہے، جب کہ ہلکس اور ریوو میں یہ شرح کم (40 سے 50 فیصد) ہے۔
ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) کے مطابق، سِوک میں 60 فیصد، سِٹی میں 73 فیصد اور بی آر وی/ ایچ آر وی میں 50 فیصد سے کم لوکلائزیشن ہے۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) جو 2024 میں اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لِسٹ ہو چکی ہے، اس نے سوِئفٹ میں 35 فیصد، کلٹس میں 51 فیصد اور آلٹو 660cc میں 62 فیصد مقامی مواد کی رپورٹ دی تھی۔
منقطع شدہ ماڈلز ویگن آر، بولان اور راوی میں لوکلائزیشن کی شرح بالترتیب 61، 72 اور 69 فیصد تھی۔
تاہم اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں ان میں سے کسی بھی ماڈل نے نمایاں برآمدات نہیں کیں، جس سے لوکلائزیشن کے ترقیاتی حکمتِ عملی کے طور پر مؤثر ہونے پر سوال اٹھتا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جاپان نے پاکستان کی اُس تجویز کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں شکایت درج کرائی ہے، جس کے تحت ٹیرف فوائد کو برآمدی کارکردگی سے منسلک کیا گیا ہے، مقامی پالیسی سازوں کے مطابق، یہ شرط طویل المدتی مراعات کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔
نئے اسمبلرز اور پالیسی کا رخ
مارکیٹ میں آنے والے نئے اسمبلرز نے ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں متعارف کرائی ہیں، جن میں بہتر حفاظتی فیچرز اور بین الاقوامی معیار کے ڈیزائن شامل ہیں۔
انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی چھوٹی سطح پر برآمدات بھی شروع کی ہیں، ان کی کامیابی نے ٹیرف میں اصلاحات اور برابر مسابقتی ماحول کے حق میں دلائل کو مضبوط کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ پالیسی نے پہلے ہی طویل المدتی اجارہ داریوں کو توڑ دیا ہے اور صارفین کے لیے انتخاب کے مواقع بڑھائے ہیں، ان کے مطابق، آئندہ مرحلہ پرانے کھلاڑیوں کے لیے تحفظ برقرار رکھنے کے بجائے مسابقت میں بہتری پر مرکوز ہونا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: استعمال شدہ کے مطابق رہا ہے ہے اور کے لیے دیا ہے
پڑھیں:
روس نے پیوٹن کے حکم پر ممکنہ جوہری تجربات کی تیاری شروع کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربات کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، یہ ہدایت 5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران دی گئی اور نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاوروف نے کہا کہ روس کو اس سلسلے میں امریکا کی طرف سے کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی، حالیہ ہفتوں میں روس اور امریکا کے تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھی گئی ہے، ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے معاملے میں پیوٹن کے ساتھ طے شدہ سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا اور روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جو ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ ہیں۔
ٹرمپ نے 31 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکا 33 سال بعد دوبارہ جوہری تجربات کرے گا مگر یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تجربات زیرِ زمین ہوں گے یا کسی اور شکل میں،آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا، ہم کچھ ٹیسٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔
خیال رہےکہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے امریکا کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا،ٹرمپ کے اس اقدام کو چین اور روس جیسے حریف ممالک کے لیے سخت پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ روسی تیاری کے اعلان نے عالمی برادری میں جوہری کشیدگی کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔