اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر پابندیاں ختم کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے احمد الشرع اور شام کے وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد سپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ کی حیثیت ختم کر دی ہے، احمد الشرع آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے احمد الشرع اور شام کے وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد سپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ کی حیثیت ختم کر دی ہے، احمد الشرع آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے دو روز قبل امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے احمد الشرع پر سے پابندیاں اٹھانے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام زیادہ تر علامتی نوعیت کا ہے، کیونکہ احمد الشرع کو ہر بار بیرونِ ملک دورے کے لیے استثنیٰ دیا جاتا رہا ہے، اب ان پر سے اثاثوں کے منجمد کیے جانے اور اسلحے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی، احمد الشرع ماضی میں القاعدہ سے منسلک رہ چکے ہیں، تاہم ان کے گروپ حیات تحریر الشام کو واشنگٹن نے جولائی میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔ دمشق کے مطابق شامی صدر اپنے دورۂ واشنگٹن کے دوران باقی ماندہ پابندیوں کے خاتمے، تعمیرِ نو اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر بات چیت کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احمد الشرع امریکا نے کے مطابق
پڑھیں:
شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم
دمشق: شام میں حکومتی سطح پر سرکاری ملازمین کو اعزازی طور پر دی گئی لگژری گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں شامی صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن میں اضافے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی وہ تمام گاڑیاں جن کی آمدن سے زیادہ قیمت والی تھیں، سب واپس لے لی گئیں۔ مذکورہ حوالے سے احمد الشرع نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ کیسے ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے، جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماو¿ں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔