data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مندی کا سلسلہ برقرار رہا جب کہ غیر یقینی صورتحال نے مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا۔

ہفتے کے دوران مارکیٹ کے چار کاروباری سیشن مندی کی لپیٹ میں رہے جبکہ صرف آخری سیشن میں معمولی تیزی دیکھی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت جاری رہی جس سے مارکیٹ میں دباؤ بڑھا۔

اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ کے باعث اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ بھارت سے متصل سرحدی علاقوں میں فوجی مشقوں سے بڑھتی کشیدگی اور افغان جانب سے اشتعال انگیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید کمزور کیا۔

لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے غیر تسلی بخش مالیاتی نتائج کے باعث بھی حصص فروخت کا رجحان نمایاں رہا جب کہ کچھ مثبت خبروں ، جیسے دسمبر تک پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی تکمیل اور آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی منظوری کی توقعات  کے باوجود سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔

مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری میں 2 کھرب 74 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد مارکیٹ کی مجموعی مالیت گھٹ کر 182 کھرب 86 ارب 83 کروڑ 37 لاکھ روپے کی سطح پر آگئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 2,038.

83 پوائنٹس کی کمی کے بعد 159,692.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا رجحان آئندہ ہفتے بھی غیر یقینی سیاسی اور علاقائی حالات، خصوصاً بھارت و افغانستان کی صورتحال اور آئی ایم ایف کی پیش رفت پر منحصر ہوگا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہفتے کے

پڑھیں:

چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات: انڈسٹریل زون، پارک میں بہترین پوٹینشل، ٹیکس چھوٹ، ڈیوٹی امپورٹ پر ریلیف دینگے: مریم نواز

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز سے چین کے نمایاں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں انویسٹمنٹ کے لئے گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی وفد میں خواتین سرمایہ کاروں  کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے چینی سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کا بہترین پوٹینشل موجود ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ زیروٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی متعارف کرانے کا مقصد سرمایہ کاروں کی بھرپور معاونت اور حوصلہ افزائی ہے۔ پنجاب سرمایہ کاری کے مواقع کے لحاظ سے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔ پنجاب کے انڈسٹریل زون اور انڈسٹریل پارک سرمایہ کاری کے لئے بہترین پوٹینشل رکھتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لئے ٹیکس ہالی ڈے اور ڈیوٹی امپورٹ ریلیف بھی دیا جائے گا۔ انفراسٹرکچر، آئی ٹی سیکٹر اور میڈیکل ٹورزم کے شعبے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ہیں۔ گزشتہ سال دورہ چین کے بعد میڈیکل اور دیگر شعبوں میں جدت متعارف کرا رہے ہیں۔ پنجاب میں رئیل اسٹیٹ انفراسٹرکچر سرمایہ کو جلد منافع میں بدل سکتا ہے۔ روڈا کا پراجیکٹ انفراسٹرکچر کے لحاظ سے ایک مثال ہو گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ 10ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر بنا کر مثال قائم کر دی۔ ٹورزم میں ترقی کی وجہ سے سیاحوں کے لئے مزید معیاری ہوٹلوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ گلاس ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ سب سے بڑے میڈیکل ڈسٹرکٹ کے قیام کے لئے بہت بڑا خطہ مختص کیا گیا ہے۔ پنجاب میں بزنس آن لائن ہے، فائل اور پیپر نہیں آج اپلائی کریں اور کل سے شروع کریں۔ ملاقات میں مختلف چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے وزیراعلیٰ سے تعارف کرایا اور پنجاب کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیراعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔  یوم شہدائے کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے  6 نومبر 1947میں لاکھوں نہتے کشمیری قابض بھارتی فوج نے بے دردی سے شہید کیا۔ یہ دن لاکھوں شہید کشمیری مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مسلسل 78 برس سے آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کشمیر ی پربھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ مریم نواز  برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لئے  چلی گئیں۔ کوپ 30اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔ وزیراعلیٰ ستھرا پنجاب اور ای موبلٹی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گی۔ کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔ پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارمز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ورلڈ بنک کلائمیٹ چینج اور گلوبل گرین انسٹیٹیوٹ ڈائریکٹرز سے ملاقات کریں گی۔ مریم نواز نے ایون فیلڈ  کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ دنیا پاکستان کو تبدیل شدہ روپے کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ ایسا پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست کے بعد ہوا پنجاب میں ہوئے کام عالمی سطح پر لیکر جا رہے ہیں پنجاب کو چلانا آسان کام نہیں تھا سی سی ڈی کے باعث لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہیں کارکردگی میں شہبازشریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں پنجاب کی عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔ حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا  اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری فوج کو جاتا ہے۔ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے اور خواتین خود کو محفوظ تصور کر رہی ہیں 51 فیصد خواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا ہتک عزت کے قوانین بنا دیئے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان
  • مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نڈیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ
  • چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات: انڈسٹریل زون، پارک میں بہترین پوٹینشل، ٹیکس چھوٹ، ڈیوٹی امپورٹ پر ریلیف دینگے: مریم نواز
  • ساختی اصلاحات کے بغیر قلیل مدتی غیر ملکی سرمایہ کاری عارضی قرار
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈوب گئے
  • اسٹاک مارکیٹ شدید مندی،100 انڈیکس میں 481 پوائنٹس کی کمی
  • سندھ خصوصا کراچی جیسے بڑے شہر میں جدید سفری نظام کی اشد ضرورت ہے، شرجیل میمن
  • اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار