Express News:
2025-11-08@15:45:04 GMT

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی 

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کمی

پڑھیں:

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ بجلی صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی
  • نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • گردشی قرض بڑھوتری ،3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں 45 پیسے اضافے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان 
  • 2 دن قیمت میں کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ نرخ میں 3700 روپے کا اضافہ