2025-11-08@13:52:17 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«چڑیا گھر کو»:

    — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ چڑیا گھر میں ویٹنری ڈاکٹر کا کمرہ اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، ایکسرے مشین خراب ہے، آپریشن تھیٹر ناقابلِ استعمال ہے، جبکہ جانوروں کو بے ہوش کرنے یا خون کے نمونے لینے کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی صحت اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بتدریج چڑیا گھر ختم کر کے قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں۔ اس طرح کا چڑیا گھر نہیں چل سکتا،...
    فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز عدالتی حکم کے باوجود کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا، رواں ہفتے طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقلی کا امکان ہے۔محکمۂ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرینرز ریچھ کو خود سے پنجرے میں آنے جانے کی تربیت دے رہے ہیں، اسلام آباد میں رانو کو قدرتی ماحول سے مانوس کیا جائے گا، پھر رانو کو جوڑی کے طور پر گلگت بلتستان منتقل کیا جائے گا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی سے متعلق فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 17 اکتوبر کو سرکاری حکام نے رانو کی منتقلی کیلئے دو ہفتوں کا...
    کراچی چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ ’رانو‘ کو اسلام آباد منتقل کرنے لیے اہم فیصلے کر لیے گئے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے حکام کو ہدایت کی کہ سندھ میں کسی بھی چڑیا گھر کے لیے غیر مقامی جانور نہ خریدا جائے۔ انہوں نے سیکریٹری جنگلی حیات سندھ کو ہدایت کی ہے کہ چڑیا گھر کے لیے ایسے جانوروں کی خریداری پر مکمل پابندی لگانے کے لیے صوبائی کابینہ کے لیے سمری تیار کی جائے۔ کراچی چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ ’رانو‘ کی اسلام آباد منتقلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ یہ بھی پڑھیے لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سماعت کے ایم سی سمیت متعلقہ اداروں نے رپورٹس جمع کروائیں، رپورٹس کے مطابق حکومت نے رانو کی اسلام آباد منتقلی کا آغاز کر دیا ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رانو کی جلد اور محفوظ منتقلی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کنزرویٹر وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق رانو کو پنجرے سے مانوس کرنے کے لیے پہلے پنجرہ رانو کے...
    فائل فوٹو۔ کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔ خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔  کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن...
    کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی زو میں مادہ ریچھ رانو کے لئے ناکافی انتظامات سے متعلق درخواست پر زو انتظامیہ کو 2 روز میں رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کراچی زو میں مادہ ریچھ رانو کے لئے ناکافی انتظامات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سیکریٹری وائلڈ لائف اور سینئر ڈائریکٹر کراچی زو عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ رانو کو سات برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے۔ رانو کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں۔ عدالت نے کے ایم سی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسی حالت میں رانو کو کیسے...
    لاہور: برازیلی بندروں کو مستقل ٹھکانے کی تلاش، کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر پاکستان لائے گئے یہ نایاب جانور کبھی کسٹمز حکام کی تحویل میں رہے، کبھی این جی او کی پناہ گاہ میں اور کبھی لاہور چڑیا گھر میں منتقل کرنے کی تجویز کا حصہ بنے، مگر اب لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ ان بندروں کو کسی ایسے ماحول میں نہیں رکھا جا سکتا جو ان کے فطری مسکن سے مطابقت نہ رکھتا ہو،   لاہور ہائی کورٹ نے  معدومیت کے شکار برازیلی نسل کے نایاب بندروں کو لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کی تجویز مستقل طور پر مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان بندروں کو کسی ایسی خصوصی پناہ...
    لاہور: لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کے لیے جنوبی افریقا سے زرافے، گینڈا اور دریائی گھوڑے کی درآمد کو اینیمل کورنٹائن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پنجاب وائلڈ لائف کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہاتھیوں کی درآمد کا منصوبہ بھی پہلے ہی تعطل کا شکار ہے اور اب دیگر بڑے جانوروں کی آمد بھی غیر یقینی ہوچکی ہے۔ دوسری طرف پنجاب وائلڈ لائف حکام پرامید ہیں کہ یہ جانور جلد پاکستان لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کےلیے اندرون اور بیرون ملک سے کئی جانور اور پرندے خریدے جاچکے ہیں تاہم ابھی تک کئی بڑے جانوروں کی...
    قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شہر فیوم میں واقع چڑیا گھر میں شیر نے پنجرے میں موجود رکھوالے سعید جابر پر اچانک حملہ کر کے اس کو ہلاک کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شیر نے 47 سالہ رکھوالے کے سر کا کچھ حصہ بھی چبا ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس نے شیر کا پنجہ پنجرے کے تاروں میں پھنسا دیکھ کر اسے مشکل سے نجات دلانا چاہی لیکن شیر نے اچانک حملہ کر کے اس کو دبوچ لیا۔ حملہ اتنا برق رفتار تھا کہ موقع پر موجود چڑیا گھر کے دیگر عملے کو اسے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات...
    لاہور: لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...
۱