قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ بعد ازاں چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، بلال فاروق تارڑ کی علاقہ کے دیگر معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ انہوں نے بلال فاروق تارڑ کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے تعاون کا اعلان کیا، بعد ازاں دیگر امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ عوامی سطح پر بلال فاروق تارڑ کی نیک نامی، خدمت اور ترقیاتی کاموں کا معترف ہے، پیپلز پارٹی نے بھی حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ بلال فاروق تارڑ واحد امیدوار کے طورپرسامنے آئے اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بلال فاروق تارڑ

پڑھیں:

زہران ممدانی کے میئر بننے کے بعد شہری نیویارک چھوڑ دیں گے، ٹرمپ کا متنازع دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شہری بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہو جائیں گے۔

میامی میں منعقدہ ایک بزنس فورم سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ “نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی، اب دیکھتے ہیں زہران ممدانی اس شہر کو کس طرح چلاتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، لیکن ان کے لیے یہ آسان نہیں ہوگا۔”

ٹرمپ نے مزید کہا کہ “میامی جلد ہی نیویارک سٹی کے ان شہریوں کے لیے نئی پناہ گاہ بن جائے گا جو ممدانی کے بقول ‘کمیونسٹ نظریات’ سے بچنا چاہتے ہیں۔”

صدر ٹرمپ نے زہران ممدانی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ “انہیں واشنگٹن کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، ورنہ نقصان انہیں ہی اٹھانا پڑے گا۔ میں ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن انہیں وفاقی حکومت کا احترام کرنا ہوگا اگر وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔”

ٹرمپ نے خطاب کے دوران بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “امریکا جوہری طاقت میں دنیا میں نمبر ون ہے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہیں۔ لیکن آئندہ چار سے پانچ سال میں چین ہمارے برابر آ سکتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان تخفیفِ اسلحہ کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “جنوبی افریقہ کو جی 20 ممالک کے گروپ سے نکال دینا چاہیے، اور میں رواں ماہ کے آخر میں وہاں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔” ٹرمپ نے تقریب کے اختتام پر رقص بھی کیا، جس پر حاضرین نے قہقہے لگائے۔

یاد رہے کہ زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان اور سب سے کم عمر میئر بن گئے ہیں۔ وہ امریکی صدر ٹرمپ اور کاروباری شخصیت ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
  • سانحہ نو مئی کے مجرم کی نشست مسلم لیگ نون کو مل گئی، بلال فاروق بلامقابلہ ایم این اے
  • حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب
  • این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • این اے 66 ضمنی الیکشن ،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بھائی ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • پی پی ایس سی کا 06 مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان
  • زہران ممدانی کے میئر بننے کے بعد شہری نیویارک چھوڑ دیں گے، ٹرمپ کا متنازع دعویٰ
  • ٹرمپ کو دھچکا: نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار زہران ممدانی کامیاب