2025-09-18@00:40:25 GMT
تلاش کی گنتی: 78
«ویکسین کے»:
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سرویکل کینسر سے بچائو کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں،۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی نے اسلام آباد میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے خدا سے ڈریں اور ہرچیز کوسیاست کی نذر مت کریں،اگرمنفی پروپیگنڈے کے باعث ویکسین نہ لگوانے والی کسی خاتون کی سرویکل کینسر کے باعث موت ہوگئی تو تمہیں اس کا حساب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیرصحت نے کہاکہ وہ ماضی میں بھی کئی بڑے سرکاری عہدوں پر رہ چکے ہیں،اب انہیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ قوم کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور ویکسین الائنس (گاوی) کے اشتراک سے لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچانے کے لیے 'ایچ پی وی' ویکسین مہم شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک کروڑ 14 لاکھ لڑکیوں کی زندگی کو اس بیماری سے تحفظ ملے گا۔یہ مہم صوبہ پنجاب، سندھ، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے شروع کی گئی ہے جس میں 9 تا 14 سال عمر کی 90 فیصد لڑکیاں ویکسین لیں گی جو انہیں متاخر عمر میں سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہو گی۔ Tweet URL یہ ویکسین مخصوص مراکز پر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-06-10 ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سیزنل فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا ویکسین اب موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزارت کے مطابق ویکسین مؤثر طریقے سے انفیکشن کی شدت کو کم کرتی ہے ساتھ ہی انتہائی نگہداشت کی ضرورت کو کم کرتی ہے، اور موسمی انفلوئنزا سے وابستہ اموات کی شرح کو کم کرتی ہے۔ وزارت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سب سے زیادہ خطرے والی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، مدافعتی ادویات لینے والے، 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد، 6ماہ سے 5سال کے بچے، حاملہ خواتین، موٹاپے کے شکار افراد...
ڈاکٹر سعد جمال کی جانب سے ایچ پی وی ویکسین کنٹرول روم کا افتتاحی پروگرام ایم سی ایچ ناظم آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقد کیا گیا۔ تمام والدین اپنی نو سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی کی ویکسین ضرور لگوائیں، رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کے زیر نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں ہوا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم نے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ملک گیر ایچ پی وی ( ہیومن پیپلوما وائرس) ویکسین مہم کا ا فتتاح کیا۔ اس موقع پر افتخار عالم...
کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایات پر سروائیکل کینسر (HPV) سے بچاؤ کی 12 روزہ ویکسینیشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کراچی کے ضلع کورنگی میں کر دیا گیا، ناصرہ اسکول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اس مہم کا افتتاح ایم پی اے فاروق اعوان اور ایم پی اے رومہ مشتاق مٹو (پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور) نے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے فاروق اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی قیادت میں سندھ حکومت خواتین اور بچیوں کی صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور بچیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ رومہ...
پاکستان بھر میں سروائیکل کینسر کے خلاف پہلی قومی ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) ویکسین مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں چلائی جائے گی، جس کا مقصد 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہے۔ اس مہم کے تحت قریباً 13 ملین لڑکیوں کو مفت ویکسین دی جائے گی، جو سروائیکل کینسر کے 90 فیصد کیسز کو روکنے میں مؤثر ہے۔ واضح رہے کہ سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کو ہونے والا تیسرا بڑا کینسر ہے جبکہ 15 سے 44 برس کی خواتین میں تیزی سے ہونے والا یہ سرطان دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ...
طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وبا کے بعد سب سے زیادہ اموات امراض قلب کی وجہ سے ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی ہارٹ اٹیک کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جسے طبی ماہرین نے نوٹ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کوویڈ ویکسین لگوانے والے بعض افراد دل میں درد جیسی شکایات بھی کرتے نظر آتے ہیں، جس سے ویکسین کے بارے میں معاشرے میں ابہام پیدا ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ ویکسین لگنے کے ابتدائی دنوں میں ہارٹ اٹیک سے اموات کے کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے، لیکن چونکہ اس دوران پوسٹ مارٹمز نہیں کروائے گئے، اس لیے یہ کہنا مشکل...
روس نے ایک بڑی طبی پیش رفت کا اعلان کیا ہے کہ اس نے نئی کینسر ویکسین کے ابتدائی(پری کلینیکل) تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں جس سے اس دوا کی اثر انگیزی کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات جنہیں ہرگز نظرانداز نہ کریں، ماہرین کا انتباہ روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘طاس’ کے مطابق یہ اعلان وفاقی طبی و حیاتیاتی ایجنسی کی سربراہ ورونیکا سکورتسووا نے مشرقی اقتصادی فورم میں کیا۔ کئی برسوں پر محیط تحقیق ورونیکا سکورتسووا کے مطابق یہ تحقیق کئی برسوں پر محیط رہی جن میں آخری 3 سال لازمی پری کلینکل مطالعات کے لیے مخصوص کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ویکسین استعمال کے لیے تیار...
نیوزی لینڈ میں نایاب پرندوں کو خطرناک برڈ فلو سے بچانے کے لیے دنیا کا پہلا ویکسینیشن پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ بہار کے موسمی ہجرتی پرندوں کے ساتھ یہ وائرس ملک میں داخل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں خصوصاً ان پرندوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جن کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان گزشتہ 2 سال سے عالمی سطح پر ایچ 5 این ون برڈ فلو نے لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیا ہے اور اب یہ وائرس انٹارکٹیکا تک پھیل چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اس خطرے کے پیشِ نظر پانچ...
کینسر کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے والے محققین کو برطانیہ کے طاقتور ترین مصنوعی ذہانت کے سپر کمپیوٹرز میں سے ایک تک رسائی دے دی گئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نفیلڈ ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن کی ٹیم کو سرکاری اسکیم کے تحت ڈان نامی سپر کمپیوٹر 10 ہزار گھنٹے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ملی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان اس منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر لینارڈ لی نے کہا کہ یہ منظر سائنس فکشن جیسا لگتا ہے لیکن حقیقت میں 2025 میں یہ ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے اور ہم اسے آزمانے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر لینارڈ لی کا کہنا ہے کہ کینسر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) صغریٰ ایاز انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ ان کا زیادہ تر وقت پاکستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں بسنے والے خاندانوں کو پولیو کے خطرناک اثرات بتاتے ہوئے گزرتا ہے۔ اس دوران بچوں کے والدین ان سے اپنے خوف اور خدشات بھی بانٹتے ہیں۔ بعض یہ شکایت کرتے ہیں کہ انہیں ویکسین سے زیادہ پانی اور راشن کی ضرورت ہے، تو بعض دیگر والدین کو پولیو کے قطروں سے ہی مسئلہ ہے، کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ پولیو کے قطروں سے ان کے بچوں میں 'بانچھ پن‘ کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں۔ پاکستان: انسداد پولیو مہم کو بڑا دھچکا، رواں برس 11ویں کیس کا اندراج بچوں کی جانیں...
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے معروف ادارے گامیلیا نیشنل ریسرچ سینٹر آف ایپیڈیمیالوجی اینڈ مائیکروبیالوجی — جو اس سے قبل اسپوتنک V ویکسین تیار کر چکا ہے نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی دنیا کی پہلی ذاتی نوعیت کی mRNA میلانومہ ویکسین کے انسانی تجربات کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ اس جدید ویکسین کو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے ہر مریض کے انفرادی جینیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا، تاکہ یہ ویکسین جسم کے مدافعتی نظام کو خاص طور پر کینسر کے خلیات کو نشانہ بنانے کے قابل بنا سکے۔ ادارے کے ڈائریکٹر الیکزنڈر گنٹسبرگ کے مطابق، یہ ویکسین ستمبر یا اکتوبر 2025 سے روسی آنکولوجی انسٹیٹیوٹس کے تعاون سے انسانی رضاکاروں پر...
امریکا میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو گزشتہ 33 سالوں کا بلند ترین سطح ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں تقریباً 1,300 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ٹیکساس ہے جہاں کل رپورٹ شدہ کیسز کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ یعنی 75 فیصد سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑوں کی جان لیوا بیماری کے خلاف ویکسین منظور واضح رہے کہ امریکا میں سن 2000 ہزار میں اس مہلک بیماری کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ کسی بھی بیماری کے ‘خاتمے’ کا مطلب یہ ہے کہ بیماری مسلسل 12 مہینوں تک مقامی طور پر نہیں پھیلی ہو۔ اگرچہ...
ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آگئے۔قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ کی بچی جبکہ شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے، سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی 5 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تین نئے کیز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔اب تک خیبر پختونخوا سے 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک ناقابل علاج...

ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گاوی، ویکسین الائنس کے تعاون سے ملک بھر میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت 65 اعلی ترجیحی اضلاع میں 800 سے زائد موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں سے 748 موٹر سائیکل ویکسینیٹرز میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ویکسینیٹرز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک سندھ کے 21 اضلاع کو 300، پنجاب کے10 اضلاع کو 200 اور بلوچستان کے 24 اضلاع کو 108 ،آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اور اسلام آباد کو 80 اور گلگت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) عام افراد اور بالخصوص نوجوانوں کی ناگہانی اموات اور کووڈ ویکسینیشن کے درمیان تعلق کا معاملہ ایک بار پھر اس وقت سرخیوں میں آگیا جب جنوبی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن ضلع میں ایک نوجوان کی اچانک موت پر یہ دعویٰ کیا اس ’صحت مند‘ نوجوان کی موت کووڈ ویکسینیشن کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم بھارت کی وزارت صحت نے ملک کے اعلیٰ طبی تحقیقی اداروں کی طرف سے کئے گئے وسیع مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ انیس ویکسینیشن اور ملک میں بالغوں میں اچانک موت کے درمیان کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔ ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس کا ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، شہباز شریف جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے۔ پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحتپاکستان میں ایک اور بچہ...
وفاقی حکومت کا ملک میں 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بھر میں تین ماہ بعد فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا، بار کوڈ موبائل سے اسکین کر کے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی معیاد سمیت اہم معلومات ہر شہری اپنے موبائل فون پر چیک کر سکے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری تیاری مکمل ہے، انڈسٹری نے فروخت شدہ دواں پر بار کوڈ لگانے کیلئے تین ماہ کا وقت مانگا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان بچوں میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جو 5 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔ وفاقی وزیر نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے وزارتِ صحت کے تحت متعدد اہم اصلاحاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا دائرہ ابتدائی طور پر کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے دسمبر 2026 کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔وزیر صحت نے اعلان کیا کہ آئندہ تین ماہ بعد ملک بھر میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا جسے اسکین کر کے دوا کی اصل حیثیت اور ایکسپائری چیک کی جا سکے...
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان...
کراچی(نیوز ڈیسک)دنیا ہائیپر سونِک میزائلوں سے بھی زیادہ رفتار سے ترقی کر رہی ہے لیکن پاکستان کے لوگ اسی رفتار سے جہالت کی دلدل میں غرق ہوتے جا رہے ہیں۔ اس جہالت کا ایک اذیت ناک مظہر پاکستان کے ترقی یافتہ ترین علاقہ میں بار بار سامنے آ رہا ہے۔ ہر ہاتھ میں موبائل فون ہے جس میں انفارمیشن کا سمندر ٹھاٹھیں مارتا ہے لیکن بیشتر پاکستانی اس موبائل فون سے بھی صرف خالص جہالت کشید کر کے صبح شام، دن رات پی رہے ہیں؛ اس جہالت کا اظہار کراچی میں ہو رہا ہے جہاں لوگ اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین نہیں پلا رہے، ہزاروں بچوں کے باپ اور مائیں پولیو سے بچانے والی ویکسین پلانے سے انکار کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور( نمائندہ جسارت) پراجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی کی ہدایت پر ڈی ایچ او آفس شکارپور میں اجلاس ہوا۔ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی ایچ او شکارپور۔ تفصیلات کے مطابق ، پراجیکٹ ڈائریکٹر راجکمار کی ہدایت پر آج ڈی ایچ او آفس شکارپور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شکارپور نادر علی پنہور نے کی اجلاس میں ضلع کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، سینئر میڈیکل آفیسرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، چیف گائناکالوجسٹ، محکمہ پولیس، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ پاپولیشن، محکمہ تعلیم اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔...
DOHA: وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے قطر کے وزیرصحت کو پاکستان میں میڈیسن، ویکسین اور میڈیکل آلات کی پیدوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پاکستانی سرجنز کی کیٹگری میں ترقی کی درخواست کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قطر کے وزیر صحت منصور بن ابراہیم المحمود سے دوحہ میں ملاقات، پاکستانی وفد میں سرجن جنرل ڈاکٹر ارشد نسیم اور قطر میں پاکستانی سفارت کار محمد عامر شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال نے قطر میں پاکستانی سرجنز کو کیٹیگری 3 سے نکال کر کیٹیگری 1 میں ڈالنے کی درخواست...
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے موڈرنا کی نئی کووِڈ-19 ویکسین “mNEXSPIKE” کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ یہ ویکسین 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد، اور 12 سے 64 سال کی عمر کے ایسے افراد کے لیے منظور کی گئی ہے جو کسی ایک یا زیادہ بنیادی طبی مسائل کا شکار ہیں، جو انہیں کووِڈ-19 سے شدید بیماری کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ منظوری اس وقت دی گئی ہے جب FDA نے ویکسین کی منظوری کے معیار کو سخت کر دیا ہے، خاص طور پر صحت مند بالغوں کے لیے، جن کے لیے اب ویکسین کی منظوری سے قبل مزید...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پھیپھڑوں میں انفیکشن کو روکنے کے لیے 2 نئی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جس سے لاکھوں زندگیوں کو تحفظ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا خواتین کی نصف تعداد نان اسموکر، پھر عارضے کی وجہ کیا؟ پھیپھڑوں کی نالیوں میں انفیکشن (آر ایس وی) چھوٹے بچوں میں سانس کی شدید بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے ہر سال 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ایسی 97 فیصد اموات کم اور متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ اگرچہ ‘آر ایس وی’ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 مئی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پھیپھڑوں میں انفیکشن کو روکنے کے لیے دو نئی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جس سے لاکھوں زندگیوں کو تحفظ ملے گا۔پھیپھڑوں کی نالیوں میں انفیکشن (آر ایس وی) چھوٹے بچوں میں سانس کی شدید بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے جس سے ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ایسی 97 فیصد اموات کم اور متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ Tweet URL اگرچہ 'آر ایس وی' ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کر سکتی ہے لیکن یہ بہت چھوٹے بالخصوص قبل از وقت...
لاہور: آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے غیر قانونی قرار دینے کے بعد پنجاب حکومت نے "اینمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021" کو باقاعدہ نافذ کردیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت صوبے بھر میں کتوں کی آبادی کو قابو میں رکھنے کے لیے نس بندی، ویکسینیشن، رجسٹریشن اور بحالی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے "ایراج حسن ودیگر بنام حکومت پنجاب" میں 22 مئی 2025 کو سنائے گئے حتمی فیصلے میں عدالت نے پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کو گولی مارنے، زہر دینے یا دیگر ظالمانہ طریقوں سے مارنے کے تمام اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ایڈووکیٹ ایراج حسن اورالتمش سعید...
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سکولوں میں کل جمعہ کے روز سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں تک سپورٹس ویک منانے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ یاد رہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے تدریسی نظام مفلوج ہے۔ ایک...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ نے صحت مند بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے کورنا ویکسین سے استثنی دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سی ڈی سی مراکز اب صحت مند بچوں اور حاملہ خواتین کو کوویڈ19کی ویکسین لینے کی سفارش نہیں کریں گے. صحت اور انسانی خدمات کے وزیر رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پچھلے سال بائیڈن انتظامیہ نے صحت مند بچوں کو بوسٹر لگانے کی حمایت کی تھی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کمشنر ڈاکٹر مارٹی ماکاری کا ہے کہنا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صحت مند بچوں کو ویکسین یا بوسٹر کی ضرورت ہے زیادہ تر ممالک...
اسلام آباد: 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم ہدف کے حصول میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف ہوا ہے. مہم میں 8 لاکھ 90021 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا ہدف 37.26 ملین بچوں کی ویکسینیشن تھا، لیکن مہم کے دوران 36.32 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہو سکی، پنجاب اور سندھ میں 98 فی صد بچوں کی ویکسینیشن ہوئی. بلوچستان، آزاد کشمیر میں بھی مہم ہدف کا 98 فی صد حاصل کر سکی۔ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 96 فی صد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا سکی. گلگت بلتستان میں 101 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔پنجاب میں...
اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 50 اضلاع پولیو سے متاثر ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خداکا واسطہ ہے بچوں کو ویکسین پلائیں۔ ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے والدین سے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ وفاقی وزیر صحت...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف آج تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا ہے کہ آج دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ پولیو کی ویکسین میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے: مصطفیٰ کمالوفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ...
وفاقی دارالحکومت میں واقع ترک سفارتخانے نے ہفتہ کی شام ’ترکش کوزین ویک‘ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ترکی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان سے اس کی گہری برادرانہ وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟ یہ پروقار تقریب ترکی کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں سفارتکاروں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ترک کھانوں سے کی گئی، جو ذائقے اور تہذیبی ہم آہنگی کا حسین امتزاج تھے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر سال 21 سے 27 مئی تک...
نیوجرسی محکمہ صحت نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسٹ ردر فورڈ میں واقع میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقدہ شکیرا کے کنسرٹ میں شریک افراد خسرہ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمکہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک غیر مقامی شخص جو خسرہ سے متاثر تھا، اس کنسرٹ میں شریک ہوا تھا جس کے بعد اس کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے خسرہ کی مکمل ویکسین نہیں لگوائی یا جنہیں پہلے خسرہ نہیں ہوا، انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ متاثرہ افراد میں علامات 6 جون تک...
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے دنیا کو مہلک بیماریوں کی آئندہ ممکنہ وباؤں سے بہتر طور پر تحفظ دینے کا تاریخی معاہدہ منظور کر لیا جس کی بدولت تمام ممالک شہریوں کو ہنگامی طبی حالات میں تشخیص، علاج معالجے اور ویکسین تک مساوی رسائی میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے باعث دنیا میں اوسط عمر کتنی گھٹ گئی؟ اس معاہدے کی منظوری سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری اسمبلی کے دوسرے روز دی گئی۔ اس موقع پر ہونے والی رائے شماری میں 124 ممالک نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 11 غیرحاضر رہے جن میں پولینڈ، اسرائیل، اٹلی، روس، سلواکیہ اور ایران بھی شامل ہیں۔ امریکا نے پہلے ہی اس معاہدے کی تیاری کے عمل سے دستبرداری...

وفاقی وزیر مصطفی کمال کا ویکسینز اور ادویات کی مقامی تیاری سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ویکسینز اور ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں "یونیسیف-ڈبلیو ایچ او انڈسٹری کنسلٹیشن برائے ویکسینز اور فارماسیوٹیکلز کی مقامی پیداوار" کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔سید مصطفی کمال نے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل اور ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لیے ان...
فائل فوٹو۔ دوسری قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے پانچ روز میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق آج انسداد پولیو مہم کا آخری دن تھا، پنجاب اور سندھ میں 97، خیبر پختونخوا میں 99 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔ اسلام آباد سے این ای او سی کے مطابق بلوچستان میں 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد 99، آزاد کشمیر 100 اور گلگت بلتستان میں 99 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔ این ای او سی کے مطابق آخری 2 روز میں مزید 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عازمین حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی...
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق عازمین کو سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور وزارت مذہبی امور کے مطابق گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائی جا سکتی ہے۔ وزرات نے واضح کیا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں۔ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں۔ کارڈ...
اسلام آباد : عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی. ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عازمین حج کے لئے ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا، یہ ویکسین اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں فراہم کی جائے گی۔کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا جبکہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل تک کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات اور تحائف وصول کریں گے جبکہ حج پرواز سے2 دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ اور دیگر چیزیں حاصل...
انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے والدین کو پیغام دیا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی معذوری سے بچا سکتی ہے، یہی ویکسین دنیا سے پولیو کے خاتمے کا سبب بنی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 21 تا 27 اپریل انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے، بچوں کو معذوری سے بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ...
شاہدسپرا: دارالحجاج لاہور نکلسن روڈ میں 21اپریل سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گا، عازمین حج کو گرن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا۔عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، حکومت نے 65سال سے زائد عازمین حج کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کی۔تمام عازمین کو حج پرواز سے 10روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے 7روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی، حج پرواز سےقبل عازمین کو سم، شناخت لاکٹ ودیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔ اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ حاجیوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور سید عطاالرحمان سمیت اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی جبکہ حاجی کیمپوں میں ویکسین کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔ ...

ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں;وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے، آپشن موجود ہےکہ جو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں لیکن وہ ذاتی طور پر پولیس کارروائی کے حق میں نہیں۔مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین نہ پلانے والا معاشرے کا دشمن ہے۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح مصطفیٰ کمال...
اسلام ٹائمز: عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور دہشت گردی کے تناظر میں سیاسی اپوزیشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن نے صوبے کی صورتحال کو انتہائی ناگفتہ بہ بنا دیا ہے۔ ایک ٹوٹی پھوٹی صوبائی حکومت جس کی قانونی حیثیت بھی سوالیہ ہے وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے، جو صورت حال کو صرف ’سیکیورٹی لینس‘ سے دیکھتی ہے۔ یہ ریاست کے لوگوں کے دل و دماغ سے محروم ہونے کی بڑی وجہ رہی ہے۔ یہ یقینی طور پر دہشت گرد گروہوں کو زیادہ استثنیٰ کے ساتھ کام کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ تحریر: زاہد حسین گزشتہ کئی ہفتوں سے بلوچستان میں نظام...
عرفان بیگ کے بیرون ملک لئیق احمد سے شراکت میں ریسٹورنٹ قائم کیے جانے کی اطلاعات موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ نام نہاد ڈائریکٹر اسٹیٹ اور اس کے علاوہ متعدد عہدوں پر فائز رہنے والے گریڈ پانچ کے میل ویکسی نیٹرمحمد عرفان بیگ کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی۔ ایم ڈی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ہیں،تاحال عرفان بیگ سے سرکاری ویگو-082 GSریکور نہ کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق مطابق عرفان بیگ کی معاونت فیصل جمانی کر رہے ہیںجو سعید صالح جمانی کے قریبی رشتہ...
فائل فوٹو۔ کراچی میں کتے کے کاٹنے (سگ گزیدگی) کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 40 سال کا شخص انڈس اسپتال میں انتقال کرگیا۔مرنے والے کا تعلق پنوں عاقل سکھر سے تھا، 15 روز قبل اسے کتے نے کاٹا تھا اور اسے ویکسین نہیں لگی تھی۔ سربراہ ڈاگ بائیٹ کلینک آفتاب گوہر کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز سے رواں سال 3 اموات ہوچکی ہیں، آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار تینوں افراد انڈس اسپتال میں رپورٹ ہوئے تھے۔ آفتاب گوہر نے بتایا کہ رواں برس اب تک انڈس اسپتال میں 3 ہزار جبکہ سول اسپتال میں 6 ہزار اور جناح اسپتال میں 5 ہزار سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ...
سعودی عرب کی وزارت صحت نے رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق عمرہ کے لیے روانگی سے کم از کم دس دن پہلے گردن توڑ بخار ویکسین ضروری لگوائیں تاکہ مطلوبہ مدافعت حاصل کی جا سکے۔وزارت صحت نے کہا کہ وہ افراد جو گزشتہ 5 سال کے دوران یہ ویکسین لے چکے ہیں انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی...
بلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جمعرات سے شروع کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ پولیو ویکسینیشن ہر مسافر کے لیے لازمی ہے پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم از کم 4 ہفتے قبل لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، مگر 6...
لاہور: ملک بھر کے ایئرپورٹ سے بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی وغیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے آف لوڈ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا ہے۔
ویب ڈیسک :سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کریں اور اس کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے:...
سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کریں اور اس کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کریں اور اس کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سعودی حکومت نے خبردار کیا...
سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کے مراسلے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسینیشن کر کے سرٹیفکیٹ لازمی اپنے ہمراہ رکھیں، نیز روانگی کے وقت ویکسینیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی ایئر لائنز کے کرایوں میں بڑی کمی...
کراچی (نیوز ڈیسک)سعودی ائیرلائن نے 100 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا،عمرہ زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا عمرہ زائرین کو پولیو ویکسینیشن اور کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث آف لوڈ کیا گیا، جس پر انہوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں آف لوڈ کرنے کے بعد نئی ٹکٹیں خریدنے کا کہا جا رہا ہے جبکہ بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔زائرین کا مؤقف ہے کہ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ایئرلائن کی ہے، لیکن سزا ہمیں دی جا رہی ہے۔ایئرپورٹ پر سعودی ایئرلائن انتظامیہ اور زائرین کے درمیان تلخ کلامی جس کے بعد ایئرلائن...
لاہور: ایئرپورٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر 100 سے زائد عمرہ زائرین، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے پولیو ویکسی نیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا، جس پر عمرہ زائرین نے ایئرلائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں آف کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے ٹکٹ خریدیں۔ہم نے بہت مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع...
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن گاکا نے خط لکھ کر تمام ائرلائنز کو آگاہ کردیا ہے،جس کے بعد عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جا سکیں گے ۔ یاد رہے کہ 7 جنوری کو عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ پاکستانی عمرہ زائرین اب صرف پولیو ویکسین کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر ماہ ہزاروں افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے حال ہی میں سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کے لیے ایک نئی شرط رکھی تھی جس کے تحت 10 فروری کے بعد سعودی عرب آنے والے تمام افراد کو پولیو ویکسین اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ سعودیہ حکومت کے اس اعلان کے بعد ملک بھر سے گردن توڑ بخار کی ویکسین جسے مینجائٹس کہا جاتا ہے وہ غائب ہو گئی تھی، کسی بھی بڑے شہر میڈیکل سٹور یا سپلائر کے علاوہ یہ ویکسین کہیں دستیاب نہیں تھی جس سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے...
لاہور: حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی تاہم لاہور ائیرپورٹ پر ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نیا ہدایت نامے میں سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا، ہدایت نامہ ملتے ہی پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر...
لاہور: حکومت نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی تاہم لاہور ائیرپورٹ پر ویکسین کی قلت کے باعث عمرہ زائرین کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نیا ہدایت نامے میں سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کو پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا، ہدایت نامہ ملتے ہی پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نے نئی ہدایات ملتے ہی اس پروسس کو مکمل...
دادو ،ڈی سی مختار علی ابڑو پولیو مہم کے دوران بچوں کو ویکسین پلارہے ہیں
ڈپٹی کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ پولیومہم کے باعث ضلع بھرمیں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے گاڑیوں میں کالے شیشوں، ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پابندی ضلع بھرمیں شروع ہونے والی پولیو مہم کے باعث لگائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ سال 2024 کی آخری انسدادپولیو ذیلی مہم میں مقررہ ہدف 89 فیصد حاصل ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے دوران مہم 11 لاکھ 22 ہزار 537 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔سال 2024...
عمرہ کے لئے سعودیہ کے کسی ایئر پورٹ پر داخل ہونے والوں کے گردن توڑ بخار کے انجکشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے زائرین کو مملکت آنے سے دس دن پہلے ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہدایت کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔اس سے قبل جاری کردہ ہدایت میں پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک...
پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کر دی گئی۔ مملکت میں 10 فروری سے عمر ے کے لئے آنے والے مسافروں کے لئے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی گئی ۔ سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے ائیر لائنز کو نئی ہدایت جاری کردی ۔ سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ ائیر لائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں، آنے والے مسافروں کو کم ازکم 10 دن پہلے کا جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ ایک سال اوراس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، سفر کے وقت بھی ائیر لائنز کو ضروری احتیاطی تدابیر...
ملک بھر میں رواں سال کی پہلی پولیو ویکسی نیشن مہم 3 سے 9 فروری تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے عہدیدار نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع...
10 فروری سے 14 فروری تک طلبا اور عملہ طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہوگا۔ کچھ اسکول 12 سے 14 فروری تک تین دن کی چھٹی کریں گے، طلبا کو اختتام ہفتہ کے ساتھ پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔چند اسکول صرف 13 اور 14 فروری کو چھٹی دیں گے، جس کے ساتھ ویک اینڈ شامل ہونے سے 4 دن کا وقفہ ہوگا۔ رمضان کے دوران، جو یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، اسکولوں کے اوقات کار کم ہوں گے، اور نصاب کو نئے شیڈول کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، سعودی مملکت میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی موجودگی ضروری ہوگی، جو کم از کم چار ہفتے قبل کی تاریخ کا ہو۔ اس کے علاوہ، چھ ماہ سے زائد پرانا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو اس بات کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے نوٹم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی مسافر کے پاس پولیو ویکسین کا...
کراچی: سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کردیئے گئے۔ سعودی سول ایوی ایشن گاکا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ، سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائیجیریا، افغانستان اور دیگرمتاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جب کہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی...
کراچی: سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہے، جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین ضروری ہوگی۔ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے تحت کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین بھی لازمی ہوگی۔ اس...
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سانس کے مسائل سالانہ ساڑھے 6لاکھ افراد کی موت کا سبب بن رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ موسمی بیماری کے خلاف انفوئنزا ویکسین لگوائی جائے۔ آفیشل پلیٹ فارم پر ایک پروگرام سائنس ان فائیو کے نام سے نشر کیا گیا جس میں ماہرین صحت نے بتایا کہ لوگوں کو انفلوئنزا کی بیماری اور اس سے ہونے والی اموات سے بچانے کا بہترین ذریعہ ویکسین ہے۔
جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سانس کے مسائل سالانہ ساڑھے چھ لاکھ افراد کی موت کا سبب بن رہے ہیں لہذا اب وقت آگیا ہے کہ موسمی بیماری کے خلاف انفوئنزا ویکسین لگوائی جائے.(جاری ہے) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت آفیشل پلیٹ فارمز پر ایک پروگرام سائنس ان فائیو کے نام سے نشر کیا گیا جس میں ماہرین صحت نے بتایا کہ لوگوں کو انفلوئنزا کی بیماری اور اس سے ہونے والی اموات سے بچانے کا بہترین ذریعہ ویکسین ہے مذکورہ پروگرام میں عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی یونٹ کی اہلکار ڈاکٹر شوشنا گولڈن نے موسمی انفلوئنزا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین...