Daily Mumtaz:
2025-10-25@17:25:55 GMT

کورونا ویکسینز کا کینسر کے علاج میں مددگار ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

کورونا ویکسینز کا کینسر کے علاج میں مددگار ہونے کا انکشاف

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی ایم آر این اے (mRNA) ویکسینز کینسر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کورونا کی ایم آر این اے ویکسینز کینسر کی بیماری کو کم یا ختم نہیں کرتی بلکہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر اسے ٹیومر اور کینسر سے لڑنے کے لیے طاقت فراہم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق یہ ویکسینز مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر جدید کینسر علاج کو مزید مؤثر بنا دیتی ہیں، جس سے مریضوں کی زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں شائع تحقیق کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسینز مدافعتی نظام کو پورے جسم میں متحرک کر دیتی ہیں، جیسے ایک الارم بج رہا ہو، جس سے مدافعتی نظام متحرک ہوکر ٹیومرز کے خلاف موثر کردار ادا کرنے لگتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ کورونا ویکسین لگوانے والے کینسر کے مریضوں کا لمبے عرصے تک زندہ رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے، خصوصی طور پر اعلیٰ درجے کے پھیپھڑوں یا جلد کے کینسر (میلانوما) کے مریضوں کو اس سے زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کینسر کے مریض اگر علاج کے ابتدائی 100 دنوں کے اندر ایم آر این اے ٹیکنالوجی کی کورونا ویکسینز یعن فائزر اور ماڈرنا کی ویکسینز لگوائیں گے تو ان کے تین سال بعد زندہ رہنے کا امکان تقریبا دگنا ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ کورونا ویکسینز کا کینسر کے وائرس یا انفیکشن کی روک تھام سے نہیں بلکہ ویکسین کی ایم آر این اے ٹیکنالوجی سے جڑا ہے، جو مدافعتی خلیات کو متحرک کر دیتی ہے اور کینسر خلیات پر حملہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

تحقیق کے دوران پایا گیا کہ کورونا ویکسینز کینسر کے مخصوص خلیات کو ہدف بنانے کے بجائے مدافعتی نظام کو عام طور پر متحرک کر کے ٹیومرز کو کمزور کر دیتی ہیں۔

ایم آر این اے ویکسین ٹیکنالوجی قدرتی طور پر ہر خلیے میں پائی جاتی ہے اور یہ مدافعتی نظام کو پروٹینز بنانے کی ہدایات دیتی ہے، یہ ٹیکنالوجی کورونا ویکسینز کی وجہ سے مشہور ہوئی اور اسی ٹیکنالوجی کو دریافت کرنے والے محقیقن کو 2021 میں نوبیل انعام بھی ملا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مدافعتی نظام کو کورونا ویکسینز ویکسینز کی کہ کورونا کینسر کے تحقیق کے کے مطابق

پڑھیں:

پاک-مصر دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل

CAIRO:

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں اور یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون نہ صرف عوام کے مفاد میں ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مصر کی وزارت دفاع کے دورے کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے یادگار نامعلوم سپاہی اور سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور اس کے علاوہ شیخ احمد الطیب امام اعظم جامعہ الازہر سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر امام اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی جیو سائنس لیبارٹری عالمی معیار کے جدید نظام سے اپ گریڈ کردی گئی
  • بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ برقرار، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
  • بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ بدستور موجود، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
  • ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر لوگ بھی لاپتا ہونے کا انکشاف
  • پاک-مصر دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل
  • دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف
  • پاک مصر دفاعی تعاون امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل
  • ایسی 3 عادات جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں
  • نئی دوا پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں میں اموات 40 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب