2025-10-25@17:25:12 GMT
تلاش کی گنتی: 815
«مدافعتی نظام کو»:
امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی ایم آر این اے (mRNA) ویکسینز کینسر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کورونا کی ایم آر این اے ویکسینز کینسر کی بیماری کو کم یا ختم نہیں کرتی بلکہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر اسے ٹیومر اور کینسر سے لڑنے کے لیے طاقت فراہم کرتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ ویکسینز مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر جدید کینسر علاج کو مزید مؤثر بنا دیتی ہیں، جس سے مریضوں کی زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی...
پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں...
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-26 پشاور(صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، حالیہ بارڈر بندش سے دونوں ممالک کو روزانہ تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی گزرگاہیں 12 اکتوبر سے بند ہیں۔ تجارت معطل ہونے سے پاکستان میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ٹماٹر، جو پاکستانی کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت 300 روپے سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کابل میں پاک-افغان چیمبر آف کامرس کے سربراہ خان جان الوکوزئی نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہی۔چمن میں باب دوستی اور خیبر میں طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کےلیے مرحلہ وار کراسنگ فارمولا تجویز کیا گیا ہے۔باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث پھلوں کے 400 ٹرک اسپین بولدک میں کھڑے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکا ہے۔ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تجارت کی بحالی کل استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی پر منحصرہے، جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ اب...
عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف سیکریٹری کو ایسے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ جو حکومتی پالیسی کے برخلاف صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ ہدایت چیف سیکریٹری اور انتظامی افسران کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی، انتظامی افسران کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، اور جو اس میں رکاوٹ بنے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صوبے کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے شکوہ سہیل آفریدی نے...
مدافعتی نظام ہماری صحت کا بنیادی محافظ ہے۔ اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں چند سادہ عادات اپنا لیں تو جسم کی قوتِ مدافعت کو قدرتی طور پر مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ درج ذیل تین اہم عادات پیش کی جارہی ہیں جو سائنسی طور پر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں 1. متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک غذا سب سے بڑی دوا ہے۔ ایسی خوراک استعمال کریں جو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہو۔ وٹامن سی کیلئے نارنجی، امرود، لیموں، شملہ مرچ، وٹامن اے اور ای کیلئے پالک، گاجر، میوہ جات اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کیلئے مچھلی اور السی کے بیج استعمال کریں۔ اسی طرح قدرتی قوتِ مدافعت بڑھانے والی غذائیں لہسن، ادرک، ہلدی اور شہد بھی ہے۔ یہ اجزا جسم میں سوزش...
میرعلی (ویب ڈیسک) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بربریت کی انتہا کر دی۔ فتنہ الخوارج نے بھتہ نہ دینے پر میرعلی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، خارجیوں نے دہشت پھیلانے کیلئے پٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگائی، گاڑی میں موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جان کی بازی ہار گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارج کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ فتنہ الخوارج کی بربریت پر میر علی کے عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے، یہ کیسا اسلام اور جہاد ہے؟ معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔
تونس: تیونس کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے کم از کم 40 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جبکہ 30 کو بچا لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ مہدیہ کے پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان ولید شتابری نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشتی پر 70 افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد 40 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جن میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں، اور 30 افراد کو بچا لیا گیا، یہ تمام صحارا افریقہ کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ تیونس ہر سال ہزاروں افریقی تارکین وطن کے لیے یورپ سمندر کے راستے پہنچنے کا ایک اہم گزرگاہ ہے، جس کا ساحل...
جہانیاں میں ٹرک کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ اڈا پل 14 روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچیاں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں 2 خواتین اور 6 بچے سوار تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سٹی42: غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے سے عام پاکستانیوں کی لاٹری لگ گئی۔ جن عام شہریوں کو اس انہونی کا پتہ چل چکا ہے، وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے اور سہانے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجانے لگے ہیں۔ غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کے نتیجہ میں بہت سی اچھی چیزیں ہو رہی ہیں، سب سے اچھی تبدیلی یہ ہوئی کہ پراپرٹی کی قیمت آسمان پر چڑھی ہوئی قیمتیں کم ہو کر عام پاکستانیوں کی پہنچ مین آ گئی ہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون...
مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں...
شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔ شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ...
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کےلیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں بھارتی حکام نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لیے لیہ ضلع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لیہہ اپیکس باڈی نے آج ایک پرامن احتجاجی مارچ کی کال دی تھی تاکہ 24 ستمبر کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 4 شہریوں کے اہلِخانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: مودی حکومت کے جبر کے خلاف لداخ میں عوامی بغاوت شدت اختیار کر گئی مارچ کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی درجہ، چھٹے شیڈول کا نفاذ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا۔ اس احتجاجی کال کی کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) نے بھی حمایت کی تھی۔ تاہم، ضلع مجسٹریٹ رومیل...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو اپنی انتخابی مہم کا مؤثر ہتھیار بنا لیا ہے۔ الیکشن کے دوران بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات اور پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں انتخابی دور کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی پوسٹس تیزی سے وائرل کی جاتی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا انہیں ملک دشمن اور مجرم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے...
حالیہ سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے باعث طورخم اور دیگر اہم پاکستانی افغانی سرحدی راستے کئی دنوں سے بند یا محدود رہ چکے ہیں، جس سے تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ شدید متاثر ہوئی ہے۔ بندش کے باعث بیک لاگ اور روکی ہوئی کارگو، ٹرکوں اور کنٹینرز کی تعداد بڑھی ہے۔ مثال کے طور پر،ایف بی آر کی ہدایت پر افغانی ٹرانزِٹ ٹریڈ معطل کر دی گئی تھی، کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے تھے۔ تجارتی راستے محدود ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک میں تجارتی کمی اور نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مثال کے طور پر ماضی میں بار بار بندش کی وجہ سے 22 دن کے اندر تقریباً 6 کروڑ ڈالر کا تجارتی نقصان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگرچہ کچھ...
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں برطانیہ نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔ پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا۔ مگر کھیل کے اختتام سے چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ برطانوی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما لال جروار، ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی، جام تماچی اور نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ دیگر صوبوں سے بیدخل کیے گئے افغانوں کو بھی سندھ میں آباد کیا جا رہا ہے۔ دادو، نوشہروفیروز اور گھوٹکی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے مقامی وڈیروں کی سرپرستی میں افغانوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔کوٹری میں افغانوں نے زمینوں پر قبضے کر کے کالونیاں قائم کر لی ہیں لیکن انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ خانپور کے میدانی علاقے افغانوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں، سندھ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے افغانستان کے وزیر خارجہ کو دورہ بھارت کے دوران کیش پیسے دیے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کو بھارت نے کیش پیسے بھر کر دیے۔ انہیں پانچ ایمبولینسز بھی دی گئیں۔ اینکر ابصار عالم نے سوال کیا کہ آپ یہ بات اندازے سے کر رہے ہیں یا آپ کے پاس کوئی انفارمیشن ہے۔ اس پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ مصدقہ معلومات کی بنا پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے 13 ایسے لوگ ہیں جنہیں بھارت را کے ذریعے بھر...
افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گیکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہوگا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر...
پاکستان طویل مدتی روابط ، ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کیساتھ تجارتی سفارت کاری و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پر عزم ، جام کمال خان
ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف حاصل کرنے والے مداح...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گےکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہوگا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر...
پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے، جام کمال خان
ادیس ابابا، ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا...
بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو آٹوگراف دیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی پرتھ میں جیسے ہی ہوٹل سے باہر نکلے تو ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کوہلی اپنا بیگ بس میں رکھ کر سیدھا پاکستانی مداح کے پاس چلے گئے، انہوں نے اسے آٹوگراف دیا اور تصویر بھی بنوائی۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں بیٹھ چکے تھے، مداح کے اشارے سے بلانے پر بس سے نیچے اتر آئے اور آٹوگراف دے کر تصویر بھی بنوائی۔ وائرل ویڈیو میں کوہلی اور روہت سے آٹوگراف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-6 کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان مہاجرین کے انخلا کے بعد افغان بستی کی زمین پر بندر بانٹ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، جماعت اسلامی ضلع گڈاپ پبلک ایڈ کمیٹی کے چیئرمین ابوالضیاء اور صدر پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار ناصر اقبال نے کہا ہے کہ افغان مہاجر کیمپ نادرن بائی پاس کراچی کی زمین اصل مالکان الاٹیز تائیسر ٹاوْن سیکٹر11،25،91،93 کی ہے سندھ حکومت نے سال 2006 میں کراچی کے شہریوں کے لیے کم قیمت رہائشی اسکیم بنائی اور بیلٹ کے ذریعے الاٹ کیا‘ مگر الاٹیز کو آج تک مذکورہ زمین کا قبضہ نہیں مل سکا ہے آج جب مذکورہ زمین افغان مہاجرین کے انخلا کی وجہ سے خالی ہوئی ہے لہذا مذکورہ زمین...
نئی دہلی:۔ بھارت نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔ انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت افغانستان کی صورتِ حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ ہے، دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر ڈالتا ہے۔ رندھیر جیسوال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس بات سے برہم ہے کہ طالبان حکومت اپنے علاقے پر خودمختاری قائم کیے ہوئے...
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج 6 بجے ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج 6 بجے ختم ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کے...
سٹی 42 : پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں توسیع کردی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کل شام 6 بجے تک کیلئے ہوگی۔ افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی میں عارضی توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا۔ اعلیٰ سطح مذاکرات بروز ہفتہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کا سب سے بڑا نقصان اس وقت افغان تاجروں کو ہو رہا ہے۔ سرحد پر پاکستان میں داخلے کے منتظر افغان ٹرکوں پر لدے تازہ پھل اور سبزیاں شدید خراب ہو رہی ہیں، جس کے باعث افغان تاجروں کو نہ صرف مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے بلکہ انہیں اپنا قیمتی مال مقامی مارکیٹوں میں اونے پونے داموں فروخت کرنے پر بھی مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، خاص طور پر ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے کی اطلاعات ہیں، جو افغانستان کے لیے ایک اہم برآمدی جنس سمجھی جاتی ہے۔ تاجروں کا کہنا...
پاکستان کے ساتھ تجارت کھولو ؛ افغانی تاجر اپنی حکومت پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز کابل/طورخم (آئی پی ایس) افغانستان میں تاجروں اور عام عوام نے پاکستان کے ساتھ تجارتی گزرگاہوں کی بندش پر اپنی طالبان حکومت کے خلاف شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ چار روز سے جاری بارڈر بندش نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مفلوج کر دیا ہے، جس سے سب سے زیادہ نقصان افغان تاجروں اور عوام کو پہنچ رہا ہے۔طورخم بارڈر پر تعطل کے باعث تقریباً دس ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنس چکی ہیں، اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اربوں افغانی مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے سے دوچار ہے۔ افغان تاجروں نے اپنی حکومت...
پشاور (ڈیلی پاکستان آ لائن )پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی کی۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنے ایف آئی آرز ہے، ہوسکتا میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی...
غزہ سے رہائی پانیوالے ایک اسرائیلی قیدی نے فلسطینی مزاحمت کے "شیڈو یونٹ" (وحدة الظل - كتائب القسام) کیجانب سے انجام پانیوالی فریبی کارروائی کا انکشاف کیا ہے جسمیں حماس کیخلاف ایک فرضی مظاہرے کے دوران اسرائیلی قیدیوں کی خفیہ منتقلی کا کام انجام دیا گیا تاہم اسرائیلی و سعودی میڈیا نے "حماس مخالف مظاہرے" پر جشن منایا تھا! اسلام ٹائمز۔ یہ تقریباً 7 ماہ قبل کی بات ہے کہ جب سعودی چینل العربیہ نیٹورک اور اسرائیلی میڈیا نے انتہائی ذوق و شوق اور جوش و خروش کے ساتھ غزہ میں "حماس مخالف مظاہرے" کے انعقاد کی تفصیلی رپورٹس شائع کرتے ہوئے طویل ویڈیو کلپس پر مبنی وسیع کوریج دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے کو سعودی و...
پاکستان کی خفیہ کارروائی میں طالبان انٹیلیجنس چیف ہلاک، ’قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس...
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ سے متعلق افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے اپنی جانب تباہ شدہ گیٹ کو پاکستان کی حدود میں موجود دوستی گیٹ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب موجود پاک افغان دوستی گیٹ مکمل طور پر ٹھیک حالت میں ہے، افغان طالبان اور خارجی کل رات سے اپنے 100 سے زائد کارندوں کی ہلاکت کے باعث مکمل حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ افغان طالبان کی جانب سے چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ پر افغان طالبان...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے، پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کریں گے
عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 16 سے 18 اکتوبر 2025ء تک عدیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر تجارت کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ برہانو تسیگے، ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عبدالحکیم ملو، تجارت اور علاقائی انضمام کے وزیر مملکت دیوانو کیدیر، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری سفیر جمال بیکر اور عدیس ابابا میں پاکستانی سفارت...
پاکستانی وزارتِ دفاع اور سیکیورٹی ذرائع نے بعض بھارتی اور افغان میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے جس کی کوئی حقیقی یا سفارتی بنیاد موجود نہیں۔ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ویزا درخواست نہ اب دی گئی اور نہ ماضی میں کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہانی...
اپنے بیان میں صدر پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو خطے میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لینا چاہیئے کیونکہ بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے دیگر ممالک کو استعمال کر رہا ہے، پاکستان امن، استحکام اور ترقی چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری کا دفاع ہر صورت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ افغانستان کو بیرونی اشاروں پر عمل کرنا بند کرکے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے حقیقی قدم اٹھانے چاہئیں، خطے کے تمام فریقین محتاط رویہ اپنائیں اور جارحیت سے گریز کریں، افغانستان بیرونی قوتوں اور بھارتی اشاروں پر عمل کرکے تنا بڑھانے سے باز...
کراچی میں قائم افغان بستی کو 40 برس بعد مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے خالی گھروں پر قبضے کی کوششوں کو روکنے کے لیے اس آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز، پولیس، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر ادارے مشترکہ کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے گھروں کو گرایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد بابِ دوستی جزوی طور پر فعال، افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ شروع رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں، اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے افغان کیمپ جانے والے راستوں پر بھاری نفری تعینات...
افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران افغان طالبان نے باب دوستی کو اڑا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ باب دوستی کو بھی افغان طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ متعدد عام شہریوں کے جانبحق...
وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، اہم خارجی کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیاکہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو ایک مرتبہ پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ...
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز 167 رنز پر مکمل ہو گئی، جنوبی افریقہ نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں جبکہ جیت کیلئے 8 وکٹوں پر 226 رنز درکار ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان مولڈر بغیر کوئی...
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت پر بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو یہاں دفتر خارجہ میں پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے) یہ بات منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے منافقت کی کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ میں متعدد بار افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے الزامات عائد کرتا رہا لیکن بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کے لیے انہی افغان طالبان حکومت سے اپنے مفادات کے لیے ہاتھ ملا لیا۔ افغان طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پھر پاکستان پر حملہ اس بات کا قوی ثبوت ہے۔ پاکستان متعدد بار شواہد کے ساتھ یہ بات ثابت کر چکا ہے کہ بھارت فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کا سہولت کار ہے۔ مفاد پرست مودی کے افغان طالبان سے ہاتھ ملانے پر پورا بھارت اور اپوزیشن جماعت اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وشاکھاپٹنم: ویمنز ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو سنسی خیز مقابلے میں تین وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کے شہر وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز ویمنز ٹیم کے 5 کھلاڑی 78 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اس مشکل صورتحال میں نچلے نمبروں پر آنے والی بیٹرز نے وہی حوصلہ دکھایا جس کی بدولت انہوں نے پچھلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی ملی تھی۔ماریزان کیپ اور کلوئی ٹرائیون کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 85 رنز کی ساجھے داری قائم ہوئی، جس نے ٹیم کو سہارا دیا اور ہدف کے تعاقب کو نئی زندگی دی، جنہوں نے بالترتیب 56 رنز اور 62 رنز اسکور...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینیئر غلام محمد صفی نے بھارت اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا موقف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، جو کشمیر کو ایک غیر طے شدہ تنازعہ قرار دیتی ہیں اور اس کے حل کے لیے کشمیری عوام کی آزادانہ رائے شماری کو واحد راستہ تسلیم کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بھٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے...
بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) وزیرریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوںنے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاک فوج کے جوان ملک کے چپے چپے کی حفاظت پر مامور...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت...
کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ...
ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لئے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قبائلی...
جنوبی افریقی کرکٹر نونکولولیکو ملابا کو ویمنز ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹر ہرلین دیول کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈبائے‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ملابا کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا۔ یہ واقعہ نو اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب ملابا نے ہرلین کو آؤٹ کرنے کے بعد ’گڈ بائے‘ کہنے کے انداز میں ہاتھ ہلایا۔ آئی سی سی نے اعلامیہ میں کہا کہ پروٹیز بولر کی یہ حرکت حریف بیٹر کو مشتعل کرسکتی تھی۔ وہ آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی ہیں، جس کی وجہ سے سرزنش کرنے کے ساتھ ڈسپلنری...
جرمنی میں جرائم میں ملوث افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کے لیے طالبان حکومت کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جرمن وزیرِ داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کابل کے ساتھ مذاکرات انتہائی پیش رفت کے مرحلے” میں ہیں اور جلد باضابطہ معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ A German man was fined 3600€ after being attacked and stabbed with a knife by Afghan MusIim for criticising lslam. The lslamist also stabbed and killed a 29 year old German police officer in the attack few months ago in the same crime scene. pic.twitter.com/Z9TmSKDoqV — Azat (@AzatAlsalim) November 29, 2024 ڈوبرنڈٹ نے بتایا کہ حکومت...
شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کو روند دیا جن میں سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاور کے علاقے میں قائم ایدھی سینٹر کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25...
بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ بھارت کیدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر...
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔بھارت کےدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان، بھارت کو ایک قریبی دوست کے طور پر دیکھتا ہے، بھارت اور...
فائل فوٹوز وزیرآباد کے علاقے کالا سکّے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی رخسار کی شادی 12 ستمبر 2025ء کو کالا سکّے کے رہائشی الطاف حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے کچھ ہی دن بعد رخسار کے سسرالی اس بات پر برہم ہو گئے کہ وہ جہیز میں کپڑے نہیں لائی تھی۔رپورٹس کے مطابق رخسار کی ساس اور دیور نے اسے طعنے دینا شروع کر دیے، مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر الطاف حسین اور ساس نے زبردستی تیزاب پلایا۔ بھارت:...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، اب افغانستان سے بات کرنا ہوگی، افغانستان کو بتانا ہوگا کہ دہشتگردی اب ناقابل برداشت ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی یہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے، ایک وفد کو افغان حکام سے بات کرنے کے لیے کابل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ان لوگوں کو بھی جواب دینا ہوگا، جو ان لوگوں کو محفوظ پناہ گاہ دے رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم کچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو ان واقعات...
کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے اور دہشتگرد عناصر نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں گمراہ کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان جاکر کالعدم تنظیمیں چلانے والوں کی حقیقت سامنے آئی، سرفراز بنگلزئی سرفراز بنگلزئی کے مطابق تنظیم بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کرتی ہے، اس کے رہنما اور حمایتی افغانستان میں روپوش ہیں اور تنظیم کا روزانہ کا گزارا بیرونی ذرائع سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا دعویٔ آزادی بھی جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ عملی کام ان کے پاس موجود نہیں بلکہ بیرونی فنڈز پر انحصار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو ذہن...
جڑانوالہ میں تھانہ بلوچنی کی حدود میں ایک تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔اس سے قبل ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر نے گاڑی کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔ہزارہ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔حادثے میں جاں بحق افراد...
ویب ڈیسک: جڑانوالہ میں تھانہ بلوچنی کی حدود میں انتہائی افسوسناک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل اس سے قبل ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر نے گاڑی کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں...
خیبر پختونخوا حکومت نے 2025 کے دوران صاف اور سستی توانائی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبے میں 62.8 میگاواٹ کے تین ہائیڈرو پاور منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 40.8 میگاواٹ کوٹو، 11.8 میگاواٹ کرورہ اور 10.2 میگاواٹ جبوری منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جن سے سالانہ 347 ملین یونٹس صاف بجلی کی پیداوار شروع ہوگی، منصوبوں سے صوبے کو سالانہ 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے عوام کو مزید سستی اور معیاری بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی، صاف توانائی کے فروغ سے مقامی صنعتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔...
افغانستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلادیش کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم نے 222 رنز کا ہدف 17 گیندوں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ رحمان اللہ گرباز اور رحمت شاہ 50، 50 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حشمت اللہ شاہدی نے ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم 48.5 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان مہدی حسن میراز 60 اور توحید ہریدوئے 56 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ ان کے درمیان چوتھی وکٹ کیلیے 101 کی شراکت بنی۔ افغانستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) افریقن یونین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ نوجوان آبادی، وافر قدرتی وسائل اور صارفین کی تیزی سے پھیلتی منڈیوں کی بدولت براعظم کے پاس ترقی کے بھرپور امکانات ہیں لیکن پیچیدہ تنازعات کے باعث اسے آگے بڑھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔خصوصی نمائندے پارفیت اونانگا انیانگا نے اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں بالخصوص افریقی یونین کے درمیان تعاون پر منعقدہ اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقہ نے اپنی مکمل صلاحیت سے تاحال پوری طرح کام نہیں لیا۔ براعظم معاشی میدان میں تواتر سے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن بعض علاقوں میں بڑھتے ہوئے اور پیچیدہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی حمایت...
کوئٹہ کے سب ڈویژن سریاب میں مقیم افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سریاب میں آباد افغان شہری اپنے کاروبار، دکانیں اور دیگر سرگرمیاں تین روز کے اندر بند کریں، مہلت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں تاکہ ان کی واپسی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کو وموثر بنانے کے...
بھارت کی سپریم کورٹ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک وکیل نے مبینہ طور پر چیف جسٹس بی آر گوئی پر جوتا پھینک دیا۔ یہ واقعہ ان ریمارکس کے بعد پیش آیا جو جسٹس گوئی نے حالیہ دنوں میں ہندو دیوتا ‘وشنو’ سے متعلق دیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس گوئی نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران، جس میں درخواست گزار نے وشنو کے ایک مجروح بت کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ کہا تھا کہ ‘جا کر خود دیوتا سے کہو کہ وہ کچھ کریں’، جس کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ’وکیل صاحب! چاہے جتنی تقریر کر لیں، ضمانت نہیں ہو سکتی‘، سپریم کورٹ نے ایسا کیوں...
افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟
افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی ممکنہ طور پر 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان کسی وقت بھارت کا دورہ کریں گے۔ سلامتی کونسل کی ذیلی کمیٹی نے 9 سے 16 اکتوبر تک افغان وزیرِخارجہ کو سفری پابندیوں پر استثنیٰ دیا ہے، افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد کسی طالبان رہنما کا یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔ 3 اکتوبر کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے امیر خان متقی کو سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیے جانے اور ممکنہ دورہ بھارت کا اعلان کیا لیکن اس دورے کی نہ تو تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی اس بات کا کہ اس دورے کے دوران کیا بات ہو گی اور ملاقات کا ایجنڈا...
نوبل انعام 2025 برائے طب کے شعبے میں جاپان کے پروفیسر شیمون ساکاگوچی اور امریکی محققین میری برنکو و فریڈ ریمزڈیل کے درمیان مشترکہ طور پر تقسیم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری ان 3 سائنسدانوں نے یہ دریافت کیا کہ مدافعتی نظام بیرونی جراثیم پر تو حملہ کرتا ہے لیکن اپنے جسم کے خلیات کو نقصان کیوں نہیں پہنچاتا۔ جاپان نوبل کمیٹی کے سربراہ اولے کیمپی نے کہا کہ ان سائنسدانوں کی دریافتیں اس بات کو سمجھنے میں فیصلہ کن ثابت ہوئی ہیں کہ مدافعتی نظام کس طرح کام کرتا ہے اور ہم میں سے ہر کوئی شدید خودکار امراض میں کیوں مبتلا نہیں ہوتا۔ تحقیق کا نچوڑ: ریگولیٹری...
سٹی 42: جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔ کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں بمباری ہورہی ہے، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں،غزہ کے لوگ ظلم کاشکار ہیں، قربانیاں دےرہے ہیں،امت مسلمہ ڈٹ کرفلسطینیوں کاساتھ دے،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمائے،اللہ پاک حماس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف ہوا ہے جس پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران سرکاری اداروں کے رپورٹ کردہ تجارتی اعداد و شمار میں 11 ارب ڈالر کے فرق کو عوامی طور پر ظاہر کیا جائے جس سے ملک کے بیرونی شعبے کے اعشاریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ صحافی شہباز رانا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی رپورٹ کردہ درآمدات پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے اعداد و شمار کے مقابلے میں مالی سال 2023/24ء کے دوران 5.1 ارب...
افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو روس میں منعقد ہوگا، جس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے...
احتجاج ختم، حکومت ، ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ: بھارتی خواہش پوری نہیں ہو گی، حکومتی وفد: کشمیریوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف
مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔ سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت دوریاستی حل کی رَٹ لگانا چھوڑ دے، قوم اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ حماس نے ٹرمپ منصوبہ پر مشروط آمادگی کا اظہار کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا، حماس مزاحمت کا استعارہ، اس کے مخالف سامراج کے آلہ کار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وحدت روڈ پر غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈاکٹر حمیرہ طارق، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، اظہر...
شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس پر افسوسناک حادثے نے کئی گھروں کا سکون چھین لیا۔ تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں کو روند ڈالا۔ دل خراش واقعے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے دیگر شہروں کے اسپتالوں میں ریفر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد محنت کش تھے جو دن بھر کام کے بعد سڑک کنارے آرام کر رہے تھے۔ اسی دوران سبزی سے لدا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر مزدوروں...
شکارپور (نیوز ڈیسک) شکارپور میں مزدا گاڑی نے سوئے ہوئے افراد کو کچل دیا جس کے باعث 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ آلو اور پیاز سے بھری ہوئی مزدا گاڑی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑی، دو بچوں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شکارپور پولیس کے مطابق کندن چورنگی میں پیش آنے والا یہ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 38 سالہ گوبھی، 40 سالہ رابعہ، 10 سالہ ریما، 8 سالہ رشیدہ، 8 سالہ سمعیہ، 12...