برطانیہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی پر افغان شہریوں کو قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 2 افغان شہریوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، عدالت میں استغاثہ نے بتایا کہ 17 سالہ جان جہانزیب اور اسرار نیازال لیمنگٹن کے ایک پارک سے 15 سالہ لڑکی کو اُس وقت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے، جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔
سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔ رپورٹس کے مطابق عدالت میں شواہد پیش کرنے کے بعد جج نے دونوں ملزمان کو 9 اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سالہ ملزمان افغان شہری گذشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور دونوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قید کی سزا عدالت میں لڑکی کو
پڑھیں:
اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے 2 لڑکیوں کی ہلاکت‘ جج کے بیٹے کو متاثرہ خاندانوں نے معاف کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں جج کے
بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اْسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے آن لائن بیان ریکارڈ کراوایا جبکہ دوسری لڑکی کے والد نے عدالت میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی اہم شاہراہ پی ٹی وی چوک پر پر تیز رفتار ڈرائیور نے اسکوٹی پر سوار دو خواتین کو زور دار ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری اسپتال منتقلی کے بعد دم توڑ گئی تھی۔