data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-6
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر التوا ہے ،جیسے ہی عدالت کا حکم آتا ہے پھر فیصلہ کروں گا۔سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر عندیہ دیا کہ میں حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، پہلے بھی کردار ادا کیا تھا مگر مجھے صلہ اچھا نہیں ملا۔اْنہوں نے کہا کہ اب لوگ بیٹھ جائیں اور مشاورت کرکے بتا دیں، اداروں کے خلاف بات کرکے کچھ حاصل نہیں ہونا ،ادارے سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں اْن پر الزامات مناسب نہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر‘ حکومت چیف الیکشن کمشنر کےلیے مشاورت شروع کرے، اپوزیشن لیڈر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مظفرآباد(آن لائن)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد
حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو خط لکھ دیا۔اپوزیشن لیڈر نے خط میں لکھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلیے مشاورت کا آغاز کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی فریضہ ہے، آئین کے تحت وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے اس پر مشاورت اپوزیشن لیڈر سے لازمی قرار دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا منصب عرصہ سے خالی چلا آرہا ہے، ریاست کے انتخابی عمل اور آئینی ذمہ داریوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، آمدہ انتخابات کے بروقت انعقاد کےلیے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا تقرر لازمی ہے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آئینی تقاضوں کے مطابق آئینی تقرری کو مزید تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے، آئینی مشاورت کے تقاضے پورے کر کے فوری مشاورت کا آغاز کیا جائے، ہنگامی میٹنگ کے انعقاد کےلیے ضروری اقدامات کیے جائیں، یہ منصب ریاستی ڈھانچے کا بنیادی ستون ہے۔واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات سال 2026 جولائی میں ہوں گے۔
 

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،چیئرمین کشمیر کمیٹی رضا قاسم نون اورحریت رہنما کشمیرگیلری کے افتتاح کے موقع پر دعا کررہے ہیں
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب‘ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد معطل‘ ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی
  • مضبوط فوج مضبوط پاکستان کی ضامن، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر
  • اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش
  • مسجد کےلیے مختص زمین پر قبضہ کرکے رہائشی مقاصد کےلیے استعمال کیےجانے کا انکشاف
  • مودی سرکار بے نقاب، انڈیگو ایئرلائن بحران نے بھارتی فضائی نظام ہلا کر رکھ دیا
  • جیکب آباد ،ڈکیتی کی واردات کے خلاف شہری قومی شاہراہ پر ٹائرنذرآتش کرکے احتجاج کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر‘ حکومت چیف الیکشن کمشنر کےلیے مشاورت شروع کرے، اپوزیشن لیڈر
  • مضبوط، مستحکم اور فعال جمہوریت کیلئے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر:ایاز صادق