عامر خان کو 60 سال کی عمر میں محبت کرکے کیا ملا؟ ادکار کے انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے 60 سال کی عمر میں محبت کے تجربے پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ اداکار کے مطابق انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ دوبارہ کسی کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔
عامر نے بتایا کہ ’سچ کہوں تو میں اس مقام پر پہنچ چکا تھا جہاں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھے کوئی ایسا فرد نہ مل سکے جو میری شریک حیات بن سکے۔ میں اس کی توقع نہیں کر رہا تھا‘۔ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت سکون اور استحکام لاتی ہیں۔ وہ واقعی ایک شاندار انسان ہیں، اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں ان سے ملا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’میرا بوائے فرینڈ نہیں رہا، یہ کام کیسے کر سکتی ہوں‘، ایشوریہ رائے کا عامر خان کے ساتھ اشتہار سے انکار
اداکار نے اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ تعلقات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ’رینا کے ساتھ گزارا گیا وقت میرے لیے بہت اہم ہے۔ ہم نے 16 سال ساتھ گزارے اور علیحدگی کے باوجود ہمارا انسانی تعلق برقرار رہا۔ کرن بھی ایک شاندار شخصیت ہیں۔ ہم نے شوہر اور بیوی کے طور پر علیحدگی اختیار کی لیکن ہم اب بھی خاندان کے طور پر جڑے ہوئے ہیں‘۔
عامر خان نے مزید کہا کہ ’میری سابقہ بیویاں، ان کے والدین اور میرا اپنا خاندان سب ایک ہی خاندان کی طرح ہیں۔ میں واقعی اس تعلق کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم
اداکار نے بتایا کہ وہ گوری سپراٹ سے گزشتہ سال دوبارہ ملے جنہیں وہ پچھلے 25 سال سے جانتے ہیں۔ گوری اس وقت عامر خان پروڈکشنز کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ رینا دتہ عامر خان عامر خان شادی گوری سپرٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ رینا دتہ گوری سپرٹ کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔