سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نےیومِ ثقافتِ سندھ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،انڈس سویلائزیشن دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جوہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی آئی ہے۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہاکہ پیپلز پارٹی ہر وفاقی اکائی کی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور اس کے احترام میں یقین رکھتی ہے،پیپلز پارٹی ثقافتی ترقی کو فروغ دینے اور درخشاں روایات کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔پیپلز پارٹی اس امر کو بھی یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی کہ ثقافتی وقار اور قومی ترقی ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے وفاق کو بڑی پیشکش کر دی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت ہمیں جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت اور ہدف دے ہم پورا کریں گے اور سارا پیسہ وفاق کو دینگے، اگر ہم ہدف حاصل نہ کرسکے تو پھراپنا حصہ بھی دے دینگے، تاکہ وفاق کے چلینجز کم ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیشکش کی ہے کہ وفاق ہمیں ذمہ داریاں دے تو ہم ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم اور مالی وسائل کے حوالے سے باتیں بنائی جاتی ہیں مگر انہیں این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی ایچ جیسے اداروں کی کامیابیاں نہیں نظر آتیں، پیپلزپارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کو جدید اور مفت علاج کی سہولیات گھروں کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ وزرا وفاق کے بحران کی بنیاد پر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے وسائل اور اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں، یہ بحران اور مشکلات ہم سب کی ہیں جن سے ملکر لڑنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے پیش کش کی کہ وفاقی حکومت ہمیں ذمہ داریاں دے ہم انہیں پورا کریں گے، صوبے میں رہنے والے محب وطن پاکستانی ہیں اور اپنے ملک کیلئے مزید کام کرنا چاہتے اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ سروسز سیلز ٹیکس پہلے ایف بی آر کرتا تھا، پھر اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کی ذمہ داری بن گئی تھی، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا نے ایف بی آر کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم اور بھی ٹیکسز وفاق کیلئے جمع کرنے کو تیار ہیں، یہ پیشکش کرچکا ہوں کہ حکومت ہمیں جنرل سیلز ٹیکس جمع کرنے کی اجازت اور ہدف دے ہم پورا کریں گے اور سارا پیسہ وفاق کو دیں گے، اگر ہم ہدف حاصل نہ کرسکے تو پھراپنا حصہ بھی دے دیں گے، تاکہ وفاق کے چلینجز کم ہوں۔