اساتذہ کی غیرحاضری اور کرپشن عام بات بن چکی ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سجاگ بارر تحریک کے مرکزی آرگنائزر سرمد خاصخیلی، مرکزی سیکریٹری شعیب بھٹو، بقا کھوسو، کبیر پلیجو اور شاکر بلوچ نے گورنمنٹ پرائمری اسکول حیات دھماچ کا دورہ کیا، جہاں قائدین نے دیہاتیوں اور بچوں سے ملاقات کر کے تعلیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دیہاتیوں نے رہنماؤں کو بتایا کہ اسکول کی عمارت کئی سالوں سے تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے؛ چھتیں ٹوٹی ہوئی ہیں، کمرے خستہ حال ہیں اور بچے ٹوٹی ہوئی چھتوں کے نیچے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ کئی مرتبہ شکایات کرنے کے باوجود نااہل حکومت کی جانب سے نہ مرمت کرائی گئی اور نہ کوئی تعمیراتی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس سنگین غفلت کے باعث معصوم بچوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔ سجاگ ?ار تحریک کے رہنماؤں نے سخت الفاظ میں کہا کہ سندھ میں تعلیم کی تباہی کی براہِ راست ذمہ دار سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 15 سالہ نااہل حکمرانی ہے۔ شواہد ثابت کرتے ہیں کہ حکومتی بے حسی، کرپشن، فنڈز کی چوری اور جعلی ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے تعلیمی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ سجاگ بار تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ ایک طرف سندھ میں لگ بھگ 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جب کہ دوسری طرف جو اسکول موجود ہیں وہاں فرنیچر کی کمی، کتابوں کی قلت، اساتذہ کی غیرحاضری اور انتظامی کرپشن عام بات بن چکی ہے۔ موجودہ سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صرف دعوؤں کا سہارا لے رہی ہے۔ سجاگ بار تحریک کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی بے حسی اور پیپلز پارٹی کی مسلسل نااہلی نے سندھ کے تعلیمی مستقبل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک کے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔