پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار دیا، پی ٹی آئی والے دشمن کے آلہ کار بن کر ملک کیخلاف سازشیں نہ کریں۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان آگے جائے گا، اس نے اپنی اڑان بھر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے زیادہ وسائل والے دشمن کو دھول چٹائی، بھارت دنیا بھر میں ذلیل ہوکر اب بلوچستان اور کے پی کے میں دہشت گردی کی سازشیں کررہا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں فیلڈ مارشل جیسا سپہ سالار عطا کیا، جو پاکستان کو مضبوط دفاع کے ساتھ آگے لے کر چل رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو کہتا ہوں کہ دشمن کے آلہ کار نہ بنیں، دشمنوں کا بیانیہ نہیں بلکہ پاکستان کا بیانیہ پہلے رکھیں اور دشمن کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی چینلز کو انٹرویو میں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد ہمیں موقع ملا کہ ہم آپسی لڑائیاں چھوڑ کر ملک کے لیے کھڑے ہوجائیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں کیا وہ پاکستانی ہیں؟ کسی نوٹی فکیشن میں دو چار دن اوپر ہوگئے تو ایسا بیانیہ بنایا جیسے ناجانے کونسا آسمان گر گیا، تمھارے مقاصد میں تمھیں ناکامی ہوگی اور پاکستان ایسے ہی آگے بڑھتا رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔