سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی، مجھے لبرٹی ہے کہ میں ان کے اینٹ کا جواب پتھر سےدے سکتا ہوں، اس قسم کے رویے اختیار کریں گے تو اسی طرح کی زبان استعمال کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کی بہن غیر سیاسی ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی کیا وہ کوئی پاکستانی کر سکتا ہے، کیا اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران ہمارے دوست، ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، لیکن ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتے ہیں، اس وقت کیوں نہ بولے؟، وہ اس وقت بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، جنگ کے دوران بھی فوج کی قیادت کو نشانہ بناتے رہے، جن لوگوں کا یہ کردار ہو،جن کی زبان سے شہید بھی محفوظ نہ ہو، وہ کس طرح بات کرسکتے ہیں، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے، یہ کس طرح اپنے آپ کو پاکستانی کہلوا سکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو ضرور کریں، احتجاج کریں سب کچھ کریں لیکن پاکستان کی سرزمین کو، پاکستان کی غیرت اور اہمیت کو نہ لکاریں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا ماضی میں ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن اپنے مجاہدین اور شہیدوں کے حق میں آواز تو اٹھائیں، طالبان کے حق میں آواز نہ اٹھائیں، دہشتگردوں کی حمایت نہ کریں، ان کے ساتھ پیار محبت کی باتیں نہ کریں، بھتہ ادا نہ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زبان استعمال جنگ کے دوران کا کہنا

پڑھیں:

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

لاہور:   پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد