اویس کیانی:میجر شبیر شریف شہید کاآج 54واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے، فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نےشہیدکو خراجِ عقیدت پیش کیا، بیان میں کہا کہ نشانِ حیدر کے حامل میجر شبیر شریف شہید کی جرات اور بہادری آج بھی پوری قوم کا فخرہے۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے پاک افواج کی جانب سے میجر محمد اکرم کے54ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام دیا۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

کہا کہ افواجِ پاکستان کا تمام شہداء کے مشن اور ورثے کو سلام،میجر محمد اکرم شہید نے محاذِ جنگ پر غیر معمولی جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔میجر محمد اکرم شہید نے ہلی سیکٹر 1971 میں دشمن کو پیش قدمی کا کوئی موقع نہ دیا۔

3 دسمبر 1971 کو بھرپور حملہ، تین بھارتی ٹینک تباہ کیے،میجر محمد اکرم شدید زخمی ہونے کے باوجود لڑتے رہے، 5 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا ،میجر اکرم شہید کی لازوال بہادری پاک افواج کے حوصلے کی علامت ہے۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

ان کی قربانی ہمیشہ نئی نسل کے لیے روشن مثال رہے گی، افواجِ پاکستان تمام شہداء کے مشن اور ورثے کو سلام پیش کرتی ہے، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ 

میجر اکرم شہید  نے سلیمانکی ہیڈ ورکس پر دشمن کے اہم حملے ناکام بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب شاندار قیادت اور بہادری کی لازوال مثال قائم کی۔

دشمن کے کمانڈر میجر نرائن سنگھ کو انتہائی قریب سے کارروائی میں ہلاک کیا، 6 دسمبر کو متعدد بھارتی حملے اکیلے پسپا کرتے رہے، بھارتی ٹینکوں کو خود نشانہ بنا کر پیش قدمی روکی۔ 

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل؛ کراچی بلوز نے 218 رنز سے سیالکوٹ کو مات دیدی

دشمن کے مسلسل حملوں کے دوران بھارتی ٹینک کا گولہ لگنے پر شہادت پائی، میجر شبیر شریف شہید کی قیادت، شجاعت اور قربانی پاک فوج کی روشن روایت ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہِلّی کے محاذ پر بہادری کی عظیم داستان رقم کرنیوالے میجر محمد اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، ہِلّی کی سرزمین آج بھی شہید میجر محمد اکرم کی شجاعت اور بہادری کی گواہ ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میجر  محمداکرم دشمن کی یلغار کے سامنے دیوار بن کر کھڑے رہے اور دشمن کے عزائم چکناچور کئے، گولہ باری اور دشمن کی پیش قدمی کے باوجود میجر محمد اکرم ثابت قدم رہے اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا ، ہر مورچے پر پہنچ کر جوانوں کے حوصلے کو بلند کرنا میجر محمد اکرم کا وہ کارنامہ تھا جس نے ہِلّی کے دفاع کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔ 

Currency Exchange Rate Friday December 05, 2025

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہِلّی کا معرکہ ثابت کرتا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ بھی مضبوط ارادے،جذبہ ایمانی اور بلند عزم دشمن کو روک سکتے ہیں، شہادت کا عظیم جذبہ یہ پیغام دیتا ہے کہ مشکل میں ڈٹ جانا ہی اصل قوت ہے، میجر محمد اکرم کی جدوجہد یاد دلاتی ہے کہ ایمان، فرض شناسی اور عزم کی طاقت کسی بھی معرکے کا فیصلہ بدل سکتی ہے۔

میجر محمد اکرم شہید جیسے بہادر سپوت پاک وطن کا سرمایہ افتخار ہیں، پاک سرزمین کی حفاظت ہمارے عظیم شہداء نےاسلام ممکن بنائی ہے اور شہداء کی قربانیاں وجرات قوم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 05 دسمبر ، 2025

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میجر شبیر شریف شہید میجر محمد اکرم شہید دشمن کے

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف