میجر محمد اکرم شہید، نشانِ حیدر کی 54ویں برسی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
---فائل فوٹو
میجر محمد اکرم شہید نشانِ حیدر کی 54ویں برسی کے موقع پر مسلح افواج اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
میجر محمد اکرم شہید نے1971ء میں ہلی سیکٹر میں ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
19 مئی 1971ء کو میجر محمد اکرم نے اپنے دفاعی مورچے پر ڈٹ کر قبضہ برقرار رکھا۔ 3 دسمبر 1971ء کو اِنہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا اہم فریضہ سونپا گیا۔
میجر اکرم نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے تین ٹینک تباہ کیے، میجر اکرم شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری سے لڑتے رہے، میجر اکرم نے 5 دسمبر 1971ء کو جامِ شہادت نوش کیا اور بہادری کی عظیم ترین مثال قائم کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج اُن تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنے ان جری سپوتوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، ان سپوتوں کی لازوال خدمات ہماری قومی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم شہید کا لازوال کارنامہ پاک افواج کے ناقابلِ تسخیر عزم کی روشن علامت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میجر محمد اکرم شہید
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔