غزہ میں امداد لوٹنے والا اسرائیل نواز گینگ کا بدنام سرغنہ ابو شباب ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
غزہ میں انسانی امداد لوٹنے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے میں ملوث ایک معروف جرائم پیشہ گروہ کے سرغنے یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نواز سرگرمیوں، حماس مخالف کارروائیوں اور امدادی سامان چوری کرنے کے الزامات کی وجہ سے بدنام تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس کی موت غزہ کے مقامی قبائلی عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ہوئی، جس کے بعد اسے جنوبی اسرائیل کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسر ابو شباب کا گینگ ’پاپولر فورسز‘ غزہ میں آنے والی امداد پر قبضہ کر لیتا تھا جبکہ اس پر فلسطینیوں کے اغوا اور انہیں اسرائیلی فوج کے حوالے کرنے کے الزامات بھی تھے۔
غزہ کے ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ اس کی موت کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم یہ سوال اہم ہے کہ اسے مارا کس نے؟ حماس سے منسلک سکیورٹی فورس ’رداع‘ نے اس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "جیسا کہ ہم نے کہا تھا۔۔۔ اسرائیل تمہاری حفاظت نہیں کرے گا۔" رپورٹس کے مطابق اسے ماضی میں بھی منشیات کے مقدمات میں حماس نے گرفتار کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران سات خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مزید خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
مارے گئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد شروع کی گئی وژن "عزمِ استحکام" کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے۔